Tag: پٹرولیم مصنوعات

  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

    حکومت نے ایک بار پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، حکومت نے یکم مئی سے پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

    پٹرول مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، پٹرول کی نئی قیمت252 روپے63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/petroleum-products-prices-likely-major-drop/

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے، برینٹ خام تیل 60.12 ڈالرز فی بیرل کی سطح پرآگیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یکم اور 2 اپریل کو برینٹ خام تیل کی قیمت74.95 ڈالرفی بیرل تھی،2 اپریل کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت14 ڈالرز فی بیرل سے زائد کم ہوئی۔

    عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12 روپے تک کمی بنتی ہے، اس وقت پٹرول اور ڈیزل پر70 روپے فی لٹر لیوی عائد ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر جی ایس ٹی کی شرح بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کیقیمت 258 روپے 64 پیسے رہے گی۔

    petrol

    وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کاتیل 168روپے 12پیسے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

    اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 153 روپے 34پیسے رہے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی مذکورہ قیمتیں آئندہ 15روز کیلئے نافذالعمل رہیں گی۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

    شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ جلد بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے جارہے ہیں اور اس حوالے سے وہ خود قوم سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر فائدہ عوام کو بجلی کے بلوں میں دیا جائے گا، انہوں نے کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی، جس سے شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 12 روپے 14 پیسے تک فی لیٹر مہنگی کیں ، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں تھا۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 16 اکتوبر سے اب تک 12 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، اسی مدت میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیڑھ ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 اور پیٹرول 2 بار مہنگا کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت لیوی کم کرکے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ روک سکتی تھی تاہم وفاقی حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے باعث لیوی میں کمی نہیں کرسکتی۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی 60 روپے فی لیٹر کے حساب سے لیوی عائد ہے، جس کے باعث شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کا مسلسل بوجھ بردداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

    جولائی تا ستمبر 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261 ارب 69 کروڑ روپے رہی، پہلی سہہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر لیوی کی وصولی میں 39 ارب 62 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

    گذشتہ سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 222 ارب 7 کروڑ روپے تھی، رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1281 ارب روپے مقرر ہے۔

    مالی سال 2023۔24 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے تھی جبکہ مالی سال 2022۔23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کئے گئے تھے۔

  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر تین روپے 72 پیسے مہنگا کردیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3.725روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 3.29روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں3 روپے72پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 252روپے10پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    6997″ src=”https://www.youtube.com/embed/C9VEMg10V60″ title=”Government increases prices of petroleum products” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” referrerpolicy=”strict-origin-when-cross-origin” allowfullscreen>

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے 29پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258روپے43پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔

    اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 48پیسے سستا ہوکر151روپے73پیسے فی لیٹر ہوگیا جبکہ مٹی کا تیل62پیسے سستا ہوکر164روپے98پیسے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔

  • اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کا کتنا ذخیرہ رہ گیا؟ ضلعی انتظامیہ کا انکشاف

    اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کا کتنا ذخیرہ رہ گیا؟ ضلعی انتظامیہ کا انکشاف

    ضعلی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی تردید کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، راستوں کی بندش کے باعث شہر میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران پیدا ہونے کی خبر درست نہیں ہے۔

    پٹرول کی دستیابی سے متعلق انتظامیہ کا کہنا تھا تمام پمپس پرپٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے سلسلے میں 5 سے 6 روز کی گنجائش موجود ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ شہر میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔

    خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب کی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب

    پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش پر جڑواں شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم اب اوگرا نے مصنوعات کی ترسیل کیلیے مدد مانگی ہے۔

    پیٹرولیم ڈویژن، چیف سیکرٹریز اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد کی درخواست کی گئی، اوگرا کا کہنا تھا کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس تک آئل ٹینکرز کی بلا روک ٹوک نقل و حمل یقینی بنائیں۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اعلان کردیا، جس کے تحت پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی موجودہ قیمت میں کوئئ رد و بدل نہیں کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی موجودہ قیمت میں کوئئ رد و بدل نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں  اضافہ کیا گیا ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت251روپے29پیسے فی لیٹرہوگئی۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ہوگا۔

    خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

    علاوہ ازیں پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63898 بیرل ریکارڈ کی گئی ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63376 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کردی گئی

    پشاور: ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے کرایوں میں کمی کردی گئی، ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے کرایوں میں کمی کردی ہے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری کیا گیا ہے۔

    حکومت نے گزشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، اب پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی گئی تھی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے سے کم ہوکر 246 روپے 29 پیسے ہوگئی۔

    حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کم کی تھی، لائٹ ڈیزل کی قیمت 141 روپے 93 پیسے سے کم ہوکر 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر رات 12 بجے سے ہوا تھا۔

    یکم جون سے یکم اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 18 روپے 67 پیسے کم ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل چند ہفتوں قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل کردی گئی

    راولپنڈی : پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل کردی گئی ، آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز اونرایسوسی ایشن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل کردی گئی، آئل ٹینکرزاونر ایسوسی ایشن کا ڈپو میں ٹینکرزکھڑے کرکےاحتجاج جاری ہے۔

    آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن حکام نے پی ایس او مین ٹرمینل کے باہر نعرے لگائے تاہم پی ایس او مین ٹرمینل کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہن اہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہےگا، پیٹرول کی قلت کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ، انتظامیہ اور پی ایس او حکام 20 فروری کے معاہدے پرعملدرآمد کریں۔

    دوسری جانب پی ایس او کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے جی بی ،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری ہے، پی ایس او کے سپلائی آپریشنزمعمول کے مطابق فعال ہیں اور فیول سپلائی کے تمام آرڈرز کی تکمیل کی جارہی ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین پاکستان کے لیے موزوں نہیں: ڈیلرز کا رد عمل

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین پاکستان کے لیے موزوں نہیں: ڈیلرز کا رد عمل

    کراچی: پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طریقہ کار پاکستان کے لیے موزوں نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کے طریقہ کار پر پٹرویلم ڈیلرز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اور اس پلان کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے۔

    چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے ایسی صورت حال پیدا ہو جائے گی کہ پٹرول پمپ خشک ہو جائیں گے۔

    انھوں نے کہا اس نئے پلان سے پٹرولیم مصنوعات کا بحران ہوا تو پٹرولیم ڈیلرز اس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، کسی بھی ناخوش گوار صورت حال پر پٹرولیم ڈیلرز نہیں حکومت ذمہ دار ہوگی۔

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وار نظرثانی ملک بھر میں قیمتوں کے بارے میں الجھن پیدا کر دے گی، موجودہ 15 دن کی نظرثانی میں ملک میں اوگرا کی قیمتوں کو لاگو کرنے میں کم از کم 2 دن لگتے ہیں۔

    ڈیلرز کے مطابق ہفتہ وار قیمت کا طریقہ کار دیگر ممالک کے مطابق ہوگا لیکن ہمارے ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اس لیے تیل کی مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار بنیادوں پر تعین پر عمل درآمد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز دونوں کے لیے ممکن نہیں ہے۔