Tag: پٹرولیم مصنوعات

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا اعلان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر 30 ارب کا بوجھ برداشت کرے گی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

    مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک کے لیے ہوگا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر

    پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی، مٹی کےتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے 10.07 فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصدکردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس میں مزیدکمی کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردی ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کےتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے 10.07 فیصد کردیاگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصدکردی گئی، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 7.56 فیصد تھی تاہم پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 17فیصدپربرقراررہے گی۔

    یاد رہے حکومت نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹٰیکسز میں ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیتے ہیں۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا

    اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان آج ہوگا ، پٹرولیم مصنوعات کی نئی 15 روزہ قیمتوں کا اطلاق16مئی سے ہونا تھا تاہم نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجے سےہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان آج کیا جائے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی 15روزہ قیمتوں کااطلاق16مئی سے ہوناتھا لیکن عیدکی چھٹیوں کےباعث قیمتوں کی سمری تیارنہیں ہوسکی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجے سےہوگا۔

    یاد رہے 30 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    حکومتی ترجمان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر حکومت 4.8 ارب روپےکا بوجھ عوام کی خاطر برداشت کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیتے ہیں۔

  • پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل حسب معمول 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

    تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 42 پیسے اضافہ، جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 19 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی آج سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، ذرائع نے امکان ظاہر کیا تھا کہ موجودہ لیوی کی بنیاد پر پٹرول ساڑھے پانچ روپے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں پونے چھ روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

    گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیر اعظم عمران خان نے مسترد کر دی تھی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں کب تک برقرار رہیں گی؟

    پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں کب تک برقرار رہیں گی؟

    اسلام آباد: ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

    اعلامیے کے مطابق آئندہ 13 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

    واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

    عوام کو ریلیف: وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

    اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 10 روپے 79 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 7 روپے 43 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 7 پیسے برقرار رہے گی، پیٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

    لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 79 روپے 23 پیسے فی لیٹر، جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر کہا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِ نظر رکھ کر قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

  • عوام کو ریلیف: وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

    عوام کو ریلیف: وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔

    اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

    اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 10 روپے 79 پیسے، لائٹ ڈیزل میں 7 روپے 43 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِ نظر رکھ کر قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری

    واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرول پر پٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے لی جا رہی ہے، جب کہ ڈیزل پر موجودہ پٹرولیم لیوی 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے۔ نیز، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہر 15 روز میں کیا جاتا ہے، گزشتہ 45 دن سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • پٹرول، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

    پٹرول، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے کہ جس کے بعد پٹرول کی قیمت 109 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 113 روپے 19 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 76 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 76 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، وزیر اعظم نے منظوری دے دی

    واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی لیکن آج وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔

    اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کی سفارش کی گئی تھی۔

  • عمان: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    عمان: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    مسقط: سلطنت عمان میں آئل پرائس میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی مرکنٹائل ایکسچینج نے کہا ہے کہ عمان میں آئل کی قیمت 44.37 امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

    ڈی ایم ای کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو عمان آئل کی قیمت میں 24 سینٹ کا اضافہ ہوا، بدھ کو یہ قیمت 44.13 امریکی ڈالرز تھی۔

    عمان کے تیل کی اوسط قیمت (دسمبر 2020 کے لیے) 41.11 امریکی ڈالرز قیمت پر مستحکم ہو گئی ہے، یوں نومبر ڈیلیوری 2020 سے یہ فی بیرل 49 سینٹس کم ہے۔

    عمان میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    یاد رہے کہ عمان کی وزارت توانائی و معدنیات نے رواں ماہ کے لیے فیول پرائسز کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا تھا۔

    نومبر کے لیے مقرر فیول پرائسز کے مطابق M95 پیٹرول کی نئی قیمت 194 بیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی، M91 پیٹرول کی نئی قیمت 183 بیسہ فی لیٹر برقرار رکھی گئی، جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 209 بیسہ رکھی گئی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 12 تاریخ کو عمان نے ہمسایہ ممالک سے ملحقہ سرحدیں کھول کر شہریوں کو کرونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ آمد و رفت کی اجازت دے دی ہے، دنیا بھر میں آمد و رفت پر پابندیاں ہٹنے کے ساتھ ہی تیل کے صرف میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

  • ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ستمبر کے مہینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، پٹرولیم مصنوعات کی اگست کی قیمتیں ستمبر میں بھی برقرار رہیں گی۔

    اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.46 روپے، مٹی کا تیل 65.29 روپے، جب کہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کی تھی، انھوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، موجودہ مشکل حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکل میں ہیں، ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کر سکتے۔

    اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اضافے کی سفارش کی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

  • پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خبر

    پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی، آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ نے ارسال کردی۔

    سمری میں پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ ،وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور 31 اگست کو نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

    یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹرہوگئی تھی۔

    خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعدتبدیل کرنےکی تجویز منظور کر لی گئی تھی اور اب کابینہ کی منظوری پر 15 روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین یکم اگست سے ہوگا، نئےطریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکےگی۔