Tag: پٹرولیم مصنوعات

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے‘خورشید شاہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے‘خورشید شاہ

    لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، اب نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔

    خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کونہ دیں، نگراں حکومت کوسابق حکومت کی ڈگرپرنہیں چلنا چاہیے۔

    پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، سو روپے لیٹر تک جا پہنچا

    خیال رہے کہ نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول 99.50 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

    دوسری جانب عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے جبکہ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کی بھجوائی تھی اورپٹرولیم ڈویژن نے سمری وزارت خارجہ کو بھجوائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، طاہرالقادری کا چیف جسٹس سےنوٹس لینے کا مطالبہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، طاہرالقادری کا چیف جسٹس سےنوٹس لینے کا مطالبہ

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے، فوری واپس لیا جائے، میں چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام اور مزدور دشمنی ہے، شہریوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے کہنے پر عوام کو سزا دی جارہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے رمضان المبارک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے بجائے ان پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

    ن لیگ نے جاتے جاتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    واضح رہے کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے آخری دنوں میں بھی جاتے جاتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    شریف برادران کا سیاسی جنازہ اٹھنے والا ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے‘ آصف علی زرداری

    پٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے‘ آصف علی زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ نااہل حکومت مہنگائی کے طوفان کو دعوت دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔


    شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو


    سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پر پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کیا جائے۔

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں بارباراضافے سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اپنی خراب کارکردگی کا بدلہ عوام سے نہ لے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔

    اپوزیشن لیڈر نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔


    حکومت نے پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا


    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے تک کا اضافہ کردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

    نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے نئے سال 2018ء میں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پرعوام کو حکومت نے تحفہ دینے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی اور اس میں مد میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش پیش کردی۔

    ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    اوگرا نے سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے، مٹی کے تیل میں 13 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز کی ہے۔

    واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہوگا جبکہ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز

    اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز

    اسلام آباد : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی۔

    تفصیلات کےمطابق اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی ہے جس میں پٹرول 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافہ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔


    خام تیل کی قیمت دو سال کی بلند ترین سطح پر


    یاد رہے کہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے اور یہ دو سال کے دوران خام تیل کی بلند ترین قیمت ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پٹرولیم نرخوں‌ میں‌ آج رات سے اضافے کا اعلان

    پٹرولیم نرخوں‌ میں‌ آج رات سے اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں دو روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق پٹرول،لائٹ اسپیڈ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔

    اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 73 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 40 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 46 روپے ہوگی۔

    اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر بڑھا دیے گئے ہیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول دو روپے 25 پیسے مہنگا کردیا گیا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت بھی خاموشی سے تبدیل کردی، قیمتوں میں اضافہ پندرہ روز کے لیے کیا گیا ہے،سی این جی بھی ایک ماہ میں ساڑھے 5 روپے فی کلو مہنگی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 25 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، 15 روزمیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا۔

    اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت تقریباً 71 روپے فی لیٹر ہوجائے گی، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 26 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مذکورہ قیمتوں میں اضافہ 15 دن کے لیے کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول اورمٹی کے تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

    یاد رہے کہ قیمتوں کےتعین کا اختیار ملنے کے بعد صوبہ سندھ میں سی این جی پمپ مالکان صرف ایک ماہ میں سی این جی ساڑھے پانچ روپےفی کلو مہنگی کرچکےہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاتھا، اوگرا نے گزشتہ روز وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کی تھی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز دی گئی تھی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،اضافے کی سمری مسترد

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،اضافے کی سمری مسترد

    اسلام آباد : حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ ماہ نومبر میں بھی برقرار رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے، اوگرا نے 3 سے 15 فیصد تک قیمتیں بڑھانے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

    پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،قیمتوں کا اضافی بوجھ وزارت خزانہ برداشت کرے گی، قبل ازیں اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی جس کے مطابق مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت چونسٹھ روپے ستائیس پیسے کی سطح پر برقرار تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت تینتالیس روپے پچیس پیسے، لائٹ ڈیزل تینتالیس روپے چونتیس پیسے تھی۔

  • اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات اسٹاک کرنے کی ہدایت

    اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات اسٹاک کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : ملک میں سیلاب آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قلت بھی ہوجائے گی۔ اوگرا نے سب کو آگاہ کردیا.

    تفصیلات کے مطابق سیلاب کے دوران ملک میں پٹرول وڈیزل کی قلت کا خدشے کے پیش نظر اوگرا نے پیشگی نوٹس جاری کردیا ہے۔

    اس حوالے سے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے، اوگرا کے نوٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ دو ماہ کے دوران ملک میں  سیلاب کی پیش گوئی کی ہے، لہٰذا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں سیلابی صورتحال سے پہلے پیٹرول وڈیزل کا وافراسٹاک یقینی بنایا جائے۔

    اوگرا نے نوٹس میں ہدایت کی ہے کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 20 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات اسٹاک کریں، ساتھ  ہی خبردار بھی کردیا ہے کہ اگر سیلاب کے دوران پیٹرول و ڈیزل کی قلت پیدا ہوئی تومتعلقہ کمپنی کے خلاف سخت قانونی کارروائی  عمل میں لائی جائے گی۔

     

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم سے منظوری کے بعد کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول پرایک روپےتین پیسے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل دوروپےاسی پیسےاورمٹی کا تیل چارروپےتراسی پیسےفی لیٹرسستا کردیاگیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے، ڈیزل 5 روپے 48 پیسے، مٹی کے تیل میں 6 روپے 33 پیسے، لائٹ سپیڈ ڈیزل میں 6 روپے 33 پیسے جبکہ ایچ او بی سی میں 1 روپے کمی تجویز دی گئی تھی.

    لیکن حکومت اور وزارت خزانہ نے قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ کمی کے بجائے اپنے خزانے کو بھرنے کو ترجیج دی۔ حکومت کی جانب سے اوگرا کی سمری کے برعکس قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی۔