Tag: پٹرولیم مصنوعات

  • پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی ٹیکس کیخلاف سماعت، جواب طلب

    پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی ٹیکس کیخلاف سماعت، جواب طلب

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے سات جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گزار نعیم میر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ صارفین پٹرولیم مصنوعات پر پہلے ہی مختلف ٹیکس ادا کر رہے ہیں، اب پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو غیرقانونی ہے۔

    عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فوری طور پر معاونت کیلئے طلب کیا، جنہوں نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار نے خبروں کی بنیاد پر درخواست دائر کی اسے مسترد کیا جائے۔

    دلائل سننے کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے سات جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے۔

  • وزارت خزانہ کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ

    وزارت خزانہ کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

    مہنگائی کی ماری عوام کو وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی نوید سنادی، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، یکم ستمبر سے پیٹرول ایک روپے اکتالیس پیسے سستا کرکے نئی قیمت ایک سو چھ روپے چھپن پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی۔

    ایچ او بی سی ایک روپے باسٹھ پیسے کی کمی کے بعد ایک سو تینتیس روپے چونتیس پیسے پر آگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کی کمی کے بعد ایک سو آٹھ روپے چونسٹھ پیسے پر فروخت ہوگا، مٹی کا تیل چھ پیسے کمی کے بعد چھیانوے روپے ننانوے پیسے پراور لائٹ اسپیڈ ڈیزل ایک روپے انیس پیسے کی کمی کے بعد بانوے روپے آٹھ پیسے پر فروخت ہوگا۔

  • یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

    یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

    حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام کیلئے نیو ایئر گفٹ کی تیاری کرلی ہے، حکومت نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تیار کرلی ہے۔

    نئے سال کی آمد اور سرد موسم کے ساتھ حکومت نے بھی غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی تیاری کرلی ہے، حکومت سال نو کا تحفہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں دے گی۔

    وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے زرائع کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول تین روپے تیس پیسے ،ہائی آکٹین پانچ روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل چارروپے ستر پیسے، لائیٹ ڈیزل تین روپے پچھتر پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    جب کہ غریبوں کے ایندھن مٹی کا تیل بھی دو روپے اٹھانوئے پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسوں اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔