Tag: پٹرولیم ڈیلرز

  • ملک بھر میں  پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی

    ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی

    کراچی : ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق عوام کے لئے اہم خبر آگئی، جس ست پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز  نے ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ملک بھر میں احتجاجا تمام پٹرول پمپس بند کردیں گے۔

    عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ایکٹ میں ترمیم سے ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کو اختیارات مل جائیں گے اور وہ کسی بھی پمپ کو سیل کردیں ان اقدامات سے کرپشن بڑھے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    انھوں نے بتایا کہ وزیرپٹرولیم سےڈیلرزایسوسی ایشن کاوفد پیرکوحتمی مذاکرات کرےگا، اگر حکومت سے مذاکرات کامیاب نا ہوئے تو سخت فیصلے کریں گے، جس میں پیٹرول پمپس کی بندش بھی شامل ہیں۔

    ممبر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن راجہ وسیم نے کہا کہ بیورو کریسی کو اتنے اختیارات نہیں دینے چاہئیں، اسمگلنگ روکنے سے متعلق ہم ان کو سپورٹ کرتے ہیں تاہم اس خلاف ورزی پر کم از کم 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد ہوگا اور پمپ کی زمین بھی ضبط ہو جائے گی۔

    پیٹرولیم دیلرز کے وائس چیئرمین ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ملک میں 40 فیصد ایرانی اسمگل ڈیزل فروخت ہورہا ہے ۔

  • کیا 4 مارچ سے پیٹرول پمپس بند  ہوجائیں گے؟ عوام کے لئے اہم خبر آگئی

    کیا 4 مارچ سے پیٹرول پمپس بند ہوجائیں گے؟ عوام کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : ملک بھر میں 4 مارچ سے پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق عوام کے لئے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن  نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا  4 مارچ کو پٹرول پمپس کی ہڑتال کے اعلان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

    عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرزکو خیال رکھنا ہے رمضان میں کسی کو تنگ نہیں کرناچاہتے، پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ہیں۔

    چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلز نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کے بعد اسمگلنگ مزید بڑھ گئی ہے، وزارت پٹرولیم اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہا۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ

    یاد رہے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا تھا کہ 3 سال سے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی کوششیں ہورہی تھیں، ہڑتال کی کال دی تو ہمیں اسلام آباد بلایا گیا میں نےانکار کردیا، مجھے دھمکی بھی دی گئی مگر میں پیچھے نہیں ہٹا، ہم سے مشورے کے بغیر اچانک ڈی ریگولیشن کا اعلان کردیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ ڈی ریگولیشن سے کمپنیوں میں اسمگلنگ پروڈکٹ کی فروخت ہوگی، ہم پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیلئے تیار نہیں ہیں، اگر یہ حرکت ہوئی تو ہم پمپس بند کردیں گے۔

  • ہڑتال کی کال واپس: پیٹرول پمپس بند نہ کرنے کا اعلان

    ہڑتال کی کال واپس: پیٹرول پمپس بند نہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : پیٹرولیم ڈیلرز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پیٹرول پمپس بند نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا جڑواں شہروں کے علاوہ ملک بھرمیں ہڑتال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال دی لیکن اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔

    ترجمان پٹرولیم ڈیلرز سمیع گروپ نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر قاضی خالد وفات پاگئے ہیں، جس کے باعث جڑواں شہروں میں پمپس بندنہ کرنےکافیصلہ کیا، اس کےعلاوہ ملک بھرمیں ہڑتال ہوگی۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کےمطابق رہےگی، چند عناصرکی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، حکومت کےساتھ پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، جس میں حکومت کی جانب سےتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال پر لاہور میں پیٹرول پمپس مالکان نے کان نہ دھرے، شہر کے تمام پیٹرول پمپس کھلے ہیں شہریوں کو روٹین کے مطابق پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔

    کراچی میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں، جس کی وجہ سےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

    خیال رہے پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی کال پرآج ملک گیرہڑتال کی جارہی ہے، ملک بھرمیں موجود تیرہ ہزار سے زائد پیٹرول پمپس آج صبح چھ بجے سے بند کردیے گئے، جس کے باعث شہری پریشان ہیں اورپیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیں۔

    گزشتہ رات بھی مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پرلمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

    واضح رہے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگائے جانے پرانتہائی اقدام اٹھایا گیا، معاملہ حل کرنے کے لیے وزارت پیٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرزایسوسی کے درمیان گزشتہ روز ایک مذاکراتی بیٹھک بھی لگی، جونتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

  • پٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ،  عوام ایک اور اضافی بوچھ کے لئے تیار ہوجائیں

    پٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ، عوام ایک اور اضافی بوچھ کے لئے تیار ہوجائیں

    کراچی : پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے مارجن میں 81.16فیصد تک اضافے کا مطالبہ کردیا ہے، منظوری پر پیٹرول پر فی لیٹرمارجن 7 روپے سے بڑھ کر12.65روپے ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اپنے مارجن میں اضافے کےلیے عام شہریوں کو ہدف بنالیا، پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے مارجن میں81.16فیصد تک اضافے کا مطالبہ کردیا ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ ڈیلر مارجن میں اضافے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالاجارہاہے۔

    ایسوسی ایشن نے فی لیٹرڈیزل پر ڈیلر مارجن میں5.67 روپےاضافے کا مطالبہ کیا، منظوری پرڈیزل پرفی لیٹرمارجن7روپے سے بڑھ کر12.67روپے ہوجائے گا جبکہ فی لیٹرپیٹرول پرڈیلر مارجن میں5.65روپے اضافے کا مطالبہ کیا، جس کی منظوری پر پیٹرول پر فی لیٹرمارجن 7 روپے سے بڑھ کر12.65روپے ہوجائے گا۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ ڈیلرمارجن میں اضافہ ہونےپرقیمت کاحصہ بنےگا، ایک سال پہلےحکومت ڈیلرمارجن میں69.49فیصدتک اضافہ کرچکی ہے ، حکومت نےگزشتہ سال ڈیلرمارجن میں فی لیٹر2.87 روپے تک اضافہ کیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پیٹرول کےفی لیٹرمیں ڈیلرمارجن کاحصہ2.77فیصد اور ڈیزل کےفی لیٹرمیں ڈیلرمارجن کاحصہ2.76فیصدبنتاہے، ڈیلرزایسوسی ایشن نے کہا کہ بجلی کی قیمت،تنخواہیں بڑھنےسےبھی مارجن میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، مہنگائی،لاگت بڑھنےسےمارجن میں اضافہ ناگزیرہے۔

    ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل سےغیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور کہا تھا کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے، یوٹیلیٹیز بلز اور دیگرمالی لاگت کے باعث اخراجات بڑھ چکے ہیں، موجودہ مارجن میں آمدن نہ ہونے کے برابرہے، حکومت ڈیلرز ایسوسی ایشن کو نظرانداز کرنے کے بجائے فی لیٹرمارجن میں فی الفور اضافہ کرے۔