Tag: پٹرول بم

  • پٹرول بم کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی مہنگائی کا تیر چلا دیا، کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان

    پٹرول بم کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی مہنگائی کا تیر چلا دیا، کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان

    پاکستان میں گزشتہ شب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے بھی کرایہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں گزشتہ شب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں اور اس کے نتیجے میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے اور غریبوں کا بجٹ درہم برہم ہونے کا قومی امکان ہے۔

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے بھی 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں ںے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرانے کی شدید مذمت بھی کی ہے۔

    اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنسو ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹ تنظیموں کا اجلاس بھی طلب کیا اور کہا کہ حکومت اپنے اقدامات سے ملک گیر ہڑتال پر مجبور کر رہی ہے۔

    انہوں نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مختلف قسم کے ٹیکس میں اضافے کو عوام اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیزل پر 11 روپے 37 پیسے اور پٹرول کی قیمت 5 روپے 36 پیسے اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ حکومت نے ایک دفعہ پھر ٹرانسپورٹرز اور عوام کی جیبوں پر ڈاکا مار دیا ہے۔

    ملک شہزاد اعوان نے ٹول ٹیکس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ایف بی آر کے نئے قوانین کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے کیونکہ اس کی پالیسیاں عوام دشمن اور کاروبار دشمن ہیں۔ یہ ظالمانہ قوانین صرف ٹرانسپورٹرز کو ہی نہیں بلکہ ملک کی تمام انڈسٹری کو تباہ کر دیں گے۔

    صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی تنظیمیں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں سمیت ود ہولڈنگ ٹیکس، ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف حرکت میں آگئی ہیں۔ حکومت کے خلاف پورے پاکستان کی ٹرانسپورٹ تنظیموں کو ایک پیج پر لارہا ہوں اور ٹرانسپورٹ برادری سخت اقدامات بشمول ملک گیر ہڑتال کرنے کو تیار ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/petrol-price-hike-today-16-07-2025/

  • پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف نکلا

    پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف نکلا

    اسلام آباد: پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف کی شناخت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہو گئی، پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف محمود قریشی نکلا۔

    میاں عاطف قریشی پی ٹی آئی کا نائب صدر راولپنڈی اور محلہ قریشیاں سیہام راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

    میاں عاطف محمود نے جی ایچ کیو حملے میں بھرپور انداز میں حصہ لیا، جسے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، شر پسند سر غنہ میاں عاطف نے موقع پر پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔

    میاں عاطف نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا، فوجی املاک خصوصاََ جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر میاں عاطف محمود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

  • عوام کیلئے ایک اور پٹرول بم تیار، فی لیٹر قیمت میں  بڑے اضافے کا امکان

    عوام کیلئے ایک اور پٹرول بم تیار، فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

    اسلام آباد : عالمی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی کے پیش نظر پیٹرول 9 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے تاہم حکومت ٹیکسوں میں رد و بدل کرکے قیمتوں میں اضافہ کم بھی کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، عالمی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی کے پیش نظر پیٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 13 روپے سے زائد اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں 5 ڈالر تک اضافہ ہوچکاہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے طے 4 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھانی ہے، پیٹرول پر اس وقت 2.9 روپےاورڈیزل پر 4.50 روپے فی لیٹر، مٹی کےتیل پر5.26 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 2.80 روپے فی لیٹرسیلز ٹیکس عائد ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکسوں میں رد و بدل کرکے قیمتوں میں اضافہ کم بھی کرسکتی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری رات 12 بجے سے ہوگا۔

    یاد رہے 15 جنوری کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے ایک پیسےفی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 147روپے 83پیسے ہوگئی تھی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹراضافہ ہوا اور نئی قیمت فی لیٹر144روپے62پیسےمقرر کی گئی۔

  • نگراں حکومت کی ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

    نگراں حکومت کی ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

    اسلام آباد: نگراں حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزراتِ خزانہ کو ارسال کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائے جانے والی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    سمری میں جی ایس ٹی کے 2 مختلف ریٹس پر قیمتیں بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم اگست سے بڑھنے کا امکان ہے۔

    سمری کے مطابق موجودہ شرح کے حساب سے پٹرول 2 روپے 45 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ متوقع ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 25 پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ سمری میں لائٹ ڈیزل 3 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول 92روپے لیٹر تک جا پہنچا

    نئے سیلز ٹیکس کے تحت پٹرولیم مصنوعات 7 روپے 40 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، تاہم نگراں حکومت قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل کرے گی۔

    واضح رہے کہ نگراں حکومت نے آتے ہی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر پیدا کر دی تھی، جس پر عمران خان سمیت دیگر سیاست دانوں نے بھی ردِ عمل ظاہر کیا تھا، موجودہ اضافے کی تجویز پر اگر عمل ہوتا ہے تو یہ تیسری مرتبہ کا اضافہ ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ نےپٹرول بم گرا کرپاکستانی عوام کوتحفہ دیا‘  شیریں مزاری

    ن لیگ نےپٹرول بم گرا کرپاکستانی عوام کوتحفہ دیا‘ شیریں مزاری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پٹرول بم گرا کرپاکستانی عوام کوتحفہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ن لیگ حکومت چاہتی ہےعوام غربت، مہنگائی کے بوجھ تلے دبی رہے۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ ن لیگ نے پٹرول بم گرا کرپاکستانی عوام کوتحفہ دیا، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

    Shireen Mazari


    حکومت نے پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا


    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے تک کا اضافہ کردیا۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

    وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 96 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے 79 پیسے فی لیٹراضافہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

    نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے نئے سال 2018ء میں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پرعوام کو حکومت نے تحفہ دینے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی اور اس میں مد میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش پیش کردی۔

    ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    اوگرا نے سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے، مٹی کے تیل میں 13 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز کی ہے۔

    واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہوگا جبکہ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔