Tag: پٹرول پمپ

  • ڈاکوؤں نے آتے ہی پٹرول پمپ کیشیئر سے ساری رقم چھین لی، فوٹیج

    ڈاکوؤں نے آتے ہی پٹرول پمپ کیشیئر سے ساری رقم چھین لی، فوٹیج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ایک پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    سعید آباد تھانے کے علاقے مواچھ گوٹھ کے مین اسٹاپ کے قریب واقع پٹرول پمپ پر یہ واردات 2 روز قبل ہوئی ہے، تاہم پمپ کی انتظامیہ نے واردات کا مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

    کراچی میں پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں، رقم چھیننے والے لٹیرے دیدہ دلیری سے واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں، شہری اور تاجر خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔

    کراچی میں خونی ڈمپر نے ایک اور جان لے لی

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار لٹیروں کو پٹرول پمپ پر آتے دیکھا جا سکتا ہے، آتے ہی ایک ڈاکو نے موٹر سائیکل سے اتر کر کیشیئر سے اسلحے کے روز پر رقم چھینی اور پھر دونوں بہ آسانی فرار ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

  • بھارت میں پٹرول پمپ پر روسی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ویڈیو

    بھارت میں پٹرول پمپ پر روسی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ویڈیو

    بھارت میں ایک پٹرول پمپ ورکر کی جانب سے روسی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارت میں آئے دن عورتوں کے ساتھ بدسلوکی اور انھیں ہراساں کرنے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب بھارت میں ایسے لوگوں سے غیرملکی سیاح بھی محفوظ نہیں ہیں، اکثر بھارتی افراد بیرون ملک سے آئی سیاح خواتین کو بھی ہراساں کرنے سے بعض نہیں آتے۔

    سوشل ویڈوی میں وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی خاتون یہ بتارہی ہیں کہ مبینہ طور پر پٹرول پمپ ورکر نے انھیں نامناسب انداز میں تین بار چھوا۔

    پٹرول پمپ پر کام کرنے والے شخص نے بائیک میں پٹرول بھرنے کے دوران مبینہ طور پر پیچھے بیٹھی خاتون سیاح کو نامناسب انداز میں ٹچ کیا جبکہ خاتوں کا بھارتی دوست آگے بیٹھا ہوا تھا۔

    بھارتی شخص جو کہ خود بھی وی لاگر ہے اس نے واقعے کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔ وی لاگر نے بتایا کہ ورکر نے تین بار نامناسب انداز میں روسی خاتون کو چھوا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی خاتون کہہ رہی ہے کہ مجھے جب اس شخص نے پہلی بار چھوا تو مجھے لگا کہ غلطی ہوئی ہوگی، مگر اس نے دوسری اور تیسری بار بھی ایسا ہی کیا۔

    پٹرول پمپ پر اس دوران لوگ آگئے اور انھوں نے معاملے کو رفع دفع کرنے کا کہا۔ اس دوران وکٹوریا نامی سیاح اور وی لاگر نے پولیس سے شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس دوران پولیس بھی وی لاگر کے شکایت کرنے پر پہنچ گئی جس کے سامنے مذکورہ شخص نے روسی خاتون سیاح سے معافی مانگی۔

  • کراچی  میں مسلح ملزمان کی پھرتیاں ، سیکنڈوں میں 2 پٹرول پمپ لوٹ کر فرار

    کراچی میں مسلح ملزمان کی پھرتیاں ، سیکنڈوں میں 2 پٹرول پمپ لوٹ کر فرار

    کراچی : شہر قائد میں شارع فیصل کے قریب مسلح ملزمان نے سیکنڈوں میں دو پٹرول پمپ لوٹ لیے، ایک پیٹرول پمپ سے کیشئر سے 22 ہزار دوسرے سے 34ہزار چھینے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل کے قریب مسلح ملزمان نے 6 سیکنڈ میں 2 پیٹرول پمپ لوٹ لیے ، دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    جس میں شلوار قمیض پہنیں 2 مسلح ملزمان کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ، ڈرگ روڈ کے قریب پٹرول پمپ پر شلوارقمیض پہنے دو ملزمان میں سے ایک ملزم پستول لے کر اترا اور دو سیکنڈ میں واردات کرکے فرار ہوگئے۔

    دوسرے پٹرول پمپ پر وہی ملزم اترا اور چار سیکنڈ میں واردات کی ، ایک پیٹرول پمپ سے کیشئر سے 22ہزار دوسرے سے 34ہزار چھینے گئے۔

    ویڈیوز میں موٹر سائیکل چلانے والے کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • کراچی میں پٹرول پمپ میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا

    کراچی میں پٹرول پمپ میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پٹرول پمپ پر لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے11نمبرمیں پیٹرول پمپ پرلگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا ہے،آتشزدگی سے پٹرول پمپ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فائرآفیسر کا کہنا ہے کہ پمپ پر آگ ٹینکرسے فیول کی منتقلی کے دوران لگی تاہم آگ پرقابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔


    کراچی : سائٹ ایریا میں جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی


    خیال رہے کہ رواں برس یکم ستمبر کو کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا میں جوتوں کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے سے فائربریگیڈ کے 3 اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 20 ستمبر کو کراچی کے علاقے شارع فیصل نرسری کے قریب کاسمیٹکس فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملائیشیا: ماں نے بچے کو شعلوں میں لپٹی گاڑی سے باہر نکال لیا

    ملائیشیا: ماں نے بچے کو شعلوں میں لپٹی گاڑی سے باہر نکال لیا

    کوالالمپور: پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے والی خاتون کے بچے نے کار میں لائٹر جلا دیا جس سے کار میں آگ بھڑک اُٹھی، ماں نے بہ مشکل بچے کو بچالیا۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیاءکے قصبے کوالا کرائی میں ایک خاتون اپنے 7سالہ بچے سیف الدین اسماعیل کے ہمراہ پٹرول پمپ پر گاڑی میں پٹرول بھروانے گئی، پٹرول پمپ میں پٹرول بھرواتے وقت گاڑی میں موجود بچہ لائٹر سے کھیل رہا تھا،لائٹر سے کھیلنے کے دوران بچے سے غلطی سے لائٹر کا بٹن دب گیا جس سے گاڑی کے اندر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

    گاڑی میں آگ کے بھڑکتے شعلے دیکھ کر مقاں بے تاب ہو گئی، ماں نے بچے کو باہر نکالنے کے لیے گاڑی کے دروازے کی طرف لپکی مگر تیز آگ کے باعث بچے کو اس دروازے سے نکالنا ممکن نہ تھا۔ وہ دوڑ کر دوسرے دروازے پر گئی اور بچے کو باہر نکال لیا۔

    پٹرول پمپ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلد ہی گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور ماں و بیٹے کو اسپتال پہنچایا، دونوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    اسپتال میں ماہر معالج نے اُن کا طبی معائنہ کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی،ڈاکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے کاچہرہ اور 15فیصد جسم بری طرح جھلس چکا ہے،ماں کی ہوشیاری نے بچے کی جان بچالی،اس دوران ماں بھی معمولی زخمی ہو گئی تھی جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔

  • لاہور:یوم شہدا کے بعد ماڈل کےعلاوہ شہر بھر سے کنٹینرزہٹا دیئے گئے

    لاہور:یوم شہدا کے بعد ماڈل کےعلاوہ شہر بھر سے کنٹینرزہٹا دیئے گئے

    لاہور:  تین روزسے بند پٹرول پمپ اورسی این جی اسٹیشنز کھل گئے، سڑکوں سے کنٹینر ہٹا دیئے گئے،  ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں دو روز سے معطل موبائل فون سروس بھی بحال ہوگئی ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا ہوا ہے۔

    حکومت پنجاب نے بالآخر دو روز سے یرغمال عوام کو ریلیف فراہم کر ہی دیا اورلاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے یوم شہداکے بعدشہربھرسے کنٹینراوررکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تین روزبعد پٹرول اور سی این جی پمپ کھل گئے ہیں، ایندھن ملنے پر شہریوں نےخوشی اوراطمینان کا اظہار کیا۔

    لاہور شہر کے داخلی راستوں پر لگائی گئی رکاوٹیں اور کنٹینرز بھی ہٹا دیئے گئے ہیں، جس سےعوام کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے، ڈاکٹرطاہر القادری کی رہائش گاہ اورماڈل ٹاؤن کاعلاقہ اب بھی کنٹینرز سے سیل ہے، ماڈل ٹاؤن اور اطراف کےعلاقوں میں دو روز سے معطل موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔

    شہریوں کا شکوہ ہے کہ ہنگامہ آرائی اور مظاہروں سے بچنے کیلئے ایسا انتظام کیاجانا چاہیئے، جس سےعوام کوپریشانی نہ اٹھانی پڑے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے لاہور میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔