Tag: پٹرول پمپس

  • ملک بھر میں  پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی

    ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی

    کراچی : ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق عوام کے لئے اہم خبر آگئی، جس ست پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز  نے ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ملک بھر میں احتجاجا تمام پٹرول پمپس بند کردیں گے۔

    عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ایکٹ میں ترمیم سے ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کو اختیارات مل جائیں گے اور وہ کسی بھی پمپ کو سیل کردیں ان اقدامات سے کرپشن بڑھے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    انھوں نے بتایا کہ وزیرپٹرولیم سےڈیلرزایسوسی ایشن کاوفد پیرکوحتمی مذاکرات کرےگا، اگر حکومت سے مذاکرات کامیاب نا ہوئے تو سخت فیصلے کریں گے، جس میں پیٹرول پمپس کی بندش بھی شامل ہیں۔

    ممبر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن راجہ وسیم نے کہا کہ بیورو کریسی کو اتنے اختیارات نہیں دینے چاہئیں، اسمگلنگ روکنے سے متعلق ہم ان کو سپورٹ کرتے ہیں تاہم اس خلاف ورزی پر کم از کم 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد ہوگا اور پمپ کی زمین بھی ضبط ہو جائے گی۔

    پیٹرولیم دیلرز کے وائس چیئرمین ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ملک میں 40 فیصد ایرانی اسمگل ڈیزل فروخت ہورہا ہے ۔

  • لاہور کے پٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال کی کال پر کان نہ دھرا

    لاہور کے پٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال کی کال پر کان نہ دھرا

    لاہور : پٹرول پمپس مالکان نے پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی کال پر کان نہ دھرا، شہر میں تمام پمپس معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکس میں اضافے کے خلاف پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر ملاجُلاردعمل دیکھنے میں آیا، کہیں پیٹرول پمپس کھُلے تو کہیں بند ہیں۔

    0.50 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال لاہور کے پیٹرول پمپوں نے ہوا میں اڑا دی۔

    لاہور کے پیٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کی کال پر کان نہ دھرے اور تمام پمپس میں معمول کے مطابق پٹرول فراہم کررہے ہیں۔

    پٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن نے اپنے عہدیدار کی وفات کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہڑتال کی کال واپس لے لی اور کوئٹہ، پشاور اور ملتان میں کچھ پیٹرول پمپ بند تو کچھ معمول کے مطابق کھلے ہیں جبکہ ملاکنڈ، لوئردیراورمانسہرہ میں بند ہیں۔

    کراچی میں اِکا دُکا پیٹرول پمپ کھُلے ہیں ، جہاں شہری پٹرول کے حصول کیلیے پریشان نظر آئے۔

  • عوام تیار ہو جائیں ،  ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

    عوام تیار ہو جائیں ، ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

    کراچی : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا اور کہا تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک بار پھر پیٹرول بحران کا خطرہ سر اٹھانے لگا، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افراط زر کی شرح ریکارڈ سطح پر ہے، بجلی دیگر یوٹیلیٹیز مزدوری کے باعث مالی لاگت دوگنا بڑھ گئی ہے ۔

    عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں 22 جولائی سے کام بند کرنے کا اعلان کررہے ہیں ، اس صورتحال میں ہماری آمدنی بالکل ختم ہوکر رہ گئی ہے، اس مارجن میں کام کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تحفظات سے وزیرپٹرولیم کوآگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، موجودہ حکومت نےمنافع کی شرح 2.40 فیصدرکھی جومنظور نہیں، ایرانی اور اسمگل شدہ پٹرول سے سیل 30 فیصد گر گئی ہے۔

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے بتایا کہ تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا، ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد نیٹ ورک کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

    چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز نے کہا کہ ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد نیٹ ورک کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

  • پٹرول پمپس پر کراچی کے شہریوں کو پٹرول کیساتھ جعلی کرنسی نوٹ تھمانے کا انکشاف

    پٹرول پمپس پر کراچی کے شہریوں کو پٹرول کیساتھ جعلی کرنسی نوٹ تھمانے کا انکشاف

    کراچی : پٹرول پمپس پر کراچی کے شہریوں کوپٹرول کیساتھ جعلی کرنسی نوٹ تھمانے کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کوگرفتارکر کے ایک لاکھ 85 ہزارروپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پٹرول پمپس پرشہریوں کو پٹرول کیساتھ جعلی کرنسی نوٹ تھمانے کے انکشاف پر تھانہ فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان میں گروہ کاسرغنہ اسماعیل ،2ساتھی میرنواز ،محمداویس شامل ہیں اور گروہ کاسرغنہ اسماعیل کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

    فیروز آباد پولیس نےجعلی کرنسی پھیلانے میں ملوث 3ملزمان کوگرفتارکیا ، ملزمان کومختلف پیٹرول پمپوں سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے گرفتار ملزمان سے ایک لاکھ پچاسی ہزار کے جعلی نوٹ برآمد کر لیے۔

    دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہکراچی کےمتعددپیٹرول پمپوں پرمنظم اندازسےجعلی کرنسی پھیلائی جاتی ہے، جعلی کرنسی پشاورسے بذریعہ کوریئر سروس بطورپارسل منگوائی جاتی ہے۔

    ملزم نے بیان میں بتایا کہ 30ہزار اصلی نوٹوں کےبدلے ایک لاکھ کے جعلی نوٹ خریدے جاتےہیں جبکہ پیٹرول پمپس پرمیٹر میں چھیڑچھاڑکرکےپیٹرول میں بھی چوری کی جاتی ہے اور پیٹرول بھرانے کے بعد 5 ہزار کا نوٹ دینے والے شہری کو جعلی نوٹ دیا جاتا ہے۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ اصل نوٹوں کے بیچ ایک ہزار روپے کا جعلی نوٹ رکھ دیتے ہیں، پیٹرول چوری اور جعلی نوٹوں میں زیادہ تر ہیڈکیشئر اور نیچے کاعملہ ملوث ہوتا ہے، سب سےزیادہ دھوکادہی اورچوری نیپا چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ پر کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پٹرول پمپس پر کام کرنے والے ملازمین کے ذریعے جعلی کرنسی کا دھندہ کرتے تھے، دھوکادہی میں ملوث ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔