Tag: پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

  • شادی سے انکار، لڑکی نے لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    شادی سے انکار، لڑکی نے لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    ملتان:شادی سے انکار پر لڑکی نے پٹرول چھڑک کر لڑکے کو آگ لگادی، لڑکے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ طاہر خان نے بتایا کہ یہ واقعہ تھانہ نیو ملتان کی حدود میں واقع پیرا غائب روڈ پر پیش آیا، اسی روڈ پر لڑکی کا گھر ہے، بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کی آپس میں دوستی تھی، لڑکا جب لڑکی سے اس کے گھر ملنے آیا تو وہاں دونوں کا جھگڑا ہوا جس کے بعد لڑکی نے مشتعل ہو کر 30 سالہ رمضان پر پٹرول چھڑکا اور اسے آگ لگادی۔


    لڑکے کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ لڑکے کا 40 فیصد جسم جھلس گیا ہے اور اس کی حالت تشویشں ناک ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس جائے وقوع پہنچی اور تفتیش شروع کی تو اسے پتا چلا کہ لڑکے نے لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس پر لڑکی نے غصے میں آکر اسے آگ لگادی۔

  • ملتان: لین دین کا تنازعہ ہوٹل مالک کو جلا دیا

    ملتان: لین دین کا تنازعہ ہوٹل مالک کو جلا دیا

    ملتان: ملتان میں لین دین کے تنازع میں طلبا نے مبینہ طور پر ہوٹل مالک کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، بیالیس سالہ نعیم موت و حیات کی کشمکش کے بعد نشتراسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پاکستان میں ظلم وستم کی ایک اورداستان رقم ہوگئی۔ پاکستان جیسے معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھنا کو ئی نئی بات نہیں تاہم عدم برداشت میں لوگوں کی جان چلے جانے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملتان میں لین دین کے معمولی سے تنازعے پر طالب علم انسانیت بھُلاکرجان لینے کے درپے ہوگئے ہے۔

    ملتان کے علاقے ممتازآبادمیں معاویہ اورمعین نامی دولڑکوں نے ہوٹل کےمالک بیالیس سالہ نعیم کو پیسوں کے معاملے پرمارپیٹ کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی ہے۔ نعیم کی حالت تشویشناک تھی جس کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جو بعد ازاں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔ پیٹرول چھڑکنے والے دونوں ملزمان فرارہوچکے ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق نعیم کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق نعیم کے جسم کا اسی فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقع کا مرکزی ملزم معین الدین کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے ساتھیوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔