Tag: پٹرول کی قیمت

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اس بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تاحال برقرار ہے جس کے باعث ملک میں آئندہ 15روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 5 روپے 36 پیسے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 11 روپے 37 پیسے اضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد اس کا اطلاق 16سے31جولائی تک کے لیے ہے۔

    علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 85 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی ، عوام کا  ردعمل سامنے آگیا

    پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی ، عوام کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی پر عوام نے شکوہ کیا کہ قیمت کم ہوتی ہے لیکن مہنگائی کم نہیں ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کے اعلان کے بعد عوامی درعمل سامنے آگیا۔

    شہریوں نے شکوہ کیا کہ پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے توہرچیزمہنگی ہوجاتی ہے لیکن قیمت کم ہوتی ہے تو مہنگائی کم نہیں ہوتی۔

    عوام نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کےساتھ دیگراشیا کی قیمتیں بھی کم کی جائیں، ایک شہری نے کہا کہ قیمت کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایے کم نہیں ہوتے، ایک روپیہ بھی اضافہ ہوتوکرائےفوری بڑھ جاتےہیں۔

    یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی تھی ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 249 روپے 10 پیسے ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے ہوگی۔

  • نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل  سستا ہونے کا امکان

    نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

    اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں میں بہتری سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہو سکتا ہے۔

    پٹرول اور ڈیزل مسلسل مہنگا ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، نگراں حکومت کے دور میں 15 اگست سے 15 ستمبر تک پٹرول اور ڈیزل مسلسل مہنگا ہوا۔

    نگراں حکومت نے پہلے 30 دن میں پٹرول 58 اور ڈیزل 56 روپے فی لیٹر ریکارڈ مہنگا کیا، نگراں حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 4 بار اضافہ کر چکی ہے۔

    گزشتہ ہفتے وزیر تجارت گوہر اعجاز بھی پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

  • پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے بھی زائد ہونے کا خدشہ

    پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے بھی زائد ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ سینٹر شوکت ترین نے پٹرول کی قیمت تین سو روپے فی لیٹر سے بھی زائد ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ سینٹرشوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آئی ایم ایف موجودہ حکومت سے پیشگی اقدامات چاہتا ہے، آئی ایم ایف پھر اس کو اپنے بورڈ میں لے جانے پر غور کرے گا، 855 ارب پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی،11فیصدسیلزٹیکس کی شرائط ہیں، یہ لوگ پیٹرول کی قیمت300روپے فی لیٹر سے اوپر کر سکتے ہیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں فوری اضافے کی شرط ہے، صوبوں سے800ارب روپے کے صوبائی سرپلس پر دستخط کئے گئے، صوبوں نے صرف 80 ارب روپے دکھائے۔

    سابق وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہےانسدادبدعنوانی قوانین کا جائزہ لینےکیلئےٹاسک فورس قائم کریں، یہ پی ڈی ایم حکومت کیلئے بہت چیلنجنگ ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بدعنوانی سے متعلق عملی طورپرنیب قانون سےان شقوں کومنسوخ کردیا ہے لیکن آئی ایم ایف یہ سب قرض دینے سے پہلے کارروائیوں کے طور پر دیکھے گا۔

  • پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل حسب معمول 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

    تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 42 پیسے اضافہ، جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 19 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی آج سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، ذرائع نے امکان ظاہر کیا تھا کہ موجودہ لیوی کی بنیاد پر پٹرول ساڑھے پانچ روپے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں پونے چھ روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

    گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیر اعظم عمران خان نے مسترد کر دی تھی۔

  • پٹرول، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

    پٹرول، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے کہ جس کے بعد پٹرول کی قیمت 109 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 113 روپے 19 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 76 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 76 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، وزیر اعظم نے منظوری دے دی

    واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی لیکن آج وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔

    اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کی سفارش کی گئی تھی۔

  • پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خبر

    پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی، آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ نے ارسال کردی۔

    سمری میں پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ ،وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور 31 اگست کو نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

    یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹرہوگئی تھی۔

    خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعدتبدیل کرنےکی تجویز منظور کر لی گئی تھی اور اب کابینہ کی منظوری پر 15 روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین یکم اگست سے ہوگا، نئےطریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکےگی۔

  • پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کیلیے بڑی خوشخبری

    پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کیلیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 7  روپے6 پیسے کمی کا امکان ہے ، اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کےبعدپاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ نے ارسال کردی۔

    سمری میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں سات روپےچھ پیسے کمی اور مٹی کےتیل کی فی لیٹرقیمت میں 11 روپے88پیسے کی کمی کرنےکی تجویزدی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل بھی 9روپے37 پیسےسستاکرنے اور ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

    سمری کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت80 روپے 10پیسے، پٹرول کی نئی قیمت 74روپے52 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت35روپے56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 38روپے 14پیسے ہونے کا امکان ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ ،وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سےہوگا۔

    انڈسٹری ماہرین کےمطابق کورونا وائرس کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد مقامی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ بڑی‌ خبر آگئی

    پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ بڑی‌ خبر آگئی

    اسلام آباد : یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے68 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کیلئے بڑے ریلیف کی تیاری کرلی گئی، یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کو ارسال کر دی ، جس میں پٹرولیم مصنوعات 44 روپے فی لیٹر تک سستی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سمری کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 روپے94 پیسے کمی کی تجویز دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 روپے94 پیسے کی کمی اور مٹی کے تیل میں 44 روپے 7پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

    وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کل کرے گا۔

    گذشتہ روز مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کئے جائیں گے ، یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی گی۔

    بجٹ کے حوالے سے حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کریں گے اور بجٹ کورونا بجٹ ہوگا اور عوام کوبجٹ میں ہرممکن ریلیف فراہم کرنےکی کوشش کریں گے۔

    یاد رہے مارچ کے آخر میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں اپریل میں وزارت خزانہ نے اوگرا کی جانب سے کی جانے والی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد عوام کا ایک اور امتحان

    پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد عوام کا ایک اور امتحان

    اسلام آباد : پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، بجلی صارفین پر چوبیس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور یہ اضافہ دسمبرکےبلوں میں لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی ماری عوام کے ایک اورامتحان ، یشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے بیاسی پیسے کے اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے مطابق اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹ منٹ کی مدمیں کیا گیا اور یہ اضافہ دسمبرکےبلوں میں لیا جائےگا، تین سےکم یونٹ استعمال کرنےوالے،زرعی صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پراطلاق نہیں ہوگا۔

    نیپرا نے ریزیڈیول فیول کے زائد استعمال کا جواز مانگتے ہوئے چوون پیسے کے مزید اضافے کے فیصلے کی منظوری مؤخرکردی ، نیپرا نے پندرہ روز میں ریزیڈیول فیول کے زائد استعمال کا ڈیٹا مانگا ہے۔

    مزید  پڑھیں:  بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا ، اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑا۔

    بعد ازاں اسی دن اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایکنک اجلاس میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر ، تیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دی گئی تھی۔

    اس سے قبل ستمبر میں بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے اٹھہترپیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دی تھی۔