Tag: پٹرول کی قیمتوں

  • پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی خبریں ،  اوگرا کا اہم بیان آگیا

    پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی خبریں ، اوگرا کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں قیاس آرائی قبل از وقت ہے، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے یاکمی کے بارے میں قیاس آرائی قبل از وقت ہے، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    اوگرا کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں سےممکنہ طور پرتیل سپلائی چین میں خلل آ سکتا ہے، قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ اور ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ حالیہ دنوں بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم حالیہ دنوں میں ڈالر سے روپےکی شرح تبادلہ میں بہتری بھی آئی ہے۔

    اوگرا نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ اگر ڈالر کی قدر میں کمی جاری رہی تو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔

    نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بھی کہا تھا کہ یکم اکتوبر کو قوم کو خوشخبری ملے گی، مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، امید ہے پہلی تاریخ کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

  • ٹرانسپورٹرز  نے پٹرول  کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

    ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

    کراچی: ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی اور یہاں اضافہ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 فیصدکرائے بڑھا رہے ، جس کا اثر عام آدمی پر پڑتا ہے اور ذمہ دار حکومت ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے رات کے اندھیرے میں خاموشی سے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت پانچ روپے بڑھا دی گئی تھی ، جس کے بعد نئی قیمت دوسو باہتر روپے لٹر ہوگئی۔

    ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے اضافہ کیا گیا، جس سے ڈیزل دوسو ترانوے روپے لٹر ہوگئی جبکہ مٹی تیل بھی دو روپےچھپن پیسے مہنگا کرکےایک سونوے روپے انیتس پیسے فی لیٹر کردیا گیا

  • پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم  آج ایک اور بڑا اعلان کریں گے

    پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم آج ایک اور بڑا اعلان کریں گے

    لاہور : وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  آج صنعتکاروں کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے پنجاب کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم آج صنعتکاروں کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے وزیراعظم نے ثابت کیا کہ حالات کیسے بھی ہوں وہ عوام کے ساتھ ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے صحیح کہا جہاں وزیراعظم کوانصاف میں وقت لگے گا توعام شہری کاکیاحال ہوگا، قائداعظم محمد علی جناح ہمیں ایساملک دے کرنہیں گئےتھے، انھوں نے ہمیں بتایا تھا کہ ملک کو کیسے آگے لیکر جانا ہے۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ کابینہ نے پنجاب سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی تھی اس فیصلے کے تحت نوکریوں میں جنوبی پنجاب کا تنتیس فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ نکاح نامے مین ختم نبوت کی شق شامل کرنے اور سی پیک منصوبے کے تحت کارپوریٹ فارمننگ کیلئے زمیں کم از کم پانچ سو ایکڑ اور ذیادہ سے ذیادہ پانچ ہزار ایکڑ سرکاری اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس سہولت بازار اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے چیرمین وزیراعلی ہوں گے۔

    حسان خاور نے مزید بتایا کہ پرائیوٹ اسکولوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اتھارٹی قائم کی گئی ہے اوت الیکڑک کار پر پچانوے فیصد ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس میں اکائونٹس کی سات سو سے زائد آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

  • یوم آزادی کے موقع پر پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کیلئے اہم خبر

    یوم آزادی کے موقع پر پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول کے نرخوں میں 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کےبعدوزارت خزانہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تجاویز پٹرولیم ڈویژن نے ارسال کیں، جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے50 پیسےفی لیٹراضافے اور پٹرول کے نرخوں میں 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    پٹرولیم ڈویژن نے لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے اور مٹی کےتیل کےنرخ بھی ایک روپیہ فی لیٹربڑھانے کی تجویز دی ہے۔

    حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی اور نئی قیمتوں پرعملدرآمد 16 اگست سے ہوگا ، قیمتوں میں اضافےکی سمری موجودہ پٹرولیم  لیوی کےمطابق تیارکی گئی ہے ، لیوی میں ردوبدل نرخوں میں مزیدتبدیلی کاباعث ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے30 جون کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 69 پیسے ہوگئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 86 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 85 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

  • پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی  تیاری

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

    اسلام آباد : اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی لیٹراضافےکی تجویز دے دی ، وزارت خزانہ اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سےمشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے ، جس میں پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے.

    وزارت خزانہ اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سےمشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    خیال رہے ‏نئی 15 روزہ قیمتوں کا اطلاق 16مئی سے ہونا تھا تاہم عید کی چھٹیوں کی وجہ سے سمری تیار ‏نہیں ہو سکی تھی ، ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان 17 مئی کو کیا ‏جائےگا، قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان ہر ماہ 15 اور مہینے کےآخری دن کیاجا تا ہے لیکن لاک ‏ڈاؤن، عیدتعطیلات کی وجہ سے قیمتوں کا تعین 17 تاریخ کو کیا جائےگا۔

    یاد رہے 30 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

  • پٹرول کی  قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے اچھی خبر

    پٹرول کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے اچھی خبر

    اسلام آباد: اوگرا نے پٹرول 2روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کردی ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کااعلان آج شام کوہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات 2روپےفی لیٹرتک سستی ہونے کا امکان ہے ، پٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری موصول ہوگئی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ سمری میں پٹرول 2روپے فی لیٹرسستا کرنے کی سفارش اور ڈیزل کی قیمت میں بھی2روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

    پٹرولیم ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ اوگراسمری میں پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی تاہم قیمتوں میں کمی کی تجویز 15دن کیلئے ہیں۔

    وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کااعلان آج شام کوہو گا ، کمی کےبعدپٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے اور ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 روپے ہوجائے گی۔

    گذشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

  • پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خبر

    پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : پاکستان بھر میں 16 اکتوبر سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری ارسال کردی گئی ،سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16اکتوبرسے معمولی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ کے پیش نظر قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں معمولی کم کرنے کی تجویز دی۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے ہوگا ، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    یاد رہے حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ دن کے لئے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

    اکتوبر کے ابتدائی پندرہ دنوں کے لئے پیٹرول کی قیمت ایک سو تین روپے ستانوے پیسے پر برقرار رہے گی جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے چالیس پیسے کی کمی کی گئی۔

    خیال رہے پٹرولیم قیمتوں سےمتعلق سمری میں اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپےتک کمی کی تجویز دی تھی ، اوگرا نے سفارش کی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں3 سے 4 فیصد کمی کی جائے، پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھاکرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سفارش مسترد کر دی تھی۔