Tag: پٹرول کی قیمت

  • یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

    یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد : یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے  فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، ‌اوگرا نے سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن ارسال کردی‌‌‌ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی، سمری میں ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔

    قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیراعظم دیں گے، اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

    یاد گذشتہ ماہ جولائی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اوگرا نے 28 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 77 پیسے کم کرنے کی تجویز تھی۔

    اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

  • پٹرول کی قیمت میں  11روپے91  پیسے اضافے کی سفارش

    پٹرول کی قیمت میں 11روپے91 پیسے اضافے کی سفارش

    اسلام آباد : اوگرا کی جانب سے ماہ اپریل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 11 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ، قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے، جس میں یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات11 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہوسکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 11روپے91 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

    اوگرا نےقیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے ہرماہ کے آغاز سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت، ملک میں اس کی کھپت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو ارسال کی جاتی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے تیارکردہ سمری وزارتِ خزانہ کے سامنے رکھی جاتی ہے اور وہ ملک کی معاشی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی بیشی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں، بعض اوقات یہ فیصلہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے برعکس بھی ہوتا ہے۔

  • پٹرول کی قیمت میں 6روپے 30پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

    پٹرول کی قیمت میں 6روپے 30پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

    اسلام آباد : یکم اکتوبر سے ملک بھر میں  پٹرول کی قیمت میں چھ روپے تیس پیسے فی لیٹر  اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت میں6 روپے 30پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے50پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 4روپے فی لیٹر اور مٹی کاتیل 10روپےفی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت نے مہنگائی سے بے حال عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر2.41پیسے کم کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    جس کے بعد پیٹرول دو روپے41 پیسے کم ہونے کے بعد 92.83 روپے فی لیٹر ہوگیا تھا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت46پیسے کم ہونے کے بعد 106روپے57پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

    اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے37 پیسے کی کمی ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 46پیسے کی کمی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت83روپے50پیسے ہوگئی تھی۔

  • وینزویلا میں پٹرول کی قیمت دنیا بھر میں سب سے کم

    وینزویلا میں پٹرول کی قیمت دنیا بھر میں سب سے کم

    وینزویلا: نجی کمپنی سٹیولے ہیڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق عرب ممالک میں تیل کی قیمت پانی اور سوڈے کی بوتلوں سے بھی کم ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وینزویلا میں ایک گیلن (تقریباً پونے چار لیٹر) پٹرول کی قیمت 0.18 ڈالر (18 روپے پاکستانی)  یعنی ساڑھے چار روپے فی لیٹر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوسرے نمبر پر سعودی عرب ہے، جہاں ایک گیلن پٹرول کی قیمت 0.48 ڈالر (48 روپے پاکستانی) یا 12 روپے فی لیٹر ہے، تیسرے نمبر پر بحرین ہے، جہاں تیل کی قیمت 0.8 ڈالر (80 روپے پاکستانی) یا 20 روپے فی لیٹر، کویت میں 0.84 ڈالر (84 روپے پاکستانی) یا 21 روپے فی لیٹر،قطر میں 0.91 (91 روپے پاکستانی) یا 23 روپے فی لیٹراو رعمان میں 1.22 (122 روپے پاکستانی) یا 30 روپے فی لیٹر ہے۔

    ناروے میں تیل کی قیمت دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے یعنی 9.88 ڈالر کی گیلن (988 روپے پاکستانی) ہے یعنی 222 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرول فروخت کیا جاتا ہے۔