Tag: پٹرول

  • عوام کے لیے خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی

    عوام کے لیے خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی

    اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، پٹرول کی قیمت میں5 روپےکمی کر دی گئی۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 111.60 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں5 روپے کمی کے بعد 122.26 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپےکمی کے بعد نئی قیمت77.51 روپے ہوگئی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں7 روپےکی کمی کے بعد 92.45 روپے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ کرونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیوں میں سستی اور تیل کی طلب میں کمی ہے۔

    وزیراعظم کی پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کے لیے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 113 روپے 24 پیسے ہو گئی۔

    وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 14 پیسے ہو گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 57 پیسے ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا: فردوس عاشق

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا تھا کہ عوام دوست حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدام کا آغاز کر دیا ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔

  • حکومت نے 9 ماہ میں تیل کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا: شیری رحمان

    حکومت نے 9 ماہ میں تیل کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا: شیری رحمان

    اسلام آباد: سینیٹر شیری رحمان نے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے 9 ماہ میں مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ انقلابی سرکار نے گزشتہ 9 ماہ میں تیل کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فی صد کمی ہوئی۔

    شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کے پاس تیل کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی جواز نہیں، کیا بجٹ سے چند دن پہلے قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا گیا ہے؟

    انھوں نے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پیٹرول مہنگا ہونے سےگھبرانا نہیں ! ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا ہے،مریم اورنگزیب

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اضافے کے بعد پٹرول 112 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگ زیب نے بھی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل میں کہا کہ عید سے چند دن پہلے پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے، گھبرانا نہیں، ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا ہے، جب بجٹ آئی ایم ایف بنائے گا تو پیشگی عیدی کی اقساط آئیں گی۔

  • بھارت اور بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت آج بھی کم ہے: وزیر پٹرولیم

    بھارت اور بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت آج بھی کم ہے: وزیر پٹرولیم

    اسلام آباد: وزیر پٹرولیم غلام سرور نے کہا ہے کہ اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے اضافہ تجویز کیا، البتہ حکومت نے صرف6 روپے بڑھائے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے صرف چھ روپے کا اضافہ کیا گیا.

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت، بنگلادیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے، تیل کے ذخائرپر انٹرنیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں.

    وزیرپٹرولیم غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کمپنیوں نے تیل کی موجودگی کا مثبت اشارہ دیا ہے، تیل کی تلاش کے لئے 4000 میٹر تک ڈرلنگ ہوچکی ہے، مثبت نتائج نہ ہوتےتواتنی زیادہ ڈرلنگ نہ کی جاتی.

    مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان سے ملنے والے تیل کے ذخائر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں.

    بعد ازاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے بھی اس ضمن میں‌ امید ظاہر کی تھی اور توقع ظاہر کی تھی کہ عوام کو جلد خوش خبر ملے گی.

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے.

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مان لی، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6،6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

    مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3،3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل اوگرا کی جانب سے ماہ اپریل کے لیے حکومت سے سفارش کی گئی تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 91 پیسے اضافہ کیا جائے تاہم حکومت کی جانب سے چھ روپے بڑھائے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    اوگرا کی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پٹرول کی قیمت میں 11روپے91 پیسے اضافے کی سفارش

    واضح رہے کہ 28 فروری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111.43 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

  • کراچی: سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

    کراچی: سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

    کراچی : شہرقائد میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ جلائی جانے والی خاتون دو روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسی۔

    تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار کے علاقے سے دو روز قبل سول اسپتال کے برنس وارڈ لائی جانے والی خاتون سلمیٰ دم توڑ گئی۔

    سلمیٰ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ سسرالیوں نے اسے پٹرول چھڑک کرآگ لگائی جس سے اس کے جسم کا 75 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سلمیٰ کا شوہر اسے تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا، کچھ عرصہ قبل سلمیٰ کو زہردے کرقتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

    سلمیٰ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کررہی۔

    فیصل آباد: شوہر کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی


    دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے شاداب کالونی میں 3 روز قبل شوہر کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

    فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی


    یاد رہے کہ رواں سال 25 مارچ کو صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون میواسپتال میں جان کی بازی ہار گئی تھی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال

    اسلام آباد: اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرول سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھیج دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اوگرا نے پٹرول 10پیسے، مٹی کا تیل 2روپے اکہتر پیسے مہنگا کرنے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 28پیسے فی لٹر کمی کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق سمری میں یکم اکتوبر سے 10پیسے اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 64روپے 37پیسے فی لٹر،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 28پیسے کمی کے ساتھ نئی قیمت 72روپے24پیسے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

    مزید پڑھیں: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری ارسال کر دی

    مٹی کا تیل 2روپے 71پیسے اضافے سے نئی قیمت 45روپے 96پیسے فی لیٹر۔ایچ او بی سی3روپے 55پیسے اضافے سے نئی قیمت 76روپے 13پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 81پیسے اضافے سےنئی قیمت 45روپے 15پیسے مقرر کرنے کی تجویزہے۔

    واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کرے گی۔