Tag: پٹواری

  • چیف جسٹس نے لاہور کے پٹوارخانوں کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلیں

    چیف جسٹس نے لاہور کے پٹوارخانوں کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلیں

    لاہور : چیف جسٹس نے لاہور کے پٹوارخانوں کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی، ان کا کہنا ہے کہ بتایا جائے اب پٹواری کس طرح زمینوں کی منتقلی کرسکتے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے پٹوارخانوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی، اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور کے پٹوارخانوں میں تعینات پٹواری اب بھی زمینوں کا انتقال کررہے ہیں۔

    بتایا جائے اب وہ کس طرح زمینوں کی منتقلی کرسکتے ہیں اور کس قانون کےتحت کام کررہے ہیں ؟ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ پٹواری قبرستانوں کی زمینوں کی بھی منتقلی کررہے ہیں، معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جاتا ہے۔

    لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے پٹواری کیوں اور کیسے زمینوں کی منتقلی کررہے ہیں، اگر قانونی جواز پیش نہ کرسکے تو پٹواریوں کو نکال دوں گا۔

    چیف جسٹس نے پنجاب حکومت اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کرتے ہوئےلاہور بھر میں لگے پٹواریوں کی تفصیلات ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

  • اب پنجاب میں اراضی کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے،شہبازشریف

    اب پنجاب میں اراضی کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے،شہبازشریف

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ کرپٹ نظام سے نجات کے لیے جان دے دیں گے،پٹواری کا بستہ ختم کردیا ہے،جلد پٹواری کی بھی چھٹی کرادیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں پنجاب لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں اراضی کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اب لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نظام پنجاب کی 143 تحصیلوں میں رواں دواں ہے،جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں اس کا بیک اپ رکھا گیا ہے۔

    شہبازشریف کا کہناتھا کہ پورے نظام کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے،فراڈ اور دھوکہ دہی نہیں ہوگی۔

    انہوں نے دعوٰی کیا کہ لینڈ ریکارڈ سسٹم کی بنیاد 1997 میں ن لیگ نے رکھی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں نے قوم کو خوب لوٹا،جلدان کی چھٹی کرادیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعتراف کیا کہ کرپٹ افسران نے پانچ سے چھ لاکھ روپے میں تعیناتیاں کرائیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا پلی بارگین والا نیب قانون اب نہیں چلے گا، قوم سے لوٹا گیا ایک ایک پیسہ وصول کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کے شعبہ میں 477 بھرتیاں ہوئیں، جس میں سے صرف 38 میرٹ پر تھیں۔