Tag: پٹڑی

  • ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

    ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

    چاغی: ایران سے کوئٹہ آنیوالی مال گاڑی کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث پاک ایران ریل سروسز معطل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں میں ایرانی گندھک لوڈ تھا، حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کی4بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث پاک ایران ریل سروسز معطل ہوگئی ہے،ریلوے ریسکیو ٹیم امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    اس سے قبل نواب شاہ میں دوڑ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کے دو بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں۔

    ریلوے پولیس کے مطابق حادثہ ریلوے کلومیٹر 322 کے مقام پر پیش آیا تھا، حادثے کے بعد ٹریک پر ریلوے کی ٹریفک معطل ہو گئی۔

    خانپور، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

    ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کے دو ڈبے ٹریک سے اترے تھے۔ حادثے کے بعد امداد ٹیمیں روانہ کردی تھیں۔ مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔

  • مہرایکسپریس کا انجن گنےکی ٹرالی سےٹکرا گیا‘ 2 افراد زخمی

    مہرایکسپریس کا انجن گنےکی ٹرالی سےٹکرا گیا‘ 2 افراد زخمی

    بھکر: صوبہ پنجاب کے علاقے شاہ عالم میں مہرایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا کر پٹڑی سے اترگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نواحی علاقے شاہ عالم کے قریب روالپنڈی سے ملتان جانے والی مہرایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

    حادثے میں مہرایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیوراوراسسٹنٹ ڈرائیورزخمی ہوگئے۔

    ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی تاہم ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا۔

    حادثے کے بعد کندیاں، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی اس کے علاوہ روالپنڈی، ملتان اور کراچی ٹریک پرٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

    ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنز پرروک دیا گیا جبکہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے جسے مکمل ہونے میں 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔


    کالاشاہ کاکوکےقریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکو کے قریب مسافرٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کالاشاہ کاکوکےقریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں

    کالاشاہ کاکوکےقریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں

    لاہور: شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکو کے قریب مسافرٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کالاشاہ کاکو کے قریب پشاور سے لاہور آنے والی خیبرمیل ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خیبرمیل ٹرین لاہور آرہی تھی کہ کالاشاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جبکہ حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

    ریلوے حکام کا مزید کہا ہے کہ ریلیف ٹرین جائے حادثہ پرروانہ کردی گئی ہے جو مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ جائے گی۔


    کراچی سے پشاورجانےوالی ٹرین کا انجن پٹری سےاترگیا


    خیال رہے کہ رواں ماہ 7 دسمبرکو کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سے اترگیا تھا تاہم ڈرائیور کی حاضری دماغی کے باعث ٹرین کو بروقت روک لیا گیا تھا۔


    لودھراں حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 6 بچوں‌ کی تدفین


    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشا کو ہزارہ ایکسپریس نے روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بنگلہ دیش، ریلوے ملازم نے جان دے کر خاتون اور بچی کو بچالیا

    بنگلہ دیش، ریلوے ملازم نے جان دے کر خاتون اور بچی کو بچالیا

    ڈھاکا : بنگلہ دیش میں ریلوے ملازم نے پٹڑی کراس کرنے والی خاتون اور اس کی بیٹی کو بچانے کے لیے اپنی جان قربان کردی۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ریلوے پٹڑی پر کام کرنے والے 58 سالہ بادل میاں نے ایک خاتون اور اس کی 5 سالہ بیٹی کو ٹرین حادثے سے بچاتے ہوئے اپنی جان  دے دی، ملازم بادل میاں کے 8 بچے ہیں اور چند ماہ بعد وہ ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔

    ڈویژنل منیجر عارف الزمان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ ریلوے ملازم نے ایک خاتون اور اس کی 5 سالہ بیٹی کو تیز ی سے آتی ہوئی ریل کی پٹڑی کراس کرتے دیکھا تو چھلانگ لگا کر ماں بیٹی کو دھکیلتے ہوئے بچالیا تاہم اس کوشش میں وہ خود کو نہ بچا سکا اور ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

    عارف الزماں کا کہنا تھا کہ ہمارا ساتھی ہمارے لیے فخر کا باعث بنا جس نے اپنی جان قربان کر کے دوسرے ملازمین کے لیے ایثار کی مثال قائم کی، ایسے سچے، ایمان دار اور باہمت ملازم کی جدائی ہمارے لیے جہاں نہایت دکھ اور افسوس کا باعث ہے وہ بلاشبہ ہم سب کا ہیرو بن گیا ہے۔

    بنگلہ دیش ریلوے کے اعلیٰ حکام اپنی جان جان دے کر مسافر ماں اور بیٹی کی جان بچانے والے ملازم بادل میاں کو ادارے کے لیے باعث فخر ہیرو قرار دیتے ہوئے اس کے اہل خانہ کو اعزازات اور انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا جب کہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ریلوے اسٹیشن کو ملازم کے نام سے منسوب کیا جائے۔