Tag: پٹھانکوٹ

  • کلبھوشن کی گرفتاری سےثابت ہوگیا بھارت مداخلت کررہا ہے، عبدالباسط

    کلبھوشن کی گرفتاری سےثابت ہوگیا بھارت مداخلت کررہا ہے، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نےکہاہےبھارتی ٹیم کوپاکستان آنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    عبدالباسط نے کہا کلبھوشن کی گرفتاری سےثابت ہوگیا کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کررہاہے۔گرفتاری کےبعدبھارتی نیٹ ورک کو پکڑا گیا۔

    پاکستانی سفیرنے کہا بھارت جامع مذاکرات کیلئےتیارنہیں، پٹھانکوٹ حملے سے متعلق معلومات دیتے ہوئےبولےدوطرفہ تعلقات کا معاملہ ہے تحقیقات کیلئےبھارتی ٹیم کی پاکستان آمدکاامکان نہیں۔

    پاکستانی ہائی عبدالباسط نے بتایا کہ پاک بھارت تنازع کی بنیادی وجہ جموں وکشمیر ہے۔

    CfcAq3JUIAAwm-_

    CfcAqxFUkAEYHQE

  • پٹھانکوٹ واقعے کی تحقیقات میں شامل مسلمان افسر کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    پٹھانکوٹ واقعے کی تحقیقات میں شامل مسلمان افسر کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    بجنور: پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں شامل مسلمان افسر تنزیل احمد کو پر اسرار طور پر قتل کردیاگیا۔

    بھارت میں جاری پٹھانکوٹ واقعے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا تحقیقات میں شامل مسلمان افسراتر پردیش بجنورمیں پر اسرار طور پر قتل کردیا گیا، بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسرتنزیل احمد پر رات اس وقت حملہ کیا گیاجب وہ گاڑی میں جارہے تھے۔

    دو نامعلوم حملہ آور تنزیل کو ان کی فیملی کے سامنے موت گھاٹ اتار کر فرار ہوگئے، مقتول کی بیوی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مسلمان تفتیشی افسرکے قتل نے جہاں پٹھانکوٹ واقعے کی پراسراریت مزید بڑھادی وہاں اس واقعے کی تحقیقات پر کئی سوال کھڑے کردئیے، پہلے واقعے کی تحقیقات کے لئے آنے والی پاکستانی ٹیم کے ساتھ ٹال مٹول کی گئی، اب اتنے ہائی پرو فائل افسر کے ساتھ سیکیورٹی کیوں نہیں تھی۔

     

  • سیکرٹری خارجہ مذاکرات پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سےمشروط نہیں، بھارتی ہائی کمشنر

    سیکرٹری خارجہ مذاکرات پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سےمشروط نہیں، بھارتی ہائی کمشنر

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالے کہتےہیں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پٹھانکوٹ حملےکی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط نہیں۔

    اسلام آباد میں پاک بھارت تجارت کےحوالے سے ہونے والے سیمینارمیں بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالے نے کہا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیران پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کےحوالے سے رابطے میں ہیں، سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کیلئے دونوں حکومتوں میں رابطہ ہےملاقات جلدہو گی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے سیاچن سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

    گوتم بمباوالے نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تجارت بڑھنے سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بحال ہوگا، تجارت بڑھانے کے لئے ویزا عمل آسان بنانا ہوگا۔

    بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کےتعلقات پر بھارت کو کوئی اعتراض نہیں۔