Tag: پپری پمپنگ اسٹیشن

  • کراچی میں پانی کی فراہمی معطل، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

    کراچی میں پانی کی فراہمی معطل، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

    کراچی : کےالیکٹرک کے کیبل میں خراب کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن بند ہوگیا، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کوپانی فراہم کرنے والے پپری پمپنگ اسٹیشن میں کےالیکٹرک کے کیبل میں خرابی پیداہونے سےپمپنگ اسٹیشن بند ہوگیا۔

    واٹر کارپوریشن نے بتایا کیبل فالٹ رات 10 بجکر 15 منٹ پرہوا، ، فالٹ کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن مکمل طورپر بند ہوگیا۔

    واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش سے لانڈھی، کورنگی،شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اےکےعلاقے متاثرہوں گے اور شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پانی بحران کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

    واٹر کارپوریشن کے مسلسل رابطے کے بعد کےالیکٹرک نےپپری پمپنگ اسٹیشن پربجلی بحال کردی ، ترجمان نے بتایا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی ہے۔

    کیبل فالٹ کا کام صبح 9 بج کر 15 منٹ پر مکمل ہوا، کے الیکٹرک کیبل فالٹ کے باعث 95 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامناکرناپڑا، اس پمپنگ اسٹیشن سے یومیہ 145 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

  • کراچی :پپری پمپنگ اسٹیشن لوڈشیڈنگ کا شکار،پانی کی فراہمی معطل

    کراچی :پپری پمپنگ اسٹیشن لوڈشیڈنگ کا شکار،پانی کی فراہمی معطل

    کراچی : پانی سپلائی کرنے والا پیپری پمپنگ اسٹیشن بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث بند ہوگیا، شہرکو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے،جس پر شہری سراپا احتجاج  ہے۔

    کراچی میں پانی کی سپلائی میں روانی والا پپری پمپنگ اسٹیشن بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا شکار ہے،جس کے باعث واٹر بورڈ کے بیشترپمپنگ اسٹیشن بند ہے۔ اسٹیشن بند ہونے سے شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    نارتھ کراچی، الیون سی ٹو،الیون سی تھری،شادمان ٹاون ،نارتھ ناظم آباد بلاک اے ، حسرت موہانی سوسائٹی و دیگر علاقوں میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے، پانی کی قلت شہریوں کے لئے بم بن کے ٹوٹی، جس نے مختلف علاقوں میں واٹر بورڈ کیخلاف شہریوں کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔