Tag: پپیتا

  • سعودی عرب ایک اور پھل کی کاشت میں خود کفیل ہوگیا

    سعودی عرب ایک اور پھل کی کاشت میں خود کفیل ہوگیا

    ریاض: سعودی عرب ایک اور پھل کی کاشت میں خود کفیل ہوگیا، مملکت میں پپیتے کی سالانہ پیداوار 4 ہزار ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پپیتے کی کاشت میں کافی بہتری آئی ہے، سالانہ ز ہار ٹن سے زیادہ پپیتے کی کامیاب کاشت کی جا رہی ہے۔

    وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب پپیتے کی کاشت میں 95 فیصد تک خود کفیل ہو گیا ہے۔

    مملکت میں پپیتے کا سیزن مئی سے اگست تک رہتا ہے، سعودی عرب کے مشرقی ریجن اور جازان کی کمشنری ہروب، ابو عریش ، صبیا اور ضمد میں پپیتے کی کاشت بہترین طریقے سے کی جا رہی ہے۔

    اس وقت مشرقی ریجن اور جازان کے علاقے میں مختلف انواع و اقسام کے پپیتوں کی کاشت کامیابی سے کی جارہی ہے جن کی مقامی مارکیٹ میں کافی طلب ہے۔

    ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ پپیتا انسانی صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہے، پپیتے کے استعمال سے انسان کا دل صحت مند رہتا ہے جبکہ یہ بالوں، ہڈی اور جلد کے لیے کافی مفید ہے۔

    مجموعی طور پر پپیتے میں وٹامن، جیم، الف، میگنیشیئم، زنک اور وٹامن بی کے علاوہ کیلشیئم اور پوٹاشیئم کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

  • پپیتے کے بیج بے شمار فائدوں کا باعث

    پپیتے کے بیج بے شمار فائدوں کا باعث

    پپیتا ہاضمے کے لیے بہترین پھل ہے جس کا نہ صرف پھل بلکہ بیج اور پتے بھی اپنے اندر بے شمار خصوصیات رکھتے ہیں۔

    پپیتے کے بیجوں کو آدھا یا ایک چائے کا چمچ کوٹ کر یا پیس کر سلاد کی ڈریسنگ میں، دودھ یا شہد کے ساتھ ملا کر کھایا جاسکتا ہے۔

    یہ بیج اپنے اندر مندرجہ ذیل خصوصیات اور فوائد رکھتے ہیں۔

    پپیتے کے بیجوں میں اہم غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں میں تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

    یہ گردوں کو صحت مند رکھتے ہیں اور انہیں کئی امراض سے بچاتے ہیں۔

    ایک ماہ تک باقاعدگی سے پپیتے کے بیج جوس یا سلاد کے ساتھ استعمال کرنے سے جگر ڈی ٹاکسیفائی ہوتا ہے۔ یہ جگر سے تمام تیزابی اجزا کی صفائی کر کے جگر کو صحت مند رکھتا ہے۔

    پپیتے کے بیج ہاضمے کے لیے بھی بے حد مفید ہیں۔

    جانیں: پپیتے کے پتوں کے طبی فوائد

    یہ میٹابولزم میں اضافہ کرتے ہیں اور آنتوں کے کیڑوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔

    پپیتے کے بیجوں میں قدرتی طور پر سوزش کو مندمل کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جوڑوں کے درد اور سوجن کو دور کرتی ہیں۔

    ان بیجوں کی تھوڑی سی مقدار ہی نقصان دہ بیکٹیریا کے خاتمے کے لیے کافی ہے۔ یہ وائرل انفیکشن جیسے ڈینگی ،ٹائیفائیڈ اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ترین ہیں۔

    پپیتے کے غذائی اجزا کینسر کے خلیات اور ٹیومر کی افزائش کو روکتے ہیں۔ یہ آئسو تھائیو سائینیٹ سے لبریز ہوتے ہیں جو لیو کیمیا، بڑی آنت، پھیپھڑوں، چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر کی روک تھام کرتے ہیں۔

    انتباہ: حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین پپیتا یا اس کے بیج استعمال نہ کریں۔ پپیتے کے بیجوں میں طاقت ور اینٹی پیراسیٹک اثرات ہوتے ہیں اس لیے بچوں کو دینے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پپیتا کھانے سے دل کے دورے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے

    پپیتا کھانے سے دل کے دورے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے

    کراچی : (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتا کے مسلسل استعمال سے دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
    پپیتے کے بیج گردوں کے فعال کو بہتر بنانے میں مدد گار ہیں،ماہرین نے پپیتے کو کیڑوں کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف موثر دوا قرار دیا ہے۔جاپانی افراد جگر کے امراض کے لئے پپیتے کے بیجوں کو دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتا شوگر کے مرض میں بھی مفید ہے، جس سے شوگر کو قابو کرنے میں مدد ملتی ہے۔