Tag: پچ

  • ’بھارت میں پچ تیار کرنیوالوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے‘

    ’بھارت میں پچ تیار کرنیوالوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے‘

    فاسٹ بولر محمد عامر اور سابق کرکٹر عبدالرزاق نے  بھارت کے چنئی اسٹیڈیم کی بنائی گئی پچ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ بھارت میں وکٹ تیار کرنے والوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آسٹریلین ٹیم کی بھی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ وہ ٹاس جیت کر بھی پہلے بیٹنگ کی طرف کیوں گئے اگر وہ پہلے بولنگ کرتے تو اس گیم کا نتیجہ مختلف بھی ہوسکتا تھا۔

    دوسری جانب سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ جس طرح کی یہ پچ ہے  یہ فیئرت نہیں، یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی کا ہے لیکن بھارت اپنی مرضی سے پچز تیار کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  آسٹریلیا کو بھی چاہیے تھا کہ پہلے فیلڈنگ کرتا اور دیا گیا ہدف پورا کرتا لیکن آسٹریلیا نے وہی کیا جو بھارت چاہ رہا تھا، آئندہ دنوں افغانستان سے میچ کیلئے پاکستان کو بھی یہی مشورہ ہے اس اسٹیڈیم میں جب کھیلیں اور اگر  ٹاس جیت جائیں تو پہلے  فیلڈنگ کی طرف جائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

  • ہم پچ کے معاملے میں ڈارک ایج میں رہتے ہیں، رمیز راجہ

    ہم پچ کے معاملے میں ڈارک ایج میں رہتے ہیں، رمیز راجہ

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہم آج بھی پچ کے معاملے میں ڈارک ایج میں رہتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پچ بنانے میں کامیاب نہیں ہو رہے، ہم نے بہت کوششیں کرلیں، باہر سے بھی ماہر بلائے، ہمارے یہاں ایک ہی طرح کی مٹی سے پچ بنتی ہیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹرے بنا کر اس میں ڈراپ ان پچ بنائیں گے، پچ کے معاملے پر میں زیادہ نا امید ہوں، جب کرکٹر چیئرمین ہو تو ایسے معاملے میں زیادہ شرمندگی ہوتی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پچ کے معاملے میں اگلے سیزن تک صبر کرنا ہوگا، پچ پر بورڈ کوئی گائیڈ لائن نہیں دیتا۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے جو بیٹنگ کی ایسی پہلے نہیں دیکھی، ہمیں بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا طریقہ بدلنا ہو گا۔

    اس کے علاوہ ایشیا کپ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کرانا ہمارا حق ہے یہ ہمیں ملا ہے، کوئی نہ آئے تو ہم بھی نیوٹرل وینیو پر ایونٹ سے پل آؤٹ کر سکتے ہیں۔

  • بھارت میں پچ سکھانے کے لیے ہیر ڈرائیر کا استعمال، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

    بھارت میں پچ سکھانے کے لیے ہیر ڈرائیر کا استعمال، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

    گوہاٹی: بھارتی شہر گوہاٹی کے اسٹیڈیم میں پچ سکھانے کے لیے ہیر ڈرائیر کا استعمال کیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا، گوہاٹی میں دن بھر کی بارش رات گئے تک جاری رہی، گراؤنڈ انتظامیہ کی جانب سے پچ سکھانے کے لیے ہیر ڈرائیر اور استری کا استعمال کیا گیا۔

    ہیر ڈرائیر استعمال کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آکاش نامی صارف نے لکھا کہ گوہاٹی کے اسٹیڈیم میں ویکیوم کلینر، ہئر ڈرائیر، آئرن، عام آدمی کے گھر سے آنے والی ہر چیر پچ کو خشک کرنے کے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

    انشو دیپک نامی صارف نے ٹویٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ انوشکا بھابھی والا ہیر ڈائیر لے کر سکھاؤ پچ کو۔

    بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ رد ہونے کے بعد اب دونوں‌ ٹیمیں اندور روانہ ہوں گی جہاں دوسرا میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

  • بھارت میں میچ فکسنگ عروج پر، کھلاڑیوں کے بعد گراؤنڈ اسٹاف بھی ملوث

    بھارت میں میچ فکسنگ عروج پر، کھلاڑیوں کے بعد گراؤنڈ اسٹاف بھی ملوث

    نئی دہلی : ایک اسٹنگ آپریشن کے دوران بھارت میں اسٹیڈیم کی دیکھ بحال اور پچ تیار کرنے والا ملازم میچ فکسنگ میں ملوث پایا گیا ہے جسے بھارتی بورڈ نے معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کرپشن یونٹ بھی متحرک ہوگیا ہے

    اس بات کا انکشاف ایک صحافی نے اسٹنگ آپریشن میں کیا جب وہ سٹہ باز کے روپ میں گراؤنڈ اسٹاف سے ملے اور اسے خریدنے کی کوشش کی جس پر اسٹیڈیم کیوریٹر نہ صرف یہ کہ راضی ہوگیا بلکہ بکیز کے بھیس میں موجود صحافی کو من پسند وکٹ بنانے کی بھی پیشکش کردی

    بھارتی نشریاتی ادارے کے ایک صحافی نے اپنی خفیہ رپورٹ کے لیے سٹہ باز کا روپ دھار کر پچ تیار کرنے والے ملازم کے پاس پہنچ گئے اور اسے پیسوں کام لالچ دے کر پچ کے راز بتانے کو کہا جس پر پچ کیوریٹر نے رضا مندی ظاہر کردی اور رقم کے عوض پچ معلومات بیچ دیں

    اسٹنگ آپریشن کی خفیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکات ہے کہ پچ تیار کرنے والے ملازم سلگاونکر نے آئی سی سی کے قوانین کے برخلاف بکیز کے بھیس میں موجود صحافی کو نہ صرف یہ کہ پچ کا معائنہ کروایا بلکہ من پسند وکٹ بنانے کی بھی یقین دہانی کرادی اور صحافی سے پیسے اینٹھ لیے

    صحافی نے اسٹنگ آپریشن کے درمیان بنائی گئی خفیہ ویڈیو کو نشر کیا تو پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیوریٹر کو معطل کردیا ہے جب کہ آئی سی سی کا کرپشن یونٹ بھی متحرک ہوگیا ہے اور اس حوالے سے جلد بھارت کا دورہ کریں گے۔

    خیال رہے نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت بھارت میں سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے جہاں پونا اسٹیڈیم میں بھی میچ ہونا تھا جس سے قبل ہی صحافی نے اسٹنگ آپریشن کر کے میچ فکسنگ کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی انتہاپسندتنظیم کی کولکتہ میں بھی پچ کھودنے کی دھمکی

    بھارتی انتہاپسندتنظیم کی کولکتہ میں بھی پچ کھودنے کی دھمکی

    کلکتہ: انتہا پسند تنظیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کرتے ہوئے ایڈن گارڈن کولکتہ کی پچ کھودنے کی دھمکی دے دی۔

    دھرم شالا کے بعد کولکتہ میں بھی انتہا پسند دھمکیوں پر اترآئے، انتہا پسند تنظیم نے کولکتہ میں بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی۔ کہتے ہیں ایڈن گارڈن میں میچ نہیں ہونے دیں گے۔

    تنظیم نےمیچ رکوانے کیلئے کولکتہ کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بھی خط لکھا ہے جس میں دھمکی اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی تو وہ پچ کھودیں گے، کسی قیمت پرپاکستان کوکولکتہ میں میچ نہیں کھیلنےدیں گے۔

  • انتہاپسندوں کی کولکتہ کےگراؤنڈ کی پچ کھودنےکی دھمکی، بھارتی میڈیا

    انتہاپسندوں کی کولکتہ کےگراؤنڈ کی پچ کھودنےکی دھمکی، بھارتی میڈیا

    ممبئی: بھارتی انتہا پسندوں نے کولکتہ میں بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی اور ددھمکی دی ہے اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی توایڈن گارڈن گراؤنڈ کی پچ کھو دی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم اے ٹی ایف آئی کے صدر وریش شنڈیالا نے تازہ دھمکی میں کہا ہےکہ پاکستان ٹیم کی میزبانی کرنا دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی توہین ہے اور وہ کسی قیمت پر پاکستان ٹیم کو بھارت میں میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی تو ایڈن گارڈن کی پچ کھود دی جائے گی،انتہا پسند تنظیم نے کولکتہ بھر میں پاکستان مخالف مظاہرہوں کا بھی اعلان کیا ہے۔