Tag: پڑوسی ممالک

  • بدترین سیلاب  : پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع

    بدترین سیلاب : پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع

    اسلام آباد :بدترین سیلاب اور بارش کے باعث پاکستان کی ایران ، ترکی اور افغانستان کیساتھ تجارت معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بدترین سیلاب اوربارش نے پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع کردیا۔

    بلوچستان میں طوفانی بارش کے بعد ایران ، ترکی اور افغانستان کیساتھ تجارت معطل ہوگئی ہے۔

    بارش کے بعد ترکی ، ایران اور افغانستان کے درمیان رابطہ پل بھی ٹوٹ گیا اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے اور بابو سر روڈ بند ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے ہے بلوچستان کے چونتیس اضلاع پانی میں ڈوبے ہیں، ریلوے ٹریک بند ہیں اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

    سیلاب سے تباہی کے بعد ایران ، ترکی اور افغانستان سے تجارت متاثر ہوئی ہے ۔

    خیال رہے بلوچستان میں خیبرپختونخوا میں سیلاب نے قیامت ڈھادی، جس کے بعد معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے

    کوہلو اور مستونگ میں متاثرین کھلےآسمان تلےرہنے پر مجبور ہیں جبکہ شدید بارشوں سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے ، پی ٹی سی ایل سمیت موبائل نیٹ ورک بند ہیں، جس سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • دہشتگردی کا بہادری سے سامنا کرنے پر پاکستان دنیا کیلئے مثال ہے، جنرل راحیل شریف

    دہشتگردی کا بہادری سے سامنا کرنے پر پاکستان دنیا کیلئے مثال ہے، جنرل راحیل شریف

    کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں دہشتگردی کا بہادری سے سامنا کرنے پر پاکستان دنیا کیلئے مثال ہے اور خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر کے مسئلے کا حل ضروری ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج کراچی ایکسپو سینٹرمیں دفاعی نمائش آئیڈیاز2014 کے دورے کے دوران مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد دفاعی نمائش میں تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ فلسطین اور کمشمیر جیسے تنازعات سے خطے کی سیکورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملکی سیکورٹی پڑوسی ممالک کی صورتحال پر بھی منحصر ہے اور بدلتےحالات کے ساتھ دفاعی ضروریات بھی تبدیل ہو رہی ہیں۔ انھوں نےکہا کہ موجودہ میکنزم نان اسٹیٹ ایکٹرز سے نمٹنے کیلئے ناکافی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ گلوبلائزیشن سے جہاں دنیا قریب آئی، وہاں غیر ریاستی عناصر بھی اکھٹے ہوگئے ہیں اور غیر ریاستی عناصر پر قابو نہ پایا گیا تو صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔

    جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم انتہائی بہادر اور باہمت ہے تاہم ہمیں اپنے نظریات کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہوگا۔