Tag: پڑے

  • مقامی انتخابات میں شکست کے بعد اردوآن پارٹی میں اپنے مخالفین پر برس پڑے

    مقامی انتخابات میں شکست کے بعد اردوآن پارٹی میں اپنے مخالفین پر برس پڑے

    انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن مارچ کے آخر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد حکمراں جماعت آق میں موجود اپنے مخالفین پر برس پڑے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق اردوآن اور ان کے مقربین کا خیال ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بڑے شہروں میں ان کی شکست غیر محدود گروپوں کی دھاندلی کا نتیجہ ہے۔

    اردوآن اور ان کے حامیوں کی طرف سے انتخابی نتائج پر شکایات کے انبار لگا دئیے گئے، پارٹی اجلاس سے خطاب میں صدر طیب اردوآن نے کسی لیڈر کانام لیے بغیر کہا کہ ہمیں ایک ہی وقت میں خارجی اور داخلی محاذوں پر لڑائی کا سامنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہم بیرون ملک گروپوں سے لڑرہے ہیں اور دوسری طرف ہمارے درمیان (مراد آق پارٹی) کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو ہمیں نیچا دکھانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے ہمیں مایوس اور رسوا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے پارٹی میں موجود اپنے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ انتخابات کے دوران کس صوبے اور کس ریاست میں کیا ہوا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اردوآن کا کہنا تھا کہ اس پارٹی میں رہتے ہوئے جن لوگوں نے دھاندلی کی کوشش کی انہیں اپنا محاسبہ کرنا اور اپنے افعال کا خود ذمہ دار ہونا ہوگا۔

    صدر اردوآن کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی میں موجود ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے ذمہ دار ہیں، تاہم صدر اردوآن نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ اپنی جماعت میں موجود سیاسی مخالفین کے خلاف کس قسم کی قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

  • داعش رکن شمیمہ بیگم برطانیہ لوٹیں تو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، ساجد جاوید

    داعش رکن شمیمہ بیگم برطانیہ لوٹیں تو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، ساجد جاوید

    لندن : برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے شمیمہ بیگم سے متعلق کہا ہے کہ ’اگر شمیمہ بیگم نے بیرون ملک دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کی ہے تو میں انہیں برطانیہ آنے سے روکوں گا‘۔

    تفصیلات کے مطابق شام و عراق میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے والی تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی نے واپس اپنے برطانیہ لوٹنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 19 سالہ شمیمہ بیگم واپس برطانیہ آئیں تو انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یاد رکھنا چاہیے جس نے بھی داعش میں شمولیت اختیار کرنے کےلیے برطانیہ چھوڑا تھا وہ ہمارے ملک کا وفا دار نہیں ہے‘۔

    انہوں نے شمیمہ بیگم کو مخاطب کرکے کہا کہ ’اگر تم نے واہس آنے کی تیاری کرلی ہے تو تم تفتیش اور مقدمے کا سامنا کرنے کےلیے تیار رہوں‘۔

    یاد رہے کہ برطانوی داعشی لڑکی نے بتایا تھا کہ میں فروری 2015 اپنی دو سہلیوں 15 سالہ امیرہ عباسی، اور 16 سالہ خدیجہ سلطانہ کے ہمراہ گھر والوں سے جھوٹ کہہ کر لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے ترکی کے دارالحکومت استنبول پہنچی تھی جہاں سے وہ تینوں سہلیاں داعش میں شمولیت کے لیے شام چلی گئی تھیں۔

    شمیمہ بیگم نے بتایا کہ شامہ شہر رقہ پہنچنے کے بعد ہم تینوں کو ایک گھر میں رکھا گیا جہاں شادی کےلیے آنے والے لڑکیوں کو ٹہرایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی ، گھر لوٹنے کی خواہش مند

    مذکورہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ’میں درخواست کی میں 20 سے 25 سالہ انگریزی بولنے والے جوان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، جس کے دس دن بعد میری شادی 27 سالہ ڈچ شہری سے کردی گئی جس نے کچھ وقت پہلے ہی اسلام قبول کیا تھا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کے ہمراہ دو ہفتے قبل ہی داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے کو چھوڑ کر شمالی شام کے پناہ گزین کیمپ میں منتقل ہوئی ہے جہاں مزید 39 ہزار افراد موجود ہیں۔

    پناہ گزین کیمپ میں مقیم دہشت گرد خاتون نے صحافی کو تبایا کہ وہ حاملہ ہے اور اپنی اولاد کی خاطر واپس اپنے گھر برطانیہ جانا چاہتی ہے۔