Tag: پکنک

  • کوہاٹ : پکنک منانے کے لیے آنے والے 7 دوست قتل

    کوہاٹ : پکنک منانے کے لیے آنے والے 7 دوست قتل

    کوہاٹ : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پکنک منانے کے لیے آنے والے 7 دوستوں کو قتل کردیا، ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کوہاٹ کے نمائندے عنایت اللہ اورکزئی کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے علاقے ریگی شینو خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جو پکنک منانے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ انہیں جان سے مار دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے کوہاٹ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق خڑہ گڑھی محمد زئی سے ہے، واقعے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے البتہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • ٹھٹھہ کے قریب پکنک پر جانے والی بس کو حادثے پر ویڈیو رپورٹ

    ٹھٹھہ کے قریب پکنک پر جانے والی بس کو حادثے پر ویڈیو رپورٹ

    ٹھٹھہ بائی پاس پر کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی ایک بس حادثہ کا شکار ہو گئی، اس افسوس ناک واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کے رہائشی ہیں جو پکنگ منانے کے لیے صبح سویرے کینجھر جھیل جا رہے تھے۔


    ٹھل میں اغوا ہو کر بازیاب ہونے والے 2 لڑکوں کو کس نے قتل کیا؟ اندوہ ناک واقعہ


    انچارج ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بس ٹھٹھہ بائی پاس پر سڑک سے کچے میں اتر کر الٹ گئی تھی، ورثا کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں دوست، رشتے دار اور ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • پکنک منانے جانے والا نوجوان نہر میں ڈوب گیا، 28 گھنٹے بعد بھی تلاش جاری

    پکنک منانے جانے والا نوجوان نہر میں ڈوب گیا، 28 گھنٹے بعد بھی تلاش جاری

    ٹھٹھہ: پکنک منانے کےلیے جانے والا نوجوان نہر میں ڈوب گیا، 28 گھنٹے بعد نوجوان کا پتا نہ چل سکا، ریسکیو حکام کی جانب سے تلاش جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گجو کے قریب نہر میں ڈوبنے والا نوجوان 28 گھنٹے کے بعد بھی نہ مل سکا گزشتہ روز ملیر ہالٹ ہنسا آباد کا نوجوان سعود اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک منانے آیا تھا،

    پانی کی لائن ٹوٹنے سے جمع پانی کے جوہڑ میں 4 سالہ بچی ڈوب گئی

    نوجوان پاؤں پھسلنے کی وجہ سے نہر میں گر گیا تھا، ریسکیواہلکاروں کی جانب سے اس کی تلاش کےلیے آپریشن جاری ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پاک نیوی کا دستہ اور مقامی غوطہ خور نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے نوجوان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/woman-bravely-rescues-drowning-man-at-waterfall-video/

  • پکنک پر جاتے ہوئے راستے میں گاڑی خراب ہونے پر ڈاکوؤں کا حملہ، گولی لگنے سے خاتون اور بچی زخمی

    پکنک پر جاتے ہوئے راستے میں گاڑی خراب ہونے پر ڈاکوؤں کا حملہ، گولی لگنے سے خاتون اور بچی زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں سائٹ گودام فٹبال چوک کے قریب فائرنگ سے خاتون اور بچی زخمی ہو گئی، مذکورہ فیملی پکنک کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی خراب ہو گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک کار سوار فیملی ہاکس بے پر پکنک منانے جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی خراب ہو گئی، اس دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ان سے لوٹ مار کی، تو مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون اور بچی زخمی ہو گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، ملزمان خاتون کا موبائل فون اور پرس چھین کر لے گئے، زخمی ہونے والی بچی کی شناخت سکینہ جب کہ خاتون کی شناخت نائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    زخمی خاتون اور بچی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اطراف کے علاقوں میں ناکہ بندی کر دی ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ایس ایچ او ماڑی پور کو واقعے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی کے مطابق ایک ہفتے میں ملزمان گرفتار نہ کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی، جب کہ جائے وقوعہ کے اطراف موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے اور دیگر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

  • دو بچوں کے ساتھ پکنک پر جانے والی ماں کی پراسرار حالت میں موت، بچہ لاپتہ

    دو بچوں کے ساتھ پکنک پر جانے والی ماں کی پراسرار حالت میں موت، بچہ لاپتہ

    امریکا میں ایک والدہ اپنے 2 بچوں کے ساتھ ساحل پر پکنک منانے گئیں جہاں پراسرار حالات میں ان کی موت ہوگئی، بڑا بیٹا غائب ہوگیا جبکہ چھوٹے بچے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست کیلی فورنیا کی مونٹیرری کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں ایک مقامی خاتون اپنے 7 اور 3 سال کے بچے کے ساتھ ساحل پر وقت گزارنے گئیں۔

    ایک راہگیر نے 3 سال کے بچے کو ساحل پر اکیلا پایا تو پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    بچے نے بتایا کہ اس کا بڑا بھائی اور والدہ سوئمنگ کے لیے سمندر کی طرف گئے اور غائب ہوگئے۔

    بچے کی معلومات پر پولیس نے تلاش شروع کی تو ماں کچھ دور ساحل پر بے حس و حرکت حالت میں مل گئی، اسے طبی امداد دی گئی اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    پولیس نے دوسرے بچے کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے اور اس کے لیے فضائی آپریشن کیا جارہا ہے، قریبی علاقوں اور ساحلی پٹیوں پر بچے کو تلاش کرنے کی کوشش جارہی ہے۔

  • فارم ہاؤس پرپکنک مناتے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

    فارم ہاؤس پرپکنک مناتے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

    کراچی: ملیر میں فارم ہاؤس پکنک منانے کے لیے جانے والے دو دوست تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرمیں فارم ہاؤس کےتالاب میں ڈوب کر2افرادجاں بحق ہو گئے۔

    ان دونوں افراد کی موت پندرہ فٹ گہرے تالاب میں بوٹ کے اُلٹنے سے ہوئی ، دونوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔

    مرنے والوں کا تعلق گلشن اقبال سے تھا اور دونوں دوست بھی تھے جبکہ جاں بحق ہونےوالوں کا نا م کونین اوراحمد ہے۔