Tag: پکوانوں کے ذائقوں

  • سعودی عرب کے لذیذ پکوان اب پاکستان میں بھی

    سعودی عرب کے لذیذ پکوان اب پاکستان میں بھی

    مشرق وسطیٰ خاص طور پر عرب ممالک کا سفر کرنے والے لوگ اپنے ملک واپس آکر وہاں کے لذیذ پکوانوں کا ذکر بھی بہت تعریفی الفاظ میں کرتے ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی عرب پکوانوں کے ذائقوں کامزہ لینے کیلیے عرب ریستوران خاص طور پر مقبول ہو رہے ہیں۔

    ایک ایسے ہی تجربہ کار پاکستانی شیف شاہ فھد پشاور میں اپنا ریستوران تندوری نائٹ بہت کامیابی سے چلا رہے ہیں جہاں خصوصی طور پر عربی پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔

    اس ریستوران کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے مالک شاہ فھد خود بھی سعودی عرب میں بطور شیف 14 سال ملازمت کرکے واپس پاکستان آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیف شاہ فھد نے بتایا کہ یہاں کے لوگ بھی عربی پکوان بہت شوق سے کھاتے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ذائقے ، معیار اور لاگت پر کبھی سمجھوتہ مت کرنا ہم تو کہیں بھی بیٹھ کر کھالیں گے۔

    شاہ فھد کے ریستوران تندوری نائٹ کے عربی پکوانوں میں الفھام، شوایا، اور قبزا رائس اس ڈھابے کی خاص ڈشیں ہیں۔

    سعودی عرب کے دسترخوان عموماً ہر علاقے کے رواج اور عوامی ورثے کے ساتھ مربوط ہوتے ہیں اور امتیازی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ان میں بہت سے پکوان ایسے ہیں جو پورے سعودی خطے اور عرب دنیا میں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔