Tag: پک اپ ٹرک

  • ویڈیو: ٹرک حجام کی دکان میں جاگھسا، ملازم اور گاہک بال بال بچے گئے

    ویڈیو: ٹرک حجام کی دکان میں جاگھسا، ملازم اور گاہک بال بال بچے گئے

    پک اپ ٹرک حجام کی دکان میں جاگھسا، ملازم اور گاہک لوگ بال بال بچے گئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو بابرشاپ کے اندر موجود اور روڈ پر لگے کیمرے کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پک اپ ویسٹ ہالی ووڈ، کیلیفورنیا میں واقع ایک حجام کی دکان سے جا ٹکرائی

    خوش قسمتی سے وہاں کام کرنے والا ملازم اور سیٹ پر بیٹھا گاہک کسی نقصان سے محفوظ رہے۔ ملازم نے پھرتی سے گاہک کی کرسی گھما کر اسے حادثے کا شکار ہونے سے بچایا۔

    پک اپ گیس اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ اچانک وہ خود بخود روڈ کی طرف سرکنے لگی، باہر موجود اس کے ڈرائیور نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا۔

    ٹرک کی ٹکر نے سے کھڑکھی اور ساتھ موجود وینڈنگ مشین کو نقصان پہنچا جبکہ ملازم اور گاہک بال بال محفوظ رہے۔

  • انڈونیشیا:بے قابو پک اپ ٹرک نے 18افراد کو روند ڈالا

    انڈونیشیا:بے قابو پک اپ ٹرک نے 18افراد کو روند ڈالا

    انڈونیشیا میں بے قابو پک اپ ٹرک نے اٹھارہ افراد کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں ایک پک اپ ٹرک اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر گاڑیوں پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں تین کاروں میں سوار اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

    ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، حکام کے مطابق گاڑیوں میں اکتالیس مسافر سوار تھے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔