Tag: پگمنٹیشن

  • گھر میں موجود سبزی سے بہترین فیشل، چہرہ نرم و ملائم

    گھر میں موجود سبزی سے بہترین فیشل، چہرہ نرم و ملائم

    چہرے کا فیشل کروانا اب ضروری ہوتا جارہا ہے، اس کے ذریعے ہماری جلد چمکدار اور دلکش ہوجاتی ہے۔ فیشل دراصل جِلد کو نرم کرنے کا ایک سادہ سائنسی طریقہ ہے، جو جِلد کو تروتازہ کرنے کے ساتھ چہرے کو مناسب چکناہٹ کے ساتھ تازہ اور ٹھنڈا رکھتا ہے۔

    میک اپ کرنے سے پہلے جلد کی صفائی ضروری ہے اور وہ صفائی آپ کو فیشل سے حاصل ہو سکتی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ بہترین سستا اور آسان فیشل کیسے کیا جاسکتا ہے۔

    جی ہاں!! اب فیشل کرنا کوئی مشکل یا مہنگا عمل نہیں ہے آپ ایک خاص سبزی جو تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اس کے ذریعے بہترین فیشل کرسکتی ہیں۔

    اکثر موسم کی سختی یا نامناسب ماحول کی وجہ سے چہرے کی رنگت مانند پڑجاتی ہے ایسے میں مہنگی کریموں کے بجائے گھریلو اجزاء زیادہ کار آمد ثابت ہوتے ہیں ان ہی میں آلو کا رس بھی شامل ہے جو رنگت نکھارنے میں اپنی مثال آپ ہے۔

    آلو دنیا میں سب سے زیادہ شوق سے کھائی جانے والی ایک زبردست سبزی ہے جو غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ چہرے کی جلد کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے لے کر سیاہ دھبوں تک، آلو آپ کی جلد کی تقریباً تمام ہی پریشانیوں کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    آلو کا رس چہرے کو ایک حیرت انگیز دلکشی فراہم کرتا ہے اس میں متعدد غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

    آلو کے رس میں آئرن، وٹامن سی، پوٹاشیم، وٹامن بی، کیلشیم، کاپر، فاسفورس اور فائٹونیوٹرینٹس موجود ہوتے ہیں۔ آپ اسے میش کریں، پیس کر لگائیں یا اس کا رس استعمال کریں یہ ہر طرح سے آپ کی جلد کو بہتر بنانے میں کسی جادو کی طرح کام کرتا ہے۔

    چہرے کے لیے آلو کے رس کے فوائد

    آلو کا رس دھوپ سے خراب ہونے والی جلد کو ٹھیک کرتا ہے، آلو میں پولی فینول نامی مرکب پائے جاتے ہیں جو جلد کو سورج کے نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں، آلو زنک سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کی مرمت کرنے کے ساتھ سوزش کو دور کرتا ہے۔

    آلو کا رس رنگت کو نکھارنے میں مدد کرتا ہے۔ آلو میں آئرن کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کی رنگت کو صحت مند بناکر اس کی چمک کو بحال رکھتی ہے۔

    آلو کا رس داغ دھبوں کو دور کرتا ہے، آلو کے رس کو چہرے پر لگانے سے مہاسوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

    آلو آپ کی جلد کو اندر سے نمی اور ہائیڈریٹ کرتا ہے، یہ جلد کی صحت کو بہتر بناکر اسے چمکدار بناتا ہے۔

    چہرے کے پگمنٹیشن کے لیے

    آلو اور لیموں دونوں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کسی بھی قسم کے داغوں کو دور کرنی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    اجزاء:

    1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس

    1 کھانے کا چمچ آلو کا رس

    1 کھانے کا چمچ عرق گلاب

    ترکیب:

    ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔ پھر چہرہ دھونے کے بعد کسی اسپرے یا روئی سے جلد پر لگائیں۔اسے 5 سے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔اس کے بعد ٹونر اور موئسچرائزر کا استعمال کریں۔

  • آلو میں کچا دودھ اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شامل کریں !! چہرے کے دھبے جڑ سے غائب

    آلو میں کچا دودھ اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شامل کریں !! چہرے کے دھبے جڑ سے غائب

    جِلد کی بیماریوں میں ایک بیماری ایسی بھی ہے جس میں جِلد پر سیاہ اور براؤن دھبے ظاہر ہوتے ہیں اور یہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں، جس کو پگمنٹیشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    یہ ایک ایسی حالت ہے جو آپ کی جلد کو سیاہ کرنے کا سبب بنتی ہے، یہ صورتحال بڑھ جائے تو آپ کی جلد یا آپ کے پورے جسم کو دھبوں سے متاثر کرسکتی ہے۔

    اس حوالے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد افضل نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چہرے کے دھبوں کے مؤثر علاج کیلئے آلو سے تیار کردہ پیسٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آلو اگرچہ سبزی ہے لیکن اس کے بہت سے فوائد ہیں چاہے ہم اسے کھانے کے طور پر استعمال کریں یا اس کا پیسٹ جلد پر لگائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جلد کے ہمارے جسم میں کچھ خلیے ہوتے ہیں جو روغن بناتے ہیں اور اس روغن کا مقصد ہمیں سورج کی شعاعوں کے نقصان دہ اثرات سے بچانا ہے جنہیں نہ روکا جائے تو جلد کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

    اس میلانین پگمنٹ کے زیادہ جمع ہونے کو ہائپر پگمنٹیشن کہا جاتا ہے ہلکی جلد والے لوگوں کے مقابلے گہرے رنگ میں اس روغن کے جمع ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

    ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ ان مسائل کے علاج کے لیے اگرچہ ڈاکٹروں کی جانب سے دوائیں تجویز کی جاتی ہیں لیکن ان ادویات کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس بھی ہوسکتے ہیں اس لیے کچھ گھریلو علاج بھی قابل ذکر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پگمنٹیشن اور دھبوں کو دور کرنے کا ایک قدرتی علاج بھی ہے، اس کیلئے آلو کا پیسٹ مخصوص طریقے بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    آلو جِلد کے نشانات اور رنگت کو صاف کرتا ہے اس کا استعمال تین مراحل میں کرنا ہوگا پہلا مرحلہ کلینزنگ دوسرا اسکربنگ اور تیسرا مرحلہ ماسک اور مساج کا ہے۔ یہ عمل آپ نے ہفتے میں دو بار کرنا ہے۔

    ایک آلو چھیل کر چھوٹے سلائس کاٹ کر پیس لیں اب اس آلو کے پیسٹ پر تھوڑا سادودھ ڈال کر مکس کرلیں یاد رہے کہ پیسٹ زیادہ گاڑھا نہ ہو پھر ایک کاٹن کے کپڑے پر پیسٹ لگا کر پانچ سے دس منٹ تک جِلد پر ملیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں، ایک ماہ کے اندر چہرے سے پگمنٹیشن کا خاتمہ ہوجائے گا۔

  • کیا چہرے کی جھائیوں کو گھر میں دور کرنا ممکن ہے؟

    کیا چہرے کی جھائیوں کو گھر میں دور کرنا ممکن ہے؟

    چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں ہوجانا چہرے کی دلکشی اور رونق کو ختم کردیتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے گھر میں کچھ اشیا سے نہایت کارآمد اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے پگمنٹیشن کے لیے نہایت کارآمد اسکرب بتایا۔

    سب سے پہلے ایلو ویرا جیل لیں، اس میں الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، کڑوے بادام کا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ اور کارن اسٹارچ, 1 چائے کا چمچ مکس کریں۔

    ذرا سا سفید سرکہ لے کر چھوٹی الائچی اس میں بھگو لیں، تھوڑی دیر بعد اس سرکے کو پاؤڈر آمیزے میں ڈال کر مکس کریں۔

    اب اس سے چہرے پر اسکرب کی طرح مساج کریں، اور 15 منٹ کے لیے چھوڑدیں۔ اسکرب خشک ہوجائے تو دوبارہ مساج کرتے ہوئے چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک دن کے اوقات میں لگائیں۔

    رات میں سوتے ہوئے سرکے میں الائچی بھگو کر رکھیں اور سرکے کو چہرے پر لگائیں، صبح اٹھ کر چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔

    چھوٹی الائچی چہرے کے داغ دھبے اور جھائیاں دور کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے۔