Tag: پھالیہ

  • بیرون ملک سے واپس آنیوالے شخص نے والدین اور بیوی کو قتل کردیا

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے شخص نے والدین اور بیوی کو قتل کردیا

    پھالیہ: پنجاب میں تھانہ بھاگٹ کے گاؤں سعداللہ پور میں بد بخت بیٹا اپنی ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پھالیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں باپ اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم احسان اللہ فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسان اللہ ولد محمد حسین عمر عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم تھا جو کہ چار روز قبل کویت سے واپس آیا ہوا تھا۔

    حکام کا بتانا ہے کہ چند روز قبل ہی اس کے والد نے اپنی زمین فروخت کی تھی ملزم اپنے والد سے رقم کا مطالبہ کرتا تھا مگر والد کے انکار کی رنجش پر ملزم احسان نے اپنے والد والدہ اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، ملزم کے دو بیٹے بھی ہیں جن کی عمریں 7 سے 8 سال ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sahiwal-mother-suicid-with-2-children-13-07-2025/

    اس سے قبل گلشن اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس نے مزید بتایا کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پذیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔

  • آتش بازی کے سامان میں زوردار دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    آتش بازی کے سامان میں زوردار دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    پھالیہ: پاہڑیانوالی کے قریب کوٹ پھولیشاہ میں آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران گھر میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پھالیہ پولیس کا کہنا ہے کہ گھرمیں آتش بازی کا سامان تیار ہوتا تھا، دھماکے سے برابر والے گھرکی چھت بھی گرگئی، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین سمیت 6 افراد شامل،7 زخمی ہیں۔

    پولیس کے مطابق دھماکا گھر کی بالائی منزل میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا، ریسکیو 1122 سمیت دیگر انتظامی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو پھالیہ، منڈی بہاالدین، گجرات کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل کراچی میں گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے گھر میں خوفناک دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے پیش آیا تاہم زخمی خاتون اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے ملک میں گیس بحران کے باعث سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں، گیس دباؤ میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں خواتین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اس صورت حال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین پائپ لائن سے گیس کا زیادہ پریشر حاصل کرنے کے لیے کمپریسر لگا لیتے ہیں۔

    کراچی : شوہر کے ہاتھوں بیوی کا بہیمانہ قتل

    یہ کمپریسر انتہائی خطرناک ہیں اور بہت سے واقعات میں ان کے پھٹ جانے سے گھر والے شدید زخمی ہوچکے ہیں اور بعض اوقات جان سے بھی جاتے ہیں۔

  • پھالیہ میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم، تین خواتین سمیت 4 جاں بحق

    پھالیہ میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم، تین خواتین سمیت 4 جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین: پھالیہ شہر میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل پھالیہ کے علاقے پاہڑیانوالی اڈہ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں ٹکر ہوئی ہے، جس سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور اور 3 خواتین شامل ہیں، حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جاں بحق خواتین کی شناخت بتول بی بی، رشیدہ بی بی، اور زاہدہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ شدید زخمیوں کو عزیز بھٹی اسپتال گجرات منتقل کیا گیا ہے جب کہ دو زخمی پھالیہ کے تحصیل اسپتال لے جایا گیا ہے۔

  • کچرا اٹھانے پر 12 سالہ بچے کو قتل کرنے والا گرفتار

    کچرا اٹھانے پر 12 سالہ بچے کو قتل کرنے والا گرفتار

    پھالیہ: منڈی بہاؤالدین کے شہر پھالیہ میں 12 سال کے ایک بچے کے قتل کیس میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پھالیہ میں بارہ سالہ بچے کو کچرا اٹھانے کے تنازع پر قتل کرنے والے ملزم امیر گل کو منڈی بہاؤالدین پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول صدر گل کچرا اٹھاتا تھا، ایک ہفتہ قبل اسے قتل کیا گیا، یہ اندھے قتل کا واقعہ تھا کیوں کہ قاتل کا کچھ اتا پتا نہیں تھا، قتل کا واقعہ موضع کیلو میں پیش آیا تھا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ناصر سیال کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل رپورٹ ہونے کے بعد تفتیش شروع کی آخر کار بچے کے قاتل کا سراغ مل گیا، معلوم ہوا کہ مقتول صدر گل کو کوڑا اٹھانے کے تنازع پر قتل کیا گیا۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کیلو کے بانس کے کھیت میں ملزم امیر گل نے صدر گل کو سر کچل کر مارا، یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم امیر گل مقتول کا رشتہ دار ہے، ملزم کا مقتول کے ساتھ کچرے کی تقسیم پر جھگڑا ہوا تھا۔

    ڈی پی او ناصر سیال نے بتایا کہ اس اندھے قتل کیس میں ملزم کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کیا۔

  • شادی سے انکارپرنوجوان نے لڑکی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر جلا ڈالا

    شادی سے انکارپرنوجوان نے لڑکی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر جلا ڈالا

    پھالیہ : شادی سے انکار پر درندگی کی انتہاء کردی گئی، پھالیہ میں لڑکے نے لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر آگ لگا دی، لڑکی جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے علاقے پنڈی کالوں میں پچیس سالہ نوجوان تصور نے رشتہ قبول نہ کرنے پر لڑکی کو شعلوں میں جھونک دیا۔

    پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو گاؤں کی حویلی میں بلایا، ہاتھ پاؤں باندھ کر مبینہ طور پر آگ لگادی جس سے رضوانہ کا جسم جزوی طور پر متاثر ہوا۔

    رضوانہ نے برادری سے باہر شادی نہ ہونے کا عذر پیش کیا تھا، رضوانہ کو محض شادی سے انکار نے اس حالت میں پہنچایا۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے مضروبہ کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ملتان، رشتے سے انکار، نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا


    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں شادی سے انکار پر لڑکیوں پر تشدد کے بیشتر واقعات پیش آچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: منگنی کیوں توڑی؟ لڑکی نے نوجوان کو چھری ماردی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • پھالیہ: پاک فضائیہ کاطیارہ آگ لگنےسےتباہ، دوافسران شہید

    پھالیہ: پاک فضائیہ کاطیارہ آگ لگنےسےتباہ، دوافسران شہید

    پھالیہ میں پاکستان ایئر فورس کا طیارہ آگ لگنے کے باعث فضاءمیں پھٹ گیا، طیارہ میں سواردو افسران شہید ہوگئے۔

    پاکستان ایئر فورس کا طیارہ معمول کی پرواز پر سرگودھا سے روانہ ہوا جس میں ونگ کمانڈر جمال اکبر آفریدی اور فلائنگ آفیسر سعد سلیما ن سوار تھے پرواز سے تھوڑی ہی دیر بعد جب طیارہ پھالیہ کے علاقہ فرخ پور بھٹیاں کے نزدیک پہنچا تو انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے طیارہ فضاءمیں ہی پھٹ گیا۔

    طیارے کا ملبہ 20ایکڑ کے رقبہ پر گرا جبکہ دونوں افسران شہید ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ضمیر حسین، ڈی ایس پی پھالیہ لعل محمد کھوکھر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔