Tag: پھانسی

  • ایران میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

    ایران میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

    ایران: جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں ایک شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے سزائے موت پانے والے روزبہ وعدی کو عدالتی کارروائی اور سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد پھانسی دی گئی۔

    پھانسی کی سزا پانے والے جاسوس پر الزام تھا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران مارے گئے جوہری سائنس دان کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔

    واضح رہے کہ ایران حالیہ برسوں میں کئی ایسے افراد کو گرفتار کرکے سزا دی جاچکی ہے جن پر اسرائیل یا مغربی ممالک کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    ایران کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرے گا۔

    دوسری جانب ترکیہ انٹیلی جنس اکیڈمی نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے۔

    ترکیہ انٹیلی جنس اکیڈمی نے 12 روزہ جنگ اور ترکیہ کیلئے اسباق نامی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر سفارتی رابطے فوری اور ناگزیر ہو چکے ہیں۔

    رپورٹ میں سائبر، الیکٹرانک اور نفسیاتی جنگ کو مستقبل کیلئے مرکزی ہتھیار قرار دیا گیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے سے متعلق بڑا بیان

    رپورٹ کے مطابق ایران کے ہائپرسونک اور بیلسٹک میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کیلئیچیلنج رہے ہیں۔ ایرانی میزائلوں سے تل ابیب، حیفہ، بین گوریان ایئرپورٹ اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

    اسرائیل نے ایران کے اعلیٰ فوجی، انٹیلی جنس افسران اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے اور جدید انٹیلی جنس نظام جنگ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • ایران میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرِعام پھانسی

    ایران میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرِعام پھانسی

    تہران 12 جولائی 2025: ایران میں نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان کی جانب سے سرِعام پھانسی کی درخواست کی گئی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ کا خاندان کا تعلق بوکان شہر سے بتایا جارہا ہے، صوبائی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوامی جذبات پر اس کیس کو خصوصی توجہ دی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق مجرم کو سزائے موت مارچ میں سنائی گئی تھی جسے بعدازاں اعلیٰ عدالت نے بھی برقرار رکھا تھا۔

    ایران امریکا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط طور پر آمادہ:

    ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکا سے دوبارہ مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    فرانسیسی اخبارکو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کیلیے آمادہ ہیں تاہم امریکا کو مذاکرات کے دوران ایران پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دیناہوگی اور امریکا غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری تنصیبات پر نقصان کے تخمینے کے بعد معاوضہ طلب کرنے کا حق حاصل ہے، امریکا نے ہی مذاکرات توڑ کر کارروائی کا آغاز کیا، اس لیے اب ضروری ہے کہ امریکا اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرے، امریکا کے حالیہ حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

    ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی

    ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ سمجھنا کہ ایران کو پر امن جوہری منصوبہ ترک کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے درحقیقت یہ ایک سنگین غلط فہمی ہے، ایرانی جوہری پروگرام ایسا قومی سرمایہ ہے جسے آسانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

    اُنہوں نے کہا کہ سفارت کاری دو طرفہ معاملہ ہے اوردوست ممالک یا ثالثوں کے ذریعے ایک سفارتی ہاٹ لائن قائم کی جا رہی ہے۔

  • ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دے دی گئی

    ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دے دی گئی

    ‘ٹوئٹر کلر ‘ کے نام سے معروف ایک جاپانی شخص کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ملنے والے لوگوں کے قتل اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے پر پھانسی دیدی گئی۔

    جاپان نے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے 9 افراد کو قتل کرنے والے ٹوئٹر کلر کو پھانسی دے دی گئی، 30 برس کے ’ٹوئٹر کلر‘ کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا، ٹوئٹر کِلر‘ ٹاکاہیرو شیرائیشی کو 8 خواتین اور ایک مرد کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور ان کے جسم کے ٹکڑے کرنے کے اعترافِ جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    یہ ہلاکتیں اکتوبر 2017 میں اس وقت سامنے آئیں، جب پولیس کو ٹوکیو کے قریب جاپانی شہر زاما میں لاش کے اعضاء ملے تھے، پولیس نے ایک 23 سالہ خاتون کی گمشدگی کی تحقیقات کے دوران اسے حراست میں لیا گیا تھا۔

    2017 میں خاتون کے لاپتا ہونے کے بعد ان کے بھائی نے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی اور وہاں انہیں ایک مشکوک ہینڈل ملا جو انہیں تاکاہیرو شیرائیشی کی رہائش گاہ لے گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہاں 9 بوسیدہ لاشیں تھیں جس کے 240 ہڈیوں کے حصے کولرز اور ٹول باکسز میں موجود تھے جنہیں بلیوں کے فضلے کے ساتھ ملا کر جگہ جگہ پھیلایا گیا تھا تاکہ شواہد چھپائے جاسکیں۔

    جاپانی شخص کے طریقہ واردات سے متعلق یہ بات سامنے آئی کہ وہ ان سوشل میڈیا صارفین کو ہدف بنانا تھا جو خود اپنی زندگی لینے سے متعلق پوسٹ کرتے تھے۔

    یہ جاپان میں تین سال بعد پہلی سزائے موت ہے۔اس سے قبل جولائی 2020 میں ایک شخص کو پھانسی دی گئی تھی۔

  • ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی

    ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تینوں افراد کو اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے تعاون اور ہلاکت خیز آلات کی اسمگلنگ کے جرم میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے الزام میں 700 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

    اس سے قبل بھی ایران نے اسرائیل کی خفیہ تنظیم ’موساد‘ سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

    ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے محمدامین شایستہ نامی ایک قیدی کو پھانسی دے دی جسے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ مبینہ طور پر تعاون کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ایرانی میڈیا کے مطابق محمدامین شایستہ کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تسنیم نے اسے "موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کا سربراہ” قرار دیا تھا۔

    یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد ایرانی حکام کم از کم 6 افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے چکے ہیں۔

  • ایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دیدی

    ایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دیدی

    تہران: ایران نے اسرائیل کی خفیہ تنظیم ’موساد‘ سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی۔

    ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے محمدامین شایستہ نامی ایک قیدی کو پھانسی دے دی جسے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ مبینہ طور پر تعاون کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق محمدامین شایستہ کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تسنیم نے اسے "موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کا سربراہ” قرار دیا تھا۔

     واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد ایرانی حکام کم از کم 3 افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے چکے ہیں۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    گزشتہ روز ایرانی عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ادارے میزان نے اطلاع دی تھی کہ مجید موسیبی نامی شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں اتوار کی صبح پھانسی دے دی گئی۔

    جبکہ چند روز قبل ایرانی حکام نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کیلیے جاسوسی کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

    یہ گرفتاریاں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس یونٹ نے مغربی ایران کے صوبہ لرستان میں کی تھیں۔ مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر خرم آباد، بروجرد اور دورود کے شہروں میں موساد کی ہدایت پر کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔

    ایرانی حکام کا دعویٰ تھا کہ یہ گرفتاریاں ملک کے اندر غیر ملکی انٹیلی جنس کارروائیوں کے خلاف ایک تیز مہم کا حصہ ہیں۔

  • ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی

    ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی

    تہران: ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے نو جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔

    مغربی ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کر دی، پاسدارن انقلاب کے مطابق ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا، اس دوران جنگجوؤں کے ساتھیوں نے خودکش دھماکے کر کے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ پاسدارن انقلاب کے کمانڈر کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کرنے پر تمام ملزمان کو پھانسی دے دی گئی۔


    ایران کے اہم جوہری مقامات سے متعلق بڑا انکشاف


    رپورٹ کے مطابق داعش ارکان پر مسلح بغاوت، دہشت گردی اور فوجی ہتھیاروں کے غیر قانونی قبضے کے ذریعے ’خدا کے خلاف جنگ‘ لڑنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد گروپ کے اڈے سے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے بتایا تھا کہ اس دہشت گرد سیل کا ارادہ ایران میں دراندازی کرنا اور سرحدی اور وسطی شہروں میں بہ یک وقت حملے کرنا تھا۔

    واضح رہے کہ داعش کی جانب سے ایران میں حملے ہوتے رہے ہیں، گزشتہ سال جنوری میں داعش نے کرمان شہر میں جنرل قاسم سلیمانی کی یادگار کو نشانہ بنا کر دو بم دھماکے کیے گئے تھے، جس میں 90 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

  • کراچی: پھانسی سے چند گھنٹے پہلے دو دوستوں کی معافی کیسے ہوئی؟

    کراچی: پھانسی سے چند گھنٹے پہلے دو دوستوں کی معافی کیسے ہوئی؟

    کراچی کے سینٹرل جیل میں دو ایسے دوست قیدی بھی موجود ہیں جنھیں پھانسی سے محض 24 گھنٹے قبل معافی دے دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کو 1899 میں تعمیر کیا گیا تھا، جس وقت اس جیل کو تعمیر کیا گیا یہاں صرف 500 قیدیوں کی گنجائش تھی، 24 ایکٹر پر مشتمل اس جیل میں 2400 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت 7 ہزار قیدی مختلف جرائم میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

    کراچی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دو ایسے قیدی بھی موجود ہیں جو آپس میں دوست ہیں اور انھیں قتل کے جرم میں پھانسی پر لٹکایا جانا تھا مگر ورثا نے انھیں ایک دن قبل معاف کردیا۔

    سزائے موت کے ان قیدیوں میں سے ایک نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 میں ہمارا بلیک وارنٹ جاری ہوا تھا اور ہمیں لٹکانا تھا، لٹکانے سے ایک دن پہلے ہی اسٹے ہوگیا کیوں کہ ہمیں ورثا نے معاف کردیا تھا، صدر سے ہماری اپیل ہے ہم پر رحم کیا جائے، ہم سے غلطی ہوگئی تھی۔

    قیدی نے کہا کہ ہم اس وقت بچے تھے، جب یہ واقعہ ہوا تو میری عمر ساڑھے 17 سال تھی اور یہ ساتھی قیدی بھی 18 سال کا تھا، ہماری غلطی کو سمجھتے ہوئے جب ہمیں مدعیوں نے معاف کردیا ہے تو ریاست ہمیں کس بات کی سزا دے رہی ہے، 19 سال سے ہم یہاں موجود ہیں۔

    جیل حکام نے بتایا کہ 2017 تک جیل کے حالات کافی برے تھے، یہاں لڑائی جھگڑے اور منشیات عام تھی جبکہ یہاں پولیس نفری کی بھی کمی تھی، اس دوران کراچی کے حالات بھی خراب تھے اور ہمارے کافی جوان شہید ہوئے۔

    2017 میں دو ہائی پروفائل قیدی بھاگ گئے تھے اس کے بعد مجھے یہاں تعینات کیا گیا تھا، آج جیل میں کسی بھی بعدمعاش اور دہشتگرد کی نہیں چلتی، یہاں
    سے قیدی انٹر اور گریجویشن بھی کررہے ہیں اور سالانہ کئی قیدی امتحانات دیتے ہیں۔

  • شمالی کوریا: کم جونگ اُن  نے 30 افسران کو پھانسی پر لٹکا دیا

    شمالی کوریا: کم جونگ اُن نے 30 افسران کو پھانسی پر لٹکا دیا

    شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 30 افسران کو پھانسی پر لٹکادیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں چند ماہ قبل آنے والے خوفناک سیلاب کے باعث 4 ہزار لوگوں کی جان چلی گئی تھی اور بڑی تعداد میں گھر تباہ ہو ئے تھے۔

    واضح رہے کہ بعض ممالک میں پھانسی کی سزا دینے کی روایت ہے ہی نہیں، جبکہ شمالی کوریا میں سیلاب کے نام پر 30 افسروں کو پھانسی پر لٹکائے جانے سے پوری دنیا حیرانی میں مبتلا ہوگئی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ افسران سیلاب روکنے کے لیے مزید بہتر قدم اٹھا سکتے تھے، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا گیا۔

    کم جونگ نے ایسے افسران کو سخت سزا دینے کا حکم دیا جو جولائی میں ملک میں آئے سیلاب کو نہیں روک پائے۔ جولائی کے ماہ کے دوران ملک میں آئی قدرتی آفت میں 7410 ایکڑ اراضی برباد ہوگئی تھی جبکہ ریلوے و سڑک کو بھی نقصان ہوا تھا۔

    سوئٹزر لینڈ نے حماس پر پابندی کی منظوری دیدی

    یاد رہے کہ شمالی کوریا میں آنے والے سیلاب نے چاگانگ کے علاقے میں زبردست تباہی مچائی تھی، اس کے نتیجے میں 4ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے اور بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

  • ایران: اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر 4 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    ایران: اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر 4 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان مجرموں نے اسرائیلی ایجنسی موساد سے بیرونِ ملک تربیت حاصل کی تھی جبکہ ان مجرموں پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔

    رپورٹ کے مطابق چاروں مجرمان عراقی کردستان کے راستے سے ایران میں داخل ہوئے اور صوبے اصفہان میں وزارتِ دفاع کی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے۔

    چاروں مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب مغربی طاقتوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران نے تین سیٹلائٹ لانچ کر دیے۔

    ایران نے وزارت دفاع اور مسلح افواج کی لاجسٹکس کے تیار کردہ اپنے کیریئر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے پہلی بار کامیابی کے ساتھ تین سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں۔

    سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ ایک سنگ میل ہے جس سے مغرب کو خدشہ ہے کہ تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو فروغ ملے گا۔

    اقوام متحدہ کا امریکا سے امدادی ادارے کی فنڈنگ جاری رکھنے کا مطالبہ

    اتوار کو سیٹلائٹس کو کم از کم 450 کلومیٹر (280 میل) کے مدار میں بھیجا گیا تھا۔ 32 کلوگرام (71 پاؤنڈ) وزنی ایک سیٹلائٹ اور 10 کلوگرام سے کم کے دو نینو سیٹلائٹس کو سمورگ (فینکس) سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھایا گیا۔

  • ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے 4 افراد کو پھانسی دیدی گئی

    ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے 4 افراد کو پھانسی دیدی گئی

    ایران میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چاروں افراد نے ملکی سلامتی کے خلاف موساد کے افسران کے کہنے پر کارروائیاں کی تھیں، جنہیں آج صبح ان کے انجام تک پہنچا دیا۔

    ایران نے اس سے قبل اسرائیل سمیت بیرونی ممالک کے لیے کام کرنے والے مبینہ ایجنٹوں کی گرفتاریوں اور انہیں سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا تھا، ایران کی جانب سے متعدد بار موساد کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

    دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا انتقام صیہونی ریاست کے خاتمے کے ساتھ ہی رکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بدلہ بہت ہولناک ثابت ہوگا، ایران اپنے شہریوں کی ہلاکت کو فراموش نہیں کرسکتا۔

    اسرائیل جانیوالے بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کا 22 واں حملہ

    جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ طوفان اقصیٰ کارروائی کو کسی بیرونی مدد کے بغیر سر انجام دیا گیا، جو 75 سالوں سے جاری اسرائیلی ظلم اور بربریت پر ردعمل تھا، طوفان اقصیٰ آپریشن مکمل طور پر فلسطینی کارروائی تھی جسے خود فلسطینیوں نے عملی جامہ پہنایا۔