Tag: پھانسیاں

  • عید الاضحیٰ کے باعث ملک بھر میں قیدیوں کی پھانسیوں کاعمل روک دیا گیا

    عید الاضحیٰ کے باعث ملک بھر میں قیدیوں کی پھانسیوں کاعمل روک دیا گیا

    راولپنڈی: عید الاضحیٰ کے باعث اڈیالہ جیل سمیت ملک بھرکی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کاعمل روک دیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق عید الضحیٰ کی ناسبت سے ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ سیشن ججزنے بھی عید قربان اور حج کے احترام میں پھانسی دینے کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے احکام روک دیے ہیں۔

    اڈیالہ جیل میں راولپنڈی میں اس وقت مجموعی طور پر285 سزائے موت کے قیدی ہیں ان میں سے10کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس زیر التواہیں، ایک خاتون ملزمہ سمیت66 اپیلیں سپریم کورٹ اور چھ خواتین سمیت209 اپیلیں ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

    واضح رہےکہ اس سال یکم جنوری سے31 اگست تک اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر42 مجرمان کو پھانسی دی گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران58 سزائے موت کے قیدی ہائی کورٹ سے پھانسی کی سزا کالعدم قرار پانے اور راضی نامہ کی بنیاد پر رہائی پا چکے ہیں۔

  • عراق میں داعش کےچھتیس دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

    عراق میں داعش کےچھتیس دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

    بغداد: عراق میں حکام نے 1700 فوجیوں کو قتل کرنے کے جرم میں دولتِ اسلامیہ سے وابستہ 36 افراد کو پھانسی دے دی.

    تفصیلات کےمطابق فوجیوں کا قتلِ عام سنہ 2014 میں عراق کے شہر تکریت کےنزدیک ایک کیمپ میں اُس وقت ہوا جب شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے عراق کے شمالی علاقے پر قبضہ کیا ہوا تھا.

    داعش کے جنگجوؤں نے سنہ 2014 میں ہونے والے اس قتلِ عام کی تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کیں اور بعد میں ان افراد کی اجتماعی قبریں بھی ملیں ہیں.

    ایک سال قبل یہ اجتماعی قبریں اُس وقت ملیں جب عراقی افواج نے ان علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا.

    *بغداد : بم دھماکے میں ملوث پانچ مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

    یاد رہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک بم دھماکے میں تین سو افراد کی ہلاکت کے بعد کہا تھا کہ وہ دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے عمل میں تیزی لائیں گے.

    بعض ملزمان کا کہنا تھا کہ جب تکریت میں قتلِ عام ہوا تھا تو وہ وہاں موجود ہی نہیں تھے،جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ انھیں یا تو انصاف تک رسائی نہیں دی گئی یا ان پر تشدد کر کے اقبال جرم کروایا گیا ہے.

    یاد رہے کہ دولتِ اسلامیہ سے وابستہ ان 36 افراد کو اتوار کی صبح پھانسی دی گئی.

    واضح رہے کہ پھانسی دیے جانے والے تمام افراد کا تعلق عراق ہی سے تھا اور انھیں فروری میں سزائے موت سنائی گئی تھی.