Tag: پھانسی مؤخر

  • صولت مرزا نے پھانسی رکوانے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

    صولت مرزا نے پھانسی رکوانے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

    مچھ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے شاہد حامد قتل کیس میں سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کے خطوط کے متعلق ایم آئی ٹی (ممبر اسپیشل ٹیم سندھ ہائی کورٹ) سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق صولت مرزا نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط تحریر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس نے مچ جیل میں جے آئی ٹی کے نئے بیان کے تحت نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے اور مقدمے کے فیصلے تک پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے ، اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور شاہد حامد کیس کو از سر نو تفتیش کرنے سے متعلق خطوط تحریر کیے ہیں جن پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، جس کے اوپر چیف جسٹس نے ایم آئی ٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    صولت مرزا نے اپنے خط میں یہ بھی استدعا کی تھی کہ جب تک فیصلہ نہ آئے ان کی سزا موخر کی جائے ۔

  • صولت مرزا کی پھانسی ایک بار پھرمؤخرکرنے کا فیصلہ

    صولت مرزا کی پھانسی ایک بار پھرمؤخرکرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : صولت مرزا کی پھانسی پھررُک گئی۔صولت مرزاکی پھا نسی پر عمل در آمد جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شاہد حامد قتل کیس میں سزا یافتہ صولت مرزا کی سزاپرعمل درآمدایک بار پھرمؤخرکر نے کافیصلہ کرلیا۔

    صولت مرزاکی پھا نسی پرعمل در آمد جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مچھ جیل بلوچستان میں سزائے موت کےمنتظر قیدی صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں دی گئی توسیع گزشتہ رات ختم ہوگئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نےصولت مرزاکی سزائےپرعملدر آمد میں توسیع کی سمری تیارکر لی ہے۔وزیراعظم نواز شریف حمتی منظوری کےلئےسمری صدر کو بھیجیں گے۔

    صولت مرزا سے تحقیقات کر نے والی ٹیم کی رپورٹ آنے تک صولت مرزاکو پھانسی نہیں دی جائےگی۔

    کراچی سےتعلق رکھنے والےمجرم صولت مرزا کی پھانسی پہلی بار انیس مارچ کو مؤخر کی گئی جب پھانسی سے محض چند گھنٹے قبل ان کاسنسنی خیز ویڈیو بیان منظرِ عام پرآیا تھا۔

    صولت مرزاکوانسدادِ دہشت گردی کی عدالت نےانیس سو ننانوے میں سزا موت سنائی تھی۔

  • صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر،جیل حکام کو احکامات موصول

    صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر،جیل حکام کو احکامات موصول

    مچھ : بلوچستان کی مچھ جیل میں قید قتل کے مجرم صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد ایک ماہ تک کیلئے موخرکئے جانے کے صدارتی احکامات جیل انتظامیہ کو موصول ہوگئے۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق تہرے قتل کے مجرم صولت مرزا کو یکم اپریل کی صبح پھانسی دی جانی تھی جو ایک ماہ کے لئے مؤخر کردی گئی ہے۔

    مچھ جیل حکام کو صدارتی احکامات پیر کی سہ پہر موصول ہوئے جس پر صدارتی احکامات کے تحت پھانسی پرعملدرآمد ایک ماہ کے لئے روک دیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی دوسری بار موخر کی گئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق نئے احکامات موصول ہونے سے قبل  پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

    صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لئے کسی نے بھی درخواست نہیں دی ہے، جیل کے احاطے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جیل کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔