Tag: پھانسی کی سزا

  • پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

    پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ۔

    واشنگٹن میں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کہ پھانسی کی سزاؤں پر عمل در آمد کا فیصلہ پاکستان کا ہے امریکہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے۔

     امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر تحفظات ہیں تاہم انہیں امید ہیں کہ پاکستان انصاف کے تقاضے پورے کرے گا۔

  • وزیرِاعظم نے پھانسی کی سزا پر معطلی کا نوٹس لے لیا

    وزیرِاعظم نے پھانسی کی سزا پر معطلی کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے مجرموں کی پھانسی کی سزا پر معطلی کا نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو فوری پیروی کا حکم دے دیا ہے۔

    وزیرِاعظم نے اٹارنی جنرل کو قتل کے تمام کیسز کی فوری پیروی کی ہدایت کردی ہے، اٹارنی جنرل آفس کو حکم میں کہا گیا ہے کہ قتل کے ملزمان کی جانب سے حکم امتناعی لینے کی مقدمات کی پیروی کی جائے۔

    انکا کہنا تھا کہ قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ جوانوں، بچوں اور شہریوں کے قاتلوں کو کوئی معافی نہیں۔

  • حکومتِ پنجاب کی پھانسی کی سزا کے قوانین میں تبدیلی

    حکومتِ پنجاب کی پھانسی کی سزا کے قوانین میں تبدیلی

    لاہور: حکومت پنجاب نے دہشت گردوں کیلئے پھانسی کی سزا کے قوانین میں تبدیلی کردی ہے، ملزم کو چوبیس گھنٹےسے چودہ دنوں کے اندر سزائے موت دی جائیگی۔

    پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہچانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، وزیرِاعلی شہباز شریف نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سزائے موت کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ قوانین کے مطابق آئندہ سزائے موت کے مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد کی مدت کم از کم چوبیس گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ چودہ دن رکھی گئی ہےٍ۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے سزائے موت کے قوانین میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔