Tag: پھانسی

  • فیصل آباد: سینٹرل جیل میں قتل کا مجرم انجام کو پہنچ گیا

    فیصل آباد: سینٹرل جیل میں قتل کا مجرم انجام کو پہنچ گیا

    فیصل آباد: ملک میں مجرموں کی پھانسی کی سزاؤں پرعملدرآمد جاری ہے، آج صبح فیصل آباد میں قتل کی پاداش میں سزائے موت پانے والا مجرم افضل اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

    مجرم افضال کو فیصل آباد کے سینٹرل جیل میں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا، مجرم نے انیس سوپچانوے میں سیالکوٹ میں سلیم عرف شاہین کو قتل کیا تھا۔

    مجرم افضال شیخوپورہ کے علاقے فرخندآباد کا رہائشی تھا، مجرم کو تیرہ اپریل سن دوہزار میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    مجرم نے اپنی وصیت میں لواحقین کو ذاتی تنازعات اور طیش میں آنےسے باز رہنے کی تلقین کی، ملک میں پھانسی کی سزا بحال ہونے کے بعد اب تک اکسٹھ مجرمان کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

    گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف شہروں میں چھ مجرموں کو پھانسی پر لٹکایا گیا تھا جبکہ ساہیوال اور میانوالی میں لواحقین کی معافی کے بعد دو مجرمان کی پھانسی موخرکر دی گئی تھی ۔

  • صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیق کرنے والی کمیٹی ختم

    صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیق کرنے والی کمیٹی ختم

    کوئٹہ: صولت مرزاکے ویڈیو بیان کی تفتیش کرنے والی کمیٹی ختم کردی گئی، مجرم کو یکم اپریل کو پھانسی دیدی جائے گی ۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو نے کراچی سمیت ملک بھر میں ہلچل سے مچادی ۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق مچھ جیل حکام کو بلیک وارنٹ جاری ہونے اور یکم اپریل کو صولت مرزا کو پھانس دینے کے حکم کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کا جواز نہیں بنتا۔

    انیس مارچ کو پھانسی سے قبل صولت مرزا کا ویڈیو بیان جاری ہوا تھا جس میں اس نے اہم انکشافات کئے تھے جس کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان اور وفاقی داخلہ نے اس ویڈیو کا نوٹس لے کر کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

    ذرائع نے بتایاکہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری ہوچکے ہیں جس کے بعد تحقیقات کے احکامات واپس لے لیے گئے جس کی تصدیق محکمہ جیل خان نے بھی کردی۔

  • سکھر جیل میں 2مجرموں کو صبح 5 بجے پھانسی دی جائے گی

    سکھر جیل میں 2مجرموں کو صبح 5 بجے پھانسی دی جائے گی

    سکھر : سینٹرل جیل سکھر میں قید دو مجرموں عبدالرزاق چوہان اور جلیل عرف جلال موریجو کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دی جائے گی۔

    مجرم جلیل عرف جلال موریجونے انیس سو ستانوے میں اپنے رشتے دارکو قتل کیا تھا ،جلیل موریجو کا تعلق نوشہرو فیروز کے گائوں دریا خان مری سے ہے ۔

    مجرم عبدالرزاق چوہان نے پندرہ سال قبل ساتویں جماعت کے طالب علم اقرار عرف آفتاب میرانی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا تھا۔دونوں مجرموں کی ورثاءسے آخری ملاقاتیں کرا دی گئی ہیں۔

  • صولت مرزا کی پھانسی کا معاملہ ابہام کا شکار

    صولت مرزا کی پھانسی کا معاملہ ابہام کا شکار

    کوئٹہ : پھانسی مؤخر ہونے کےباہترگھنٹےکے  پہلے دو دن گزرنے کے بعد بھی مچھ جیل حکام کو سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی پھانسی سےمتعلق نیاحکم نہیں ملا۔

    تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کے پھانسی کا معاملہ ابہام کا شکار ہوگیا ہے ، مچھ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں تاحال صولت مرزا کی پھانسی سےمتعلق نیاحکم نہیں ملا۔

    جیل حکام  کے مطابق نوےروز پھانسی موخر ہونےکا علم میڈیا سے ہوا،اس حوالے سے کوئی تحریری حکم بھی موصول نہیں ہوا تھا۔

    پھانسی مؤخر ہونے کےباہترگھنٹے کے پہلےدو دن گزر گئے ہیں، مقررہ وقت پورا ہونے پرپھانسی نہیں دےسکتے، پھانسی پرعملدرآمد کیلئےازسرنواحکامات کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ مچھ جیل حکام نے پھانسی پر عملدرآمد کیلئے درخواست عدالت کودےدی ہے،مچھ جیل حکام کے مطابق کراچی کی عدالت جو احکامات دیگی اس پرعملدرآمدکےپابندہوں گے۔

      یاد رہے کہ صولت مرزا کے پھانسی سےچند گھنٹےقبل اعترافی ویڈیوبیان نے تہلکہ مچاد دیاتھا۔ وزارت داخلہ نےابتدائی طورپر پھانسی تین روزکیلئے موخرکردی تھی۔

    اب باہتر گھنٹےگزرےاڑتالیس گھنٹوں سےزیادہ ہوگئے ہیں۔مچھ جیل حکام کوتاحال صولت مرزاکی پھانسی سےمتعلق نیا حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔

    ،

  • قتل کے مجرم کو تختہ دار پرلٹکانے کا حکم جاری

    قتل کے مجرم کو تختہ دار پرلٹکانے کا حکم جاری

    لاہور : سیشن عدالت نے سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، اطہر محمود کو 18 مارچ کو گجرات جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

    سیشن جج لاہور نے اطہر محمود کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات کو ہدایت کی ہے کہ مجرم کی پھانسی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں اور 18 مارچ کو اسے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

    اطہر محمود نے 1995 میں خاندانی دشمنی پر گجرات میں سلیم نامی شخص کو قتل کیا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن مجرم کی اپیلوں اور حکومت کی جانب سے پھانسی پر پابندی کے باعث سزا پر عمل درآمد نہیں ہوا تھا۔

  • قتل کے مجرم کو 25مارچ کو سکھرجیل میں پھانسی دی جائیگی

    قتل کے مجرم کو 25مارچ کو سکھرجیل میں پھانسی دی جائیگی

    سکھر: سینٹرل جیل سکھر میں قید بچے کے قتل کیس میں ملوث عبدالرزاق کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بچل شاہ کے رہائشی میرانی برادری سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ معصوم بچے کو مسجد میں پیش امام عبدالرزاق نے  بے دردی سے قتل کیا تھا۔

    مجرم گیارہ سال سے جیل میں قید تھا اور اس کو دو ہزار چار میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سکھر نے پھانسی کے منتظر قیدی عبدالرزاق چوہان کو 25مارچ کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    اس سلسلے میں جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ عبدالرزاق چوہان کو پچیس مارچ کو صبح ساڑھے چھ بجے تختہ دارپر لٹکایا جائے گا۔

  • اردن: القاعدہ کے 2 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

    اردن: القاعدہ کے 2 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

    اردن: شدت پسند تنظیم داعش کے ہاتھوں پائلٹ کی ہلاکت کے بعد اردن نے خاتون سمیت دومجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں خاتون ساجدہ الرشاوی شامل ہے، جس کی رہائی کا مطالبہ داعش نے کیا تھا جبکہ عراق میں القاعدہ کے رہنماء زیاد کربولی کو بھی پھانسی دے دی گئی ہے۔

    ساجدہ دوہزار پانچ میں عمان میں ناکام خودکش حملے کے بعد سے قید تھی۔

    ساجدہ الرشاوی پر 2005ء میں خودکش دھماکے میں ملوث ہونے اور زیاد کربولی کو 2008ء میں اردن کے شہری کو قتل کرنے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اردن حکام کا کہنا ہے کہ ساجدہ الرشاوی اور عراق میں القاعدہ کے رہنماء زیاد کربولی کو آج صبح سزائے موت دے دی گئی۔

    القاعدہ ارکان کو سزائے موت داعش کے ہاتھوں اردنی پائلٹ کی ہلاکت کے بعد دی گئیں، اردنی پائلٹ کے زندہ جلائے جانے کی ویڈیو گذشتہ روز منظرعام پر آئی تھی، ویڈیو میں بظاہر دکھایا گیا کہ اردن کے مغوی پائلٹ کو زندہ جلا دیا گیا۔

  • پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئی تاریخ رقم کردی

    پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئی تاریخ رقم کردی

    اسلام آباد: پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئی تاریخ رقم کردی۔ مختلف دہشت گردی کے مقدمات میں سزائےموت پانے والے 7 مجرموں کو ایک ہی دن میں تختہ دار پرلٹکا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس کے دو مجرموں کو فیصل آباد، 3 مجرموں کو سکھر ، امریکی قونصل خانہ پر حملے میں ملوث مجرم کو اڈیالہ جیل اور ایک مجرم کو کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

    پشاور آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر پھانسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئےمجرموں کو لٹکانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وزیرِاعظم نوازشریف کوفون کرکے پھانسیوں پر عملدرآمد روکنے پرزوردیا تھا مگر وزیراعظم نواز شریف نے ان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ہی مجرموں کو سزا دی جائیگی۔

    سال 2008 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے پھانسیوں پرعمل درآمد روک دیا تھا مگر ایک بار پھر پشاور سانحہ کے بعد پھانسیوں پر سے عائد پابندی اٹھا کر وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے مجروموں کو کیفرکردار تک بہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور دہشتگردی کے خلاف نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک ہی دن میں سات افراد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے ۔

  • سکھر: 5 ملزمان کو کل پھانسی دینے کا امکان، انتظامات مکمل

    سکھر: 5 ملزمان کو کل پھانسی دینے کا امکان، انتظامات مکمل

    سکھر: پانچ دہشت گردوں کو کل انجام تک پہنچانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، سکھرمیں قید کالعدم تنظیم کے تین مجرموں جبکہ فیصل آباد میں قید مشرف حملہ کیس کے دو مجرموں کو کل تختہ دار پر لٹکائے جانے کا امکان ہے۔

    ملک میں سزا یافتہ قیدیوں کو پھانسی پر لٹکائے جانے کا سسلسلہ جاری ہے، سکھر جیل میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مُجرموں خلیل احمد،شاہد حنیف اور محمد طلحہ اور فیصل آباد میں پرویز مشرف حملہ کیس کے دومجرموں نوازش اور مشتاق کو کل پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔

    جیل حُکام کے مطابق پانچوں مجرموں کی آخری ملاقا تیں کرادی گئیں ہیں، اس سلسلے میں جیل سپریڈنٹ شاہد علی چھجڑو نے بتایا کہ سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب تینوں مجرموں کے ورثاء نے پھانسی رکوانے کے لئے سپر یم کورٹ میں درخواست دائر کر وا دی ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد کو 2001 میں محکمہ دفاع کے ڈائریکٹر سید مظفرحسین شاہ کے قتل جبکہ مشتاق احمد اور نوازش علی کو پرویز مشرف حملہ کیس اور مہران ایئر بیس حملے میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

    یاد رہے سینٹرل جیل سکھر میں کلعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تین مجرموں خلیل احمد ،محمد طلحہ اور شاہد حنیف کو کراچی کی خصوصی عدالت نے 13جنوری کو پھانسی دینے کے لیئے ڈیتھ وارنٹ جاری کیئے تھے، جن کو کل تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

  • مشرف کیس کے مجرم ڈاکٹر خالد کو پھانسی دیدی گئی

    مشرف کیس کے مجرم ڈاکٹر خالد کو پھانسی دیدی گئی

     راولپنڈی : مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم خالد محمود کو راولپنڈی جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔

      اڈیالہ جیل میں قید مشرف حملہ کیس کےمجرم خالد محمود پھانسی دے دی گئی ہے پھانسی سے قبل مجرم خالد محمود کی لواحقین سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی ، پھانسی کے بعد مجرم کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق خالد محمود کی بیوی، بچوں اور ہمشیرہ سمیت خاندان کے 27 افراد نے ڈیڑھ گھنٹے تک آخری ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل کے اطراف رینجرز اور ایلیٹ کمانڈر تعینات کر دیئے گئے تھے، جبکہ فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری رہا۔

    ذرائع کے مطابق خالد محمود پاکستان ائیر فورس کا چیف ٹیکنیشن تھا جسے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر حملہ کیس میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔