Tag: پھر گرفتار

  • صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار

    صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار

    لاہور : پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، اس سے قبل ن لیگ دفترجلانے کے کیس میں صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا، صنم جاوید کودہشت گردی مقدمہ نمبر768 میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ن لیگ دفتر جلانے کے کیس میں صنم جاویدکی بعدازگرفتاری ضمانت منظور ہوئی تھی ، عدالت نےصنم جاویدکورہائی کیلئے 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • چوہدری پرویزالہٰی ایک بار پھر گرفتار

    چوہدری پرویزالہٰی ایک بار پھر گرفتار

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا، وہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو حراست میں لے لیا، حکام نے بتایا کہ پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت لےجایا جارہا ہے اور آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر منتقل کیا جائے گا۔

    وکیل پرویز الہٰی عبدالرازق نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے اڈیالہ سےجوڈیشل کمپلیکس لایاجارہا ہے ، لاہور پولیس پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ لیکر لاہور لےجانا چاہتی ہے۔

    عبدالرازق کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہے اور لاہور پولیس کسی اور مقدمے میں گرفتار کرکے لاہور لےجانا چاہتی ہے ، ان کو جوڈیشل کمپلیکس یا ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد لایا جارہا ہے۔

    گذشتہ روز انسداددہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی ضمانت کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا تھا ، ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کروائیں گے، جس کے بعد رہائی کی روبکار عدالت جاری کرے گی۔