Tag: پھسل گیا

  • نجی ایئر لائن کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا، متعدد مسافر زخمی

    نجی ایئر لائن کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا، متعدد مسافر زخمی

    افریقی ملک سینیگال میں نجی ایئر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر پھسل گیا، جس کے باعث 11مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینیگال کے Blaise Diagne ایئرپورٹ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارہ پھسلنے کے واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق ٹرانس ایئر کے اس بوئنگ 737طیارے میں 78 مسافر سوار تھے جو مالی کے لئے روانہ ہورہے تھے، طیارے کے رن وے سے پھسلنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام میں فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق چٹوگرام میں ٹرینر لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث دریا میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

    نجی ایئرلائن کا عملہ اچانک ’بیمار‘ پڑ گیا، پروازیں منسوخ

    دونوں پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے جان بچانے میں کامیاب رہے،ویڈیو میں شعلوں میں لپٹ فائر جیٹ کو پانی میں گرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

  • پی آئی اے کا طیارہ گلگت ائیر پورٹ پر دوران لینڈنگ پھسل گیا

    پی آئی اے کا طیارہ گلگت ائیر پورٹ پر دوران لینڈنگ پھسل گیا

    اسلام آباد: قومی ایئر لائن کا طیارہ گلگت ائیر پورٹ پر دوران لینڈنگ پھسل گیا، تمام مسافر خیریت سے اور محفوظ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ گلگت ائیر پورٹ پر دوران لینڈنگ پھسل گیا۔ پائلٹ نے کمال مہارت سے دوران لینڈنگ طیارے پر قابو پالیا۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مسافر خیریت سے اور محفوظ ہیں، قومی ایئر لائن کے سی ای او ارشد ملک نے حادثے کی تحقیقات کی ہدایت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ارکان اسلام آباد سے گلگت روانہ ہوگیا ہے۔ ارکان طیارے کے کپتان سے معلومات حاصل کریں گے اور اس کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

    ایس آئی بی کے بعد پی آئی اے بھی اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ پی آئی اے کی انجینئرز اور ٹیکنیکل ٹیم بھی گلگت روانہ ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب گلگت آنے والے مسافروں کو اسلام آباد لانے کے لیے پرواز روانہ کردی گئی ہے۔