Tag: پھندا لگی لاش

  • کراچی : گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی : گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی : لانڈھی مانسرہ کالونی میں گھر سے نوجوان کی پھندا لاش برآمد ہوئی، عبدل خان چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسرہ کالونی میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی، ریسکیوحکام نے بتایا کہ شناخت 25 سالہ عبدل کے نام سے ہوئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ نوجوان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، عبدل خان چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا، آبائی تعلق کوئٹہ سے ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ عبدل خان ہوٹل کی چھت پر کوارٹر میں رہائش پذیر کئی دنوں سے پریشان تھا۔

    متوفی دوروزسےکام پربھی نہیں آرہاتھا،کمرےمیں پھندالگاکرخودکشی کرلی، خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانی لگ رہی ہے،تحقیقات کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی کچرا کنڈی میں الماری سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

    سفاک ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاش الماری میں بند کرکے کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی ، مقتول حسن شاہ کارپینٹر اورنگی ٹاؤن سیکٹر 9 کا رہائشی اور کمسن بیٹی کا باپ تھا۔

  • زمین پھٹی نہ آسمان گرا، نومولود بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب کوہستانی محلے میں نومولود بچی کا قتل ہوا ہے، بچی کی لاش ایک شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینکی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب ایک جگہ سے نومولود بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ چھیپا رضاکاروں کو بچی کی لاش گٹر کے ڈھکن کے اوپر سے ملی۔

    لاش نارتھ ناظم آباد بلاک کیو کوہستانی محلے سے ملی، ریسکیو کے مطابق بچی کے گلے میں کالے کپڑے سے پھندا لگا ہوا تھا، جس سے لگتا ہے کہ بچی کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو علاقہ مکینوں کی جانب سے مزید انکشافات سامنے آئے، ایک عینی شاہد نے بتایا کہ نومولود بچی شاپنگ بیگ میں باندھ کر گلی میں پھینکی گئی تھی۔

    عینی شاہد کے مطابق گلی کے کونے پر ایک کتا شاپنگ بیگ کو گھسیٹ کر گلی کے اندر لے آیا، کتے شاپنگ کے قریب بھونکنے لگے تو ایک خاتون نے شاپنگ بیگ کھولا، شاپر کے اندر بچی کی لاش موجود تھی۔

    پولیس اہل کاروں کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، لیڈی ایم ایل اسپتال میں موجود نہیں تھیں، جب پوسٹ مارٹم ہوگا تو اس کے بعد پتا چل سکے گا کہ وجہ موت کیا ہے۔

  • کھیل کے دوران دوپٹہ پھندا بن گیا، افسوس ناک واقعہ

    کھیل کے دوران دوپٹہ پھندا بن گیا، افسوس ناک واقعہ

    کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں گھر سے 12 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی ہے، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کھیل کے دوران دوپٹے کے پھندا بن جانے کے باعث پیش آیا ہوا لگتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک گھر سے بارہ سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی، بچی کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے، واقعے سے قبل بچی ٹیوشن سےگھر آئی تھی، چھوٹا بھائی بھی گھر پر موجود تھا، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ اتفاقیہ طور پر ہلاکت کا ہے۔

    پولیس بیان کے مطابق ثمینہ کمرے کے دروازے کی چوکھٹ میں دوپٹہ باندھ کر کھیل رہی تھی، دوپٹے کا پھندا بنا کر گلے میں ڈال کرگھومی تو پھندے نے بچی کےگلے کو جکڑ لیا۔

    واقعے کے وقت گھر میں موجود چھوٹے بھائی نے پڑوس میں اپنی ممانی کو اطلاع دی، تاہم بچی کی ممانی گھر میں داخل ہوئی تو بچی کی سانسیں رک چکی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔