Tag: پھنس

  • معروف بھارتی اداکارہ اسرائیل میں پھنس گئیں، رابطہ بھی منقطع

    معروف بھارتی اداکارہ اسرائیل میں پھنس گئیں، رابطہ بھی منقطع

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں جبکہ ان کی ٹیم کا ان سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جاری تنازع کے درمیان، بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ان کا اپنی ٹیم سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو جاری ایک بیان میں ان کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ ’’نشرت بدقسمتی سے اسرائیل میں پھنس گئی ہیں، وہ حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے وہاں گئی تھیں‘‘۔

    ٹیم کے ممبر نے بتایا کہ آخری بار میرا ان سے رات 12.30 بجے کے قریب رابطہ ہوا تھا، جب وہ ایک تہہ خانے میں محفوظ تھی اس کے بعد سے، ہم رابطہ نہیں کرسکے۔

    بھروچا کی ٹیم کے رکن کا کہنا ہے کہ  ہم نشرت کو بحفاظت ہندوستان واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بہترین صحت اور بغیر کسی نقصان کے واپس لوٹیں گی۔

  • یہودی کالونیوں کے الحاق کا فیصلہ کیا تو نیتن یاہو مشکل میں پھنس جائیں گے، فلسطین

    یہودی کالونیوں کے الحاق کا فیصلہ کیا تو نیتن یاہو مشکل میں پھنس جائیں گے، فلسطین

    یروشلم : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے غزہ کے علاقوں کو یہودی کالونی قرار دینے کے اعلان پر فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا اعلان ان کے لیے سنگین مشکل پیدا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطانق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظالم وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے 9 اپریل کو ہونے والے اسرائیلی انتخابات میں اپنا ووٹ بینک بڑھانے کےلیے غرب اردن کی یہودی اکثریتی کالونیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فلسطینی وزیر خارجہ صیہونی وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے یہودی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان تو کردیا مگر وہ عملاً ایسا نہیں کرسکتے۔ اگر نیتن یاھو نے اپنے اعلان پر عمل درآمد کیا تو فلسطینی اس کی مزاحمت کریںگے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ان خیالات کا اظہار اردن کے علاقے بحر مردار میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کو انتخابات میں شکست کا خوف ہے اور وہ اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے انتہا پسند یہودیوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اعلانات پرعمل درآمد آسان نہیں۔ اگر نیتن یاھو نے غرب اردن کی یہودی کالونیوں کے الحاق کا فیصلہ کیا تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ریاض المالکی نے کہاکہ اگر نیتن یاھو نے غرب اردن پراسرائیلی خود مختاری کے اعلان پرعمل درآمد کی کوشش کی تو انہیں شدید مشکلات درپیش ہوں گی، غرب اردن میں 45 لاکھ فلسطینی آباد ہیں، ان کا کیا بنے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو فلسطینیوں کو بے دخل نہیں کرسکتے، ہم اپنے ملک میں ہیں اور وہیں رہیں گے، عالمی برادری کو ہمارے ساتھ معاملات طے کرنا چاہئیں۔

    فلسطینی وزیرخارجہ نے امریکا پر القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی مہم چلانے اور وادی گولان پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کا الزام عاید کیا۔ادھر روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے بھی خطے کے حوالے سے امریکی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا حل یک طرفہ اقدامات میں نہیں بلکہ بات چیت میں ہے۔