Tag: پھنسے پاکستانیوں

  • سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئےحکومت کا احسن اقدام

    سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئےحکومت کا احسن اقدام

    کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، پی آئی اےکی پرواز 246 ہم وطنوں کو لیکرریاض سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئےحکومت کا احسن اقدام سامنے آیا، پی آئی اےنےسعودی عرب کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 246 ہم وطنوں کولیکرریاض سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی، خصوصی پرواز آج شام 7بجکر25منٹ پر لاہور پہنچے گی جبکہ 16مئی کوخصوصی پرواز مدینہ منورہ سے250ہم وطنوں کو لیکرکراچی آئے گی۔

    مزید پڑھیں : خلیجی ممالک کے مسافروں کیلئے پی آئی اے کا اہم اعلان

    اسی طرح 18 مئی کو پی آئی اے کی پرواز جدہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچےگی جبکہ 21 مئی کو پی آئی اے کی پرواز دمام سے اسلام آباد کے لیے آپریٹ ہو گی، اور 250ہم وطنوں وطن واپس لائے گی۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے نے خلیجی ممالک کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کر دی ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، مسقط اور عمان کی پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔

    حکام نے کہا کہ یہ پابندی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے، دوران پرواز مسافروں کو پانی ، سافٹ ڈرنک اور جوس فراہم کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی 72 گھنٹوں میں وطن واپسی پر حکومت متحرک

    سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی 72 گھنٹوں میں وطن واپسی پر حکومت متحرک

    اسلام آباد : سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی 72 گھنٹوں میں وطن واپسی پر حکومت متحرک ہوگئی، وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا پاکستانیوں کی وطن واپسی کابندوبست کیا گیا ہے ، 5 ہزار کےقریب پاکستانیوں کوواپس لانا ہے۔

    تفصیلات کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی 72 گھنٹوں میں وطن واپسی پرحکومت متحرک ہوگئی، وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا ہے کہ اتوار کی شب تک 7 اضافی فلائٹس کا بندوبست کر لیاگیا ، عمرہ زائرین اور برسر روزگار پاکستانیوں کی وطن واپسی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

    غلام سرور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جانے والوں کے لیے پی آئی اے خصوصی پروازیں چلا رہا ہے، کرونا کے باعث ایک ماہ میں پی آئی اے کو 2 ارب کا نقصان ہو چکا ہے، سعودی عرب سے5 ہزار کے قریب پاکستانیوں کو واپس لانا ہے۔

    یاد رہے سعودی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے 6 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا، جن کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو واپس لایا جائے گا اور یہاں سے سعودی عرب پہنچایا جائے گا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 14 اور 15 مارچ کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور بھارت میں موجود اقامہ ہولڈرز کے لئے سعودی عرب کا اہم اعلان

    سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ممالک کے مسافروں کو سعودیہ عرب سے جانے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

    اس سے قبل کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے 72گھنٹے بعد غیر معینہ مدت تک داخلہ ویزہ بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سمیت12 ممالک کے اقامہ ہولڈرز کو تین دن کے اندر اندر سعودی عرب آنے کی ہدایت کی تھی۔

    سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ان ممالک کے لیے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا سفر اور فلائٹس بھی معطل کردیں ، ان میں پاکستان، بھارت ، یورپی یونین کے کئی ممالک اور سوئٹزرلینڈ کے علاوہ سری لنکا، فلپائن، ایتھوپیا، سوڈان، اریٹریا، کینیا، جبوتی، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں۔