Tag: پھولوں کی نمائش

  • تصویروں‌ میں‌ دیکھیے موسمِ بہار کے رنگ!

    تصویروں‌ میں‌ دیکھیے موسمِ بہار کے رنگ!

    موسمِ بہار کی آمد کا شور ہے۔ گویا ہر کلی تبسم کو بے قرار، ہر غنچہ کھلنے کو تیار اور ہر شجر ہرا بھرا ہونے کو آمادہ ہے۔

    بہار اپنے جوبن پر آئے تو ہر طرف ایک ترنگ، سرمستی، چہکار اور خوشی کا عالم ہوتا ہے۔ فضا گیت گاتی، ہوا مست و بے خود ہوجاتی ہے۔

    پاکستان میں‌ گزشتہ برسوں‌ کے دوران موسمِ بہار کے یہ مختلف رنگ ان تصاویر میں‌ محفوظ ہیں۔

    بہار کے موسم میں‌ رنگ برنگے پھول باغات میں‌ خوش بُو لٹاتے نظر آتے ہیں۔ شجر گویا ہرا رنگ اوڑھ لیتے ہیں۔ پاکستان میں موسمِ بہار کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش اور میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جو خوشی و مسرت کا احساس دلاتے اور انسان کو فطرت کی طرف بلاتے ہیں۔

    بدقسمتی یہ ہے کہ انسان ہی روئے زمین کو سبزہ و گل سے محروم کررہا ہے۔

    حضرتِ انسان نے فطرت کی ان خوش رنگ نزاکتوں، مہکتی لطافتوں، فضا میں چہکتی عنایتوں اور شادابی کی اہمیت و افادیت سمجھتے ہوئے بھی انھیں بچانے کے لیے زبانی جمع خرچ سے نہیں‌ بڑھا ہے اور زمین کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

    گلوبل وارمنگ، موسمی تبدیلیوں سے نڈھال روئے زمین پر درختوں کا قتل، باغات کا صفایا کیا جارہا ہے جس کے باعث زمین قدرتی آفات اور انسان امراض و سانحات کا سامنا کررہے ہیں۔

    رواں سال حکومت نے موسمِ بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم 30 جون تک جاری رہے گی جس کا تھیم ہے، کٹے ہوئے جنگلات کی بحالی۔

  • لندن: یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانے میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد

    لندن: یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانے میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد

    لندن : یوم آزادی کی مناسبت سے برطانیہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان پشاور چیپٹر نے پاکستانی ہائی کمیشن کی معاونت سے پھولوں کی پر وقار نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

    میڈیا کا کہنا تھا کہ پھولوں کی پر وقار نمائش کا افتتاح پاکستانی ہائی کمشنر نے کیا اس موقع پر برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے پاکستانیوں نے ملک کو جمہوری تقاضوں پر تعمیر کرنے کی کوشش کی جو قابلِ تحسین ہے۔

    صاحبزادہ احمد خان کا کہنا تھا کہ ’سفارت خانوں میں ایسی تقریبات کے انعقاد کے ذریعے سفارت کاری کا فروح خاص اہمیت رکھتا ہے کیوں کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مزید بہتر تعلقات فروغ پائیں گے۔

    پھولوں کی نمائش کے اختتام پر فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان کی رہنما فریدا طارق نشتر نے پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی آمد کا اور پھولوں کی عالی شان نمائش کے انعقاد کے لیے خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

  • کراچی میں پھولوں کی خوش رنگ بہار

    کراچی میں پھولوں کی خوش رنگ بہار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خوش رنگ و خوشنما پھولوں کی 66 ویں سالانہ نمائش کا آغاز ہوگیا۔ رنگ برنگ پھولوں کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے سی ویو کا رخ کیا۔

    موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی سی ویو پر 66 ویں سالانہ پھولوں کی نمائش سج گئی۔ خوشنما پھولوں کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا۔

    نمائش میں آنے والے افراد میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی جو تازہ پھولوں کی خوشبو سے لطف اٹھاتے ہوئے تصاویر بنوا رہے تھے۔ کچھ لوگ انہیں خریدتے بھی دکھائی دیے۔ اس موقع پر بچوں کے لیے خصوصی جھولے بھی لگائے گئے تھے۔

    ہر سال منعقد کی جانے والی اس نمائش کا انتظام ہارٹی کلچر سوسائٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

    4

    15

    2

    13

    نمائش میں 400 سے زائد اقسام کے پھول اور پودے رکھے گئے ہیں۔

    5

    14

    1

    16

    نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر سے پھولوں کے شوقین افراد نے نمائش کا رخ کیا۔

    6

    8

    9

    10

    نمائش میں پھولوں، پودوں اور باغبانی کے ساتھ گھر کی سجاوٹ کی دیگر اشیا بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

    11

    12

    3

    شہریوں نے نمائش کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نمائش سے شہر کا مثبت تاثر سامنے آیا۔ ایسی سرگرمیاں شہر کی رونقیں بحال کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔ پھولوں کی یہ نمائش اتوار تک جاری رہے گی۔