Tag: پھوپھی

  • پھوپھی سے ملنے آنے والا 8 سالہ لڑکا جان سے گیا!

    پھوپھی سے ملنے آنے والا 8 سالہ لڑکا جان سے گیا!

    پھوپھی سے ملاقات کے لیے آنے والا 8 سالہ لڑکا موت کی وادی میں جا پہنچا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے علاقے شانتی نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں 8 سالہ ارنو اپنے دادا کے ہمراہ پھوپھی سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ارنو پھوپھی کے فلیٹ میں جانے کے لیے لفٹ میں سوار ہو رہا تھا کہ لفٹ اور دیوار کے درمیان پھنس گیا جس کو شدید زخمی حالت میں وہاں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی اور پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جب کہ مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا

    بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا

    پاکپتن: پنجاب کے شہر عارف والا میں بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا، اور اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے ایک نواحی گاؤں میں ایک محنت کش شفیق کے لاپتا ہونے والے کم سن بچے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

    دو سال کے بچے کی قاتل پھوپھی نکلی، ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کر لیا، ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بٹ نے بتایا کہ ملزمہ فرزانہ دو روز قبل گھر کے باہر کھیلتے احمد رضا کو اغوا کر کے اپنےگھر لےگئی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نے گھریلو رنجش پر نہایت سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھائی شفیق کے بیٹے کو پانی کے ڈرم میں پھینک دیا، بچے کا دم نکلنے پر ملزمہ نے ساتھی وزیر علی کے ساتھ مل کر لاش نکالی اور صحن میں دفنا دی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی نشان دہی پر لاش نکال لی گئی ہے۔

    پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ محنت کش محمد شفیق چوہنگ لاہور میں جرابیں بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا ہے، اور ان کے چار بچے ہیں۔