Tag: پہلا دن

  • ویڈیو رپورٹ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دن کیسا گزرا؟

    ویڈیو رپورٹ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دن کیسا گزرا؟

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکا کے صدر کا حلف اٹھا لیا صبح سے شام تک واشنگٹن ڈی سی میں کیا ہوتا رہا جانیے اس رپورٹ میں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکا کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔ وہ ملک کے 47 ویں اور تاریخ کے عمر رسیدہ صدر بن گئے ہیں۔ ان کی حلف برداری کی تقریب کے دن صبح سے شام تک انتہائی مصروف دن رہا اور واشنگٹن ڈی سی میں ہلچل رہی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے قبل صبح سویرے اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ چرچ گئے اور وہاں سے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سبکدوش ہونے والے صدر بائیڈن نے انہیں چائے پر مدعو کیا تھا۔

    اس پرتکلف چائے کی دعوت کے بعد ٹرمپ اور بائیڈن وائٹ ہاؤس سے ایک ہی کار میں کیپٹل ہل پہنچے جہاں پر ٹرمپ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے حلف لیا۔

    اس موقع پر انہیں توپوں کی سلامی پیش کی گئی جب کہ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی اپنے خطاب میں سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    حلف لینے کے بعد ٹرمپ کیپٹل ون ایرینا پہنچے، جہاں ان کے اعزاز میں رنگا رنگ پریڈ منعقد ہوئی۔ تقریب میں معروف گلوکاروں اور فنکاروں نے عمدہ پرفارمنس کا مطاہرہ کیا۔

    تقریب کے دوران پولیس سمیت مختلف اداروں کے دستوں نے سلامی دی۔ اس پریڈ میں ٹرمپ کے ہزاروں حامی بھی شریک ہوئے، جن کی موجودگی میں صدر ٹرمپ نے ایگزکیٹو آرڈر بھی جاری کیے۔

    اس کے بعد صدر ٹرمپ اور خاتون اول کیپٹل ون ارینا سے وائٹ ہاؤس پہنچے، جہاں پر نئی انتظامیہ کے لیے ڈنر اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/donald-trump-take-oath-as-us-president/

  • وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی شاندار پذیرائی، فارم جمع کرانے کا آج پہلا دن

    وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی شاندار پذیرائی، فارم جمع کرانے کا آج پہلا دن

    اسلام آباد : وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو شاندار پذیرائی حاصل ہورہی ہے،ہاؤسنگ اسکیم کا فارم جمع کرانےکاآج پہلادن ہے، ،نادرا سینٹرز پر لوگوں کا رش لگ گیا، خاندان میں صرف ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی۔

    وزیراعظم نیا پاکستان اپنا گھرہاؤسنگ پروگرام کیلئے ملک بھر سے فارمز جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، نادرا کے مقرر کردہ سینٹرز پر لوگوں کی بڑی تعداد فارم جمع کرانے کیلئے موجود ہے۔

    اپنا گھرہاؤسنگ پروگرام کے فارمز ساٹھ روز تک بشمول کرایا جاسکتا ہے جبکہ عوام ہفتہ اور اتوارکو بھی فارمز جمع کراسکتے ہیں۔

    اپنا گھرہاؤسنگ پروگرام میں خاندان کے صرف ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی، شہری 21 دسمبر تک 250 روپے فیس کےساتھ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

    ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ابتدائی طورپر7 اضلاع میں کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    اسلام آباد میں نادرا میگاسینٹر اور بلیو ایری امیں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں، فیصل آباد،سکھر،سوات،گلگت میں فارم ڈی سی آفس جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کوئٹہ نادرا اور مظفرآباد میں ڈی سی آفس میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں

    اسلام آباد وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب میں کہا ون ونڈو سروس کے ذریعے لوگوں کو گھر دیئے جائیں گے۔

    فیصل آباد میں بھی اپنا گھرہاؤسنگ پروگرام کیلئےدرخواست وصولی کاسلسلہ شروع ہوگیا ، ڈی سی آفس میں فارم وصولی کے لئے نادرا آفس قائم کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سکھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم رجسٹریشن آفس کا افتتاح کیا۔

    گورنر گلگت بلتستان نے گلگت میں وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کا افتتاح کیا اور کہا پی ٹی آئی حکومت نےپہلی بارعوامی نوعیت کے منصوبے کا آغازکیا۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا آزاد کشمیر میں آغاز ہوگیا ، وزیرامورکشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کشمیرایک خوبصورت علاقہ ہے، آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیں گے۔

    یاد رہے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ‘ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کیا، جو خواہش مند شہری 12 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام دفاتر میں 250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

    واضح رہے 10 اکتوبر کو وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئےجوکبھی گھربنانےکاسوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

  • پہلاٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے7وکٹوں پر244بنالیے

    پہلاٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے7وکٹوں پر244بنالیے

    جمیکا: ویسٹ انڈیز نےپاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےپہلے ٹیسٹ میچ میں7وکٹوں پر244رنزبنالیے۔

    تفصیلات کےمطابق جمیکا کے سبینا پارک میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اوردوسرے ہی اوور میں می کریگ بریتھ ویٹ محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    محمد عامر نے ہیٹ میئر اور شے ہوپ کو بھی زیادہ دیر وکٹ پرٹکنےنہ دیا۔ہیٹ میئر 11 اور ہوپ 2 رنز بناسکے، اس کے بعد وشال سنگھ 9 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند کا شکار ہوئے۔

    کھانے کا وقفہ ہوا تو میزبان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے تھے، کیرن پاول 31 اور روسٹن چیز 12 رنز پر کھیل رہے تھے۔

    کھانے کے وقفے کے بعد کیرون پاول بھی ویسٹ انڈیز کے مجموعی اسکور میں 33 رنز کا اضافہ ہی کرسکے انہیں محمد عامر نے آؤٹ کیا۔ان کے بعد شین ڈاروچ 56 اور روسٹن چیز 63 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیندوں کا کا شکار ہوئے۔

    اس کے بعد پہلے روز کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ہی ختم کر دیا گیا۔اس کے بعد پہلے روز کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ہی ختم کر دیا گیا۔


    پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ


    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں 49 بار مدمقابل آئیں جس میں سے 18 میچز میں قومی ٹیم اور 16 میں ویسٹ انڈین ٹیم کامیاب رہی جبکہ 15 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں