Tag: پہلا روز

  • ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز: سری لنکا کے چار وکٹ پر227رنز

    ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا روز: سری لنکا کے چار وکٹ پر227رنز

    ابوظہبی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے دو سو ستائیس رنزبنائے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں، کرونارتنے93رنز بنا کر رن آؤٹ ہو ئے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز سر ی لنکا کی بیٹنگ سست مگر پر اعتماد رہی، آئی لینڈرز نے چار وکٹ کے نقصان پر دو سو ستائیس رنزبنالئے، کرونارتنے نے تیرانوے رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کرکے اپنے کیریئر کی ایک سو پچاس وکٹیں مکمل کر لیں، حسن علی نے 1ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    اٹھارہویں اوور میں حسن علی نے پاکستانی کو بریک تھرو دلادیا، اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے لہیرو تھرمانے کو آوٹ کر کے سری لنکا کو دوسرا جھٹکا دے دیا۔ اکسٹھ کے اسکور پر یاسر نے پاکستان کےلئے تیسری وکٹ حاصل کی۔

    مینڈس کے آؤٹ ہوتے ہی کھانے کا وقفہ ہوگیا، پہلا سیشن پاکستانی بولرز کے نام رہا، دوسرے سیشن میں سری لنکن بلے باز ڈٹے رہے، اوپنر کرونارتنے نے چندی مل کے ساتھ سنچری شراکت بناتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی۔

    اننگز کے تیسرے سیشن میں پاکستان کو اہم کامیابی ملی، اوپنر کرونارتنے ترانوے رنزبناکر رن آؤٹ ہوگئے، پہلے روز کے اختتام پر سری لنکا نے چار وکٹ پر دو سو ستائیس رنز بنالئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


    کپتان چندی مل ساٹھ اور ڈیک ویلا بیالیس رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں، میچ میں گرفت حاصل کرنے کے لئے قومی بولرز کو دوسرےر وز جلد وکٹ حاصل کرنا ہوں گی۔

  • دبئی ٹیسٹ:  پہلا روز، نیوزی لینڈ کے 3وکٹوں پر243 رنز

    دبئی ٹیسٹ: پہلا روز، نیوزی لینڈ کے 3وکٹوں پر243 رنز

    دبئی: دبئی ٹیسٹ کا پہلا روز کیوی بلے بازوں کے نام رہا،  ٹوم لیتھم کی سنچری نے نیوزی لینڈ کی دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔

    دبئی ٹیسٹ کے پہلے دن کیوی بلے بازوں کی محتاط بیٹنگ کے سامنے پاکستانی بولرز بے بس رہے، ٹوم لیتھم کی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں پر دو سو تینتالیس رنز بنالئے، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کیویزکے حق میں گیا، قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    ٹوم لیتھم اور برینڈن مک کلم نے کیویز کو ستتر رنز کا پُر اعتماد آغاز فراہم کیا، مک کلم پینتالیس رنز بناکر احسان عادل کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کین ولیم سن بھی اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیلی نہ کرسکے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    راس ٹیلر کو یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی، شاہینوں نے وکٹیں لینے کی سر توڑ کوششیں کی لیکن بولرز صرف تین مہرے ہی کھسکانے میں کامیاب رہے، کم روشنی کے باعث کھیل تین اوورز قبل ختم کیا گیا۔

    ٹوم لیتھم ایک سو سینتس اور کورے اینڈرسن سات کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کرینگے۔