Tag: پہلا روزہ

  • پاکستان میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا یا  2 کو؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    پاکستان میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا یا 2 کو؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کردی ، جس میں بتایا کہ پہلا روزہ یکم مارچ کو ہو گا یا 2 کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں ، وہیں پاکستانی بھی رمضان کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا ، جس میں چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

    ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرتے کہا نیا چاند 28 فروری کو صبح پانچ بجکر پینتالیس منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر بارہ گھنٹے ہوگی تو کل چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا تاہم ،رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آنے کا امکان ہے اور شوال کا چاند ملک بھر میں 30 مارچ کو نظر آنے کاامکان ہے۔

    خیال رہے اسلامی مہینوں کا آغاز چاند نظر آنے سے مشروط ہوتا ہے تاہم ماہر فلکیات اس حوالے سے کئی ماہ قبل پیشگوئی کر دیتے ہیں کہ کب کون سا اسلامی مہینہ شروع ہو گا۔

    واضح رہے رمضان المبارک قمری سال کا نواں مہینہ ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔ اس ماہ مبارک میں اہل اسلام نماز فجر کا وقت شروع ہونے سے نماز مغرب تک اللہ کی رضا کے لیے بھوکا پیاسا رہ کر روزہ رکھتے ہیں اور عید اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے ان ہی روزہ دار بندوں کے لیے ایک انعام ہے۔

  • سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ایوان شاہی کے مشیر کا اہم بیان

    سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ایوان شاہی کے مشیر کا اہم بیان

    ریاض: سعودی عرب میں فلکی حساب سے پہلا روزہ کس دن ہوگا، اس حوالے سے سعودی ایوان شاہی کے مشیر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ بروز ہفتے کو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے بتایا کہ فلکی حساب سے پتہ چلا ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔

    سعودی عرب میں اس حساب سے عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

    سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکی حساب سے تیار کی گئی ہے، یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

    شیخ عبد اللہ بن سلیمان کے مطابق جمعہ 29 رجب کو رات 3 بج کر 44 منٹ پر ماہ رمضان کے چاندکی پیدائش ہوگی اور رمضان کا چاند سورج غروب ہونے کے بعدکم و بیش 32 منٹ تک افق پرموجود رہے گا، جس کے سبب اسے آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔

    سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع

    رپورٹس کے مطابق مملکت میں 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں رمضان المبارک کی آمد ہوگی۔

  • ویڈیو:‌ کراچی میں پہلا روزہ، 148 گراں فروشوں پر 9 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ

    ویڈیو:‌ کراچی میں پہلا روزہ، 148 گراں فروشوں پر 9 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ

    کراچی: شہر قائد میں گراں فروشوں کے خلاف مہم میں پہلے روزے میں 148 گراں فروشوں پر 9 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

    کراچی انتظامیہ کی جانب سے رمضان میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، پہلے روزے کو 148 گراں فروشوں پر نو لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس چیکنگ مہم کو مؤثر بنائیں اور کمشنر آفس کو روزانہ رپورٹ بھیجیں، پولیس، بیورو آف سپلائی، محکمہ فوڈ کے افسران بھی فیلڈ میں رہیں، اور انتظامیہ کے افسران کے ساتھ تعاون کریں اور اپنا کردار ادا کریں۔

    ضلع جنوبی میں 31 گراں فروشوں پر دو لاکھ 94 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع شرقی میں 19 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے جب کہ غربی میں 34 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    مہنگائی کے مارے عوام ناجائز منافع خوروں کیخلاف شکایت کیسے درج کرائیں؟  طریقہ جانیے

    ضلع وسطی میں 11 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 47 ہزار، ملیر میں 29 گراں فروشوں پر 53 ہزار روپے جرمانہ، کورنگی میں 8 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 10 ہزار، کیماڑی میں 16 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری نرخ کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

  • پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہو گا یا 13 کو؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہو گا یا 13 کو؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : ماہرین فلکیات نے پاکستان میں پہلا روزہ 13 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کردیا اور کہا 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 شعبان کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان المبارک 12 مارچ کو ہو گا۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، عرب دنیا سمیت کئی اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

    پاکستان میں بھی رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ بروز منگل کو ہوگا۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ 12 مارچ منگل کو جبکہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 13 مارچ بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

  • عرب ممالک میں پہلا روزہ کب؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    عرب ممالک میں پہلا روزہ کب؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    عرب ممالک میں پہلے روزے سے متعلق بین الاقوامی فلکیاتی کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں اتوار 10 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت عودۃ کا کہنا تھا کہ 11 فروری اتوار سے شعبان کا مہینہ شروع ہوا ہے اور اتوار 10 مارچ کو 29 شعبان ہے۔

    بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت عودۃ نے بتایا کہ کچھ عرب ممالک میں 10 مارچ اتوار کو چاند دیکھا جا سکے گا اور 11 مارچ پیر کو یکم رمضان 1445ھ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

    سعودی عرب: دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر 7 افراد کو سزائے موت

    اُنہوں نے کہا کہ پیر11 مارچ کو تمام اسلامی ممالک میں چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا، اتوار 10 مارچ کو چاند، سورج سے کافی قریب ہو گا۔

  • سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

    سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

    امارات فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا آغاز ممکنہ طور پر 11مارچ سے ہونے کی توقع ہے جب کہ سعودی عرب میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امارات فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے واضح کیا کہ فلکی حساب ایک طرف تاہم رمضان اور شوّال کے چاند کا اعلان سعودی عدالت میں جمع ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر ہی ہوگا۔

    ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں روزے 13 سے 15 گھنٹے کے دورانیے کے ہوں گے۔

    ویڈیو: بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید

    اسی طرح دیگر ممالک میں اپنے اپنے اوقات کار کے تحت روزے کا دورانیہ 12 سے 17 گھنٹے کا ہوگا۔ رمصان المبارک کی ساعتیں جیسے جیسے قریب آرہی ہیں، مسلمانوں میں نیکیوں کو سمیٹنے کے لیے بے تابی بڑھتی جارہی ہے۔

  • سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

    سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

    ریاض: سعودی عرب میں رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔

    القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیوں کہ 29 شعبان بہ مطابق 21 مارچ، منگل کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریباً 9 منٹ پہلے چھپ جائے گا۔

    ماہر فلکیات کے مطابق چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان بہ مطابق 21 مارچ کی شام کو 8 بجکر 23 منٹ پر ہوگا، اور رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کوہونے کا امکان ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی کہا تھا کہ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا، جب کہ رواں برس عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

  • یو اے ای میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ اور عیدالفطر 21 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

    انھوں نے کہا روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا، جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

    ابراہیم الجروان کے مطابق رمضان کا چاند منگل 21 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد رات 9 بج کر 23 منٹ پر طلوع ہوگا۔ بدھ 22 مارچ کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور جمعرات کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔

    انھوں نے عید الفطر کے حوالے سے بتایا کہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر 30 منٹ پر طلوع ہوگا۔

    غروب آفتاب کے وقت چاند مغربی افق پر چار ڈگری بلندی پر نظر آئے گا، جسے سورج غروب ہونے کے تقریباً 22 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔ عید کاپہلا دن جمعہ 21 اپریل کو ہوگا۔

    فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس سال رمضان کے پہلے اور آخری روزے میں تقریباً 40 منٹ کا فرق ہوگا، جب کہ پہلا روزہ آخری روزے کے مقابلے میں چھوٹا اور آخری روزہ لمبا ہوگا۔

    پہلا روزہ تقریباً 12 گھنٹے 16 منٹ اور آخری روزہ 12 گھنٹے 54 منٹ کا ہوگا۔

  • پاکستان میں‌ پہلا روزہ کب ہوگا؟  ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان میں‌ پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 14اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، خدا یہ رمضان سب کے لیے رحمت اور برکت کا باعث بنے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت کئی شہروں میں دیکھاجاسکےگا اور 14اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، خدا یہ رمضان سب کےلیےرحمت اور برکت کا باعث بنے، آمین۔.

    خیال رہے متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے رمضان المبارک کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا ہے ، جس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی، 13 اپریل کو بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہوگا۔

  • پہلا روزہ کب ہوگا ؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    پہلا روزہ کب ہوگا ؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کورمضان کا چاند نظر آجائے گا اور انشا اللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں، ان کا احترام ہے، ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کورونا کہاں سے نظر آنا ہے، وزارت مذہبی امور کی اس جانب توجہ دلائی ہے کہ سربراہ وزارتی کمیٹی حکومتی احکامات کا مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائے گا اور انشااللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، پہلے ارادہ تھا چاند دیکھنے کیلئے اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے ، اب کورونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا، انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو بروز جمعہ نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 23 اپریل جمعرات کو شعبان کی 29 ویں تاریخ ہوگی اور چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہوگا۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 23 اپریل بروز جمعرات صبح کے وقت ہوگی۔

    خیال رہے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا تھا، جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔