Tag: پہلا سیمی فائنل

  • بھارت، آسٹریلیا کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

    بھارت، آسٹریلیا کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

    بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 265 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بھارت کی کامیابی کے بعد اب میگا ایونٹ کا فائنل دبئی میں 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    ویرات کوہلی نے 84 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، شریا ایئر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان روہت شرما نے 28 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز بنائے۔

    ہاردک پانڈیا 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور نیتھن ایلس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،  کوپر کونولی نے ایک، وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 264 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا۔

    کپتان اسٹیو اسمتھ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایلکس کیری 61 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ٹریوس ہیڈ 33 گیندوں پر 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گلین میکسویل 7 رنز بناسکے، جوش انگلس 11 رنز پر جڈیجا کا نشانہ بنے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ورون چکرورتی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    سیمی فائنل میچ کے لیے بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ کینگرو فائنل الیون میں زخمی ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونے والے اوپنر میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کیا گیا ہے۔

    ٹورنامنٹ میں بھارت اپنے تینوں میچز جیت کر نا قابل شکست ہے۔ تاہم ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کینگروز کو واضح برتری حاصل ہے۔

    دونوں ٹیموں نے اب تک 151 میچز کھیلے ہیں۔ آسٹریلیا نے 84 جب  کہ بھارت نے 57 میچ جیت رکھے ہیں جب کہ 10 میچز بے نتیجہ رہے۔

  • چیمپئن بننے کا مشن، پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا

    چیمپئن بننے کا مشن، پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا

    چیمپئنز ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو جیت کر چیمپئن بننے کے مشن میں آج سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ مقابلہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

    اس بڑے سیمی فائنل میں ایک جانب ٹیسٹ اور ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا تو دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بھارت ہے اور ماہرین ایونٹ جیتنے کے لیے ایک بار پھر بلیو شرٹس کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان، تاہم بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیل رہی ہے اور تین میچز کھیل کر وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکی ہے۔

    ٹورنامنٹ میں بھارت اپنے تینوں میچز جیت کر نا قابل شکست ہے، تاہم آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کے لیے بلیو شرٹس کو پوری قوت لگانا ہوگی۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کینگروز کو واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 151 میچز کھیلے ہیں۔ آسٹریلیا نے 84 جب کہ بھارت نے 57 میچ جیت رکھے ہیں جب کہ 10 میچز بے نتیجہ رہے۔

    آج کا میچ انڈیا جیتا تو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا جب کہ آسٹریلیا کی فتح کی صورت میں فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

    فائنل میچ کی دوسری ٹیم کل (بدھ) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کے درمیان لاہور میں کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/australian-captian-smith-hints-repeat-2023-world-cup-final-india/

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل، افغان ٹیم 56 رنز بنا کر آؤٹ

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل، افغان ٹیم 56 رنز بنا کر آؤٹ

    ٹرینڈاڈ : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی، پوری ٹیم صرف 56 رنز بناسکی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو بری طرح ناکام ثابت ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں جاری پہلے سیمی فائنل افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے 56رنز بنا کر پویلین سے باہر چلی گئی۔

    افغانستان کے کھلاڑی بڑے میچ کا پریشر برداشت نہ کر سکے اور صرف 11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر سارے کھلاڑی تھوڑے تھوڑے وقفے سے آؤٹ ہوتے چلے گئے، کوئی بلے باز جنوبی افریقی بولرز کا جم کر سامنا نہیں کر سکا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    افغانستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے57 رنز کا ہدف دیا ہے، رحمت اللہ گرباز، محمد نبی اور نور احمد صفر پر آؤٹ ہوئے، افغانستان کی جانب سے صرف عظمت اللہ عمرزئی 10رنز بنا سکے۔

    ابراہیم زدران 2،گلبدین نائب 9، ننگیالیا خروٹے2، کریم جنت 8، راشد خان  8 اور نوین الحق 2 رنز اسکور کر پائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3، 3 جبکہ رباڈا اور اینرک نوکیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹی20ورلڈ کپ 2024 کے دونوں سیمی فائنل میچ آج کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    افغانستان کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، تبریز شمسی اور مارکوجینسن نے 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نورٹیج اور رباڈا نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    یاد رہے کہ آج پہلا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کی تاریخ میں پہلی بار فائنل میچ کھیلے گی۔

    اس کے علاوہ گیانا میں ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل شام ساڑھے7بجے شروع ہوگا، ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ2024 میں افغان ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سپر ایٹ کے مرحلے میں مدمقابل ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر دنیا کو حیران کردیا تھا۔

    بعدازاں اگلے میچ میں ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت افغانستان نے بنگلادیش کو 8رنز سے ہرا دیا تھا جس کے بعد وہ پہلی بار ٓئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل مین پہنچی۔

    جنوبی افریقا کی ٹیم نے سال 2009 اور 2014 میں سیمی فائنل کھیلا تھا لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس مرتبہ وہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا عزم لیکر میدان میں اتری ہے۔

    افغان ٹیم :

    افغانستان کی ٹیم میں رحمان اللہ گرباز۔ ابراہیم زردان، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیالیہ خروٹے، نور احمد، نوین الحق، فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

    جنوبی افریقہ ٹیم :

    جنوبی افریقا کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، رضا ہینڈرکس، ایڈم مارکرام (کپتان)، ٹرسٹن اسٹبز، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو رباڈا، اینرچ نورٹجے، تبریز شمسی شامل ہیں۔

     

  • ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

    ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

    مانچسٹر : کرکٹ کے عالمی کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل آج سابق دفاعی چیمپئن بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر کے ٹرائی فورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    بھارتی ٹیم مسلسل تیسری بارعالمی کپ کےسیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ نیوزی لینڈ بھی لگا تار دوسرا سیمی فائنل کھیلے گا۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ میں شامل چارٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کی تگ ودو میں مصروف ہیں، ورلڈ کپ دوہزار انیس کا پہلا سیمی فائنل آج بروز منگل ہونے جارہا ہے، مانچسٹر کے میدان میں نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان گیارہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور انگلینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے، آئی سی سی کے قانون کے تحت پہلا سیمی فائنل اول اور چوتھی پوزیشن والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم ولیمسن جبکہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے اور دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ان ہی قائدین کے ساتھ گیارہ سال قبل انڈر 19 کا فائنل کھیل ملائیشیا میں کھیل چکی ہیں۔ دونوں کپتانوں کی ایک پرانی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

  • چیمپیئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل

    چیمپیئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل

    کارڈف : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی، قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کا تاج اٹھانے سے صرف دو جیت کی دوری پرہے۔

    پاکستان اس سے پہلے تین بار سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، لیکن فائنل کی دہلیز تک نہیں قدم نہیں رکھ سکا۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دیدی ہے۔

    انگلش ٹیم 2004 اور 2013 کے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل کھیل چکی ہے لیکن ناکام رہی۔ پاکستان اور انگلینڈ دو ٹاپ ٹیمیں ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی نہیں جیتیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ پاکستان نے انگلینڈ کا 303 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کیا تھا۔ سرفراز نےشاندار 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلی بار فائنل کا ٹکٹ بک کرنے کیلئےشاہینوں کو دوبارہ ایسی ہی کارکردگی دہرانا ہوگی۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 38 فیصد ٹکٹس بھارتی شائقین نےخرید رکھی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم سیر ہے تو شاہین بھی سوا سیر ہیں، کارڈف کے میدان میں دونوں ٹیموں کا جم کر مقابلہ ہوگا۔

    محمد عامر، حسن، فہیم اور جنید وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں جبکہ سرفراز، ملک اور فخر بھی رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کو بے تاب ہیں،۔

    کیاپاکستانی ٹیم اس بار چیمپیئنزٹرافی جیت کرقوم کو عید کا تحفہ دے پائے گی؟ یاد رہے کہ پچیس سال قبل ماہ رمضان میں ہی پاکستان انگلینڈ کو ہرا کرعالمی چیمپئن بنا تھا۔