Tag: پہلا غیرملکی دورہ

  • شام کے صدر احمد الشرع پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    شام کے صدر احمد الشرع پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، انھوں نے سعودی ولی سے بھی ملاقات کی ہے۔

    دورہ سعودی عرب کے دوارن احمدالشرع کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی، محمد بن سلمان نے احمد الشرع کا پُرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، شام میں قیام امن اور سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

    شام کے صدر احمد الشرع کا عبوری حکومت کے قیام کا اعلان

    شام پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ شامی عوام ہمارے بھائی ہیں، ہرممکن مدد کریں گے۔

    محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں مشرق وسطیٰ امن کا گہوارہ بنے، چاہتے ہیں کہ تمام عرب ممالک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/ahmed-al-sharaa-us-10m-reward-syria/

  • پہلا غیرملکی دورہ :  وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

    پہلا غیرملکی دورہ : وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف آج اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، دورے میں ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلاغیرملکی دورہ ہے۔

    وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور مسجد نبویﷺمیں نماز ادا کریں گے، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمدبن سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    ملاقات میں شہباز شریف اور محمد بن سلمان باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے، ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا حجم سب سے بڑا ہوگا۔