Tag: پہلا مرحلہ

  • کےفور کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر کراچی کو روزانہ کتنے ملین گیلن پانی ملے گا؟

    کےفور کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر کراچی کو روزانہ کتنے ملین گیلن پانی ملے گا؟

    کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کےفور کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد شہر کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔

    چیئرمین واپڈا نے کےفور پروجیکٹ کا دورہ کیا اور اہم سائٹس پر تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا، چیئرمین واپڈا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کےفور پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے بعد کراچی کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائےگا، پروجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا، پہلا مرحلہ جون 2026 میں مکمل ہوگا۔

    بریفنگ میں چیئرمین واپڈا کو مزید بتایا گیا کہ کےفور پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے بعد کراچی کو پانی کی فراہمی یومیہ 390 ملین گیلن ہوگی۔

    حکام نے بریفن کے دوران بتایا کہ کےفور پروجیکٹ پر مجموعی پیشرفت 63 فیصد تک پہنچ گئی ہے، کےفور منصوبے پر اب تک 75 ارب 21 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

    اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے کہا کہ فنڈز کی بروقت فراہمی منصوبے کی شیڈول تکمیل کےلیے ناگزیر ہے، فنڈز کی بروقت فراہمی اور تعمیراتی رفتار تیز کرنا ضروری ہے۔

    چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پمپنگ اسٹیشن کےلیے بجلی فراہم کرے گی، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ڈسٹریبوشن لائنز کی توسیع کی ذمہ دار ہے، چیئرمین نے پروجیکٹ انتظامیہ کو متعلقہ فریقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-water-corporation-explains-water-crisis/

  • سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا پہلا مرحلہ ،  ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا پہلا مرحلہ ، ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    لاہور : سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا ، جس کے لئے ٹریفک کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع رائیونڈ فیزون کے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، سی ٹی او لاہور مستنصرفیروز نے بتایا کہ تبلیغی اجتماع کاپہلامرحلہ 2تا5نومبر تک جاری رہے گا اوردوسرا مرحلہ 09 تا 12 نومبر تک اختتام پذیر ہوگا۔

    مستنصرفیروز کا کہنا تھا کہ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں13ڈی ایس پیز،203ٹریفک انسپکٹرز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 110 پٹرولنگ افسران اور 999 وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے اور رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 10فوک لفٹرز اور 05 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے۔

    سی ٹی او لاہور نے کہا کہ رائیونڈمیں مانیٹرنگ اورسرویلنس کےلئے اسپیشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے اور شرکا اجتماع کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے7اسٹینڈزبھی مختص کئےگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارکنگ اسٹینڈزکےعلاوہ کہیں گاڑی پارک کرنےکی اجازت نہیں، راستہ ایف ایم اورراستہ ایپ کےذریعےشہریوں کولمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جائے گی جبکہ ایمبولینسز اوردیگرایمرجنسی گاڑیوں کےلئے تمام روڈزکوکلئیر رکھا جائے گا۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

    پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر اعلیٰ سطح کا چینی وفد پاکستان پہنچا۔ وفاقی وزیر مراد سعید سے ملاقات کے دوران چینی وفد کا کہنا تھا کہ منصوبے پر وزارت مواصلات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اعلیٰ سطح کا چینی وفد پاکستان پہنچا۔ چینی وزیر ٹرانسپورٹ کی قیادت میں آئے وفد کی وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات کے دوران سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

    پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر 12 سو 70 کلو میٹر کی شاہراہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گلگت سے چترال اور ڈیری غازی خان سے ژوب تک شاہراہیں تعمیر ہوں گی۔ پشاور تا ڈیرہ غازی خان، سوات ایکسپریس وے فیز 2 سمیت قراقرم ہائی وے پر کام ہوگا۔

    چینی وفد کا کہنا تھا کہ منصوبے پر وزارت مواصلات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چینی وفد نے پاکستانی حکومت کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔

    چینی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کی آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی، دونوں ملکوں کی قیادت نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بھی چینی انجینئرز کی محنت، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہے، سی پیک سے ملازمتوں کے مواقع، انفرا اسٹرکچر اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔

    وزیر مواصلات نے سی پیک اتھارٹی کے قیام سے متعلق بھی چینی وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کشمیر کے معاملے پر چینی حکومت کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ معاشی و اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے چین رول ماڈل ہے۔

  • بھارت میں انتخابات کا پہلا مرحلہ : ووٹنگ آج ہوگی

    بھارت میں انتخابات کا پہلا مرحلہ : ووٹنگ آج ہوگی

    نئی دہلی : بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں بھی انتخابی ڈھونگ رچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں آج11اپریل سے لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا، بھارت سے آزادی پانے کی جدوجہد کرنے والی چار ریاستوں میں بھی انتخابی ڈھونگ رچایا جائے گا۔

    بھارت میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو ہوگا، دوسرا 18 اپریل، تیسرا 23 اپریل، چوتھا 29 اپریل، پانچواں 6 مئی، چھٹا 12 مئی اور ساتواں 19 مئی کو ہوگا۔

    مقبوضہ کشمیر سمیت چار ریاستیں ایسی ہیں جو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کررہی ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ریاستی جبر کے تحت مقبوضہ کشمیر میں بھی نام نہاد ووٹنگ کرائی جائے گی جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کا انتخابی ڈھونگ پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔

    سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ہائی وے استعمال کرنے والے کشمیریوں کو کاغذی رسید دینے کے بجائے ہاتھ پراسٹمپ لگانا غیرانسانی سلوک ہے۔

    آسام، چھتیس گڑھ، ناگا لینڈ میں بھی عوام بھارتی مظالم کے شکنجے سے نکلنے کے لئے جان کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان ریاستوں میں بھی کل بھارتی انتظامیہ طاقت کے زور پر ووٹنگ کا ناٹک رچائے گی۔

    تری پورہ، میزو رام اور منی پور کے لوگ بھی بھارت کے آمرانہ رویے اور ذیادتیوں سے آزادی پانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور بھارت کے جبر سے ڈرکر زبردستی ووٹ ڈالنے پر راضی نہیں۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں بیس ریاستوں کی اکیانوے نشستوں کے لئے ووٹنگ کل ہوگی۔