Tag: پہلا مقدمہ درج

  • کراچی : گلشن معمار تھانے میں نئے سال کا پہلا مقدمہ درج

    کراچی : گلشن معمار تھانے میں نئے سال کا پہلا مقدمہ درج

    کراچی : گلشن معمار تھانے میں سال 2025 کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آرمیں اقدام قتل ،ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات پر گلشن معمار تھانے میں سال کا پہلا مقدمہ نمبر 1بٹہ 2025 درج کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ایف آئی آرمیں اقدام قتل ،ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    طارق الٰہی مستوئی کا کہنا تھا کہ ملزم عارف شاہ سیکٹر زیڈ ٹو میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، عارف شاہ کیخلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ سے بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ دوسرا مقدمہ ہوائی فائرنگ پر پابندی ایکٹ کے تحت درج ہوا، گلشن معمار تھانےمیں دوسرا مقدمہ ملزم شہاب کیخلاف درج ہوا،شہاب الدین سیکٹر ایکس سکس میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔

    مزید پڑھیں : سال نو کا جشن : کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم کیخلاف ہوائی فائرنگ پرپابندی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ، دونوں ملزمان کوگلشن معمار پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

    یاد رہے کراچی میں سال نو کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے پچیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں میں بیس مرد، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔۔

    پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ میں ملوث پچیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد بھی کیا۔

  • کراچی :  کورنگی کازوے ندی میں کچرا پھینکنے پر پہلا مقدمہ درج

    کراچی : کورنگی کازوے ندی میں کچرا پھینکنے پر پہلا مقدمہ درج

    کراچی : پولیس نے کورنگی کا ز وے ندی میں کچرا پھینکنے والے ڈمپر ڈرائیور عرفان اللہ کو گرفتارکرلیا، ڈرائیوررات گئے ڈمپر سے ندی میں کچرا پھینک رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کازوے ندی میں کچرا پھینکنے پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس ڈمپر ڈرائیور عرفان اللہ کو گرفتار کرلیا ہے اور بتایا رات گئے ڈمپر کے ذریعے ندی میں کچرا پھینکا جارہا تھا۔

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے ضلع کورنگی کادورہ کیا تھا اور کورنگی روڈ پرملبہ پڑاہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو ملبہ یا کچرا پھینکے اس کو تھانے میں بند کردیں۔

  • کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی : چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی : چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے سائبر سرکل کراچی نے چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبر سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج کرلیا، مذکورہ مقدمہ خالد نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے ۔

    اس حوالے سے ایف آئی اےترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم حمزہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان  کے مطابق دوران تفتیش10سے13سال کےدرمیان 10متاثرہ بچے بھی سامنے آئے ہیں،  ملزم نے فیس بک، انسٹاگرام اکاؤنٹس، ورچوئل واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے، ملزم حمزہ گروپ اور اکاؤنٹس پر کم عمر بچوں کو ویڈیوز شیئراور غیراخلاقی عمل کیلئے اکساتا تھا۔

    اس کے علاوہ ملزم بچوں کو بلیک میل اور ہراساں کرکے ان سے رقوم بھی وصول کرتا تھا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے لاہور اور جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزمان برہان بھٹی اور تیمور کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے بچوں کی نازیبا فلمیں برآمد ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کا قانون منظور ہونے کے بعد سے ایف آئی اے نے انٹرنیٹ پر ہونے والے جرائم کے لیے علیحدہ سے یونٹ تشکیل دیا ہے جو ملک بھر میں ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے والوں یا جعلسازی کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔