Tag: پہلا ٹیسٹ

  • پہلا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں پر 95 رنز بنا لیے

    پہلا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں پر 95 رنز بنا لیے

    دبئی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو میچ کے آخری روز جیت کیلئے مزید 251 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، کھیل کے چوتھے روز لیگ اسپنرز چھائے رہے، پہلے یاسر شاہ نے چھ وکٹیں لیں تو جواب میں بشو نے بھی آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے نامکمل پہلی اننگز تین سو پندرہ رنز اور چھ وکٹ کے نقصان سے دوبارہ شروع کی۔ پہلے سیشن کے دوسرے ہی اوور میں ڈورچ کی وکٹ یاسر شاہ لے اڑے۔

    post-c1

    جیسن ہولڈر اور میگوئل کومنز کو بھی لیگ اسپنر نے اپنا شکار بنایا۔ اس کے ساتھ ہی یاسر شاہ نے وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔ آخری وکٹ محمد نواز نے حاصل کی اور ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں تین سو ستاون رنز بناسکی۔

    post-c2

    پاکستان کو دوسو بائیس رنز کی برتری حاصل رہی۔ مہمان ٹیم کو فالو آن کرانے کے بجائے پاکستان نے دوبارہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن جلد اسکور بنانے کی کوشش میں پوری ٹیم ایک سو تیئس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    post-c3

    دوندرا بشو کی پھرکیوں نے میزبان ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔ بشو نے آٹھ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو بڑا ہدف دینے سےروک دیا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنالیے۔

    post-c4

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں برتھ ویٹ اور جانسن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن برتھ ویٹ محمد عامر کی طوفانی گیند کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    post-c5

    محمد عامر کی ایک اور گیند پر جوونسن اپنی نصف سینچری مکمل کئے بغیر 47 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ وکٹ کی صورتحال دیکھ کر لگتا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستانی بولروں کے آگئے زیادہ مزاحمت نہیں کرپائے گی۔

     

  • لارڈز ٹیسٹ، پاکستان نے انگلیڈ کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنالیے

    لارڈز ٹیسٹ، پاکستان نے انگلیڈ کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنالیے

    لارڈز: پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان کی طرف سے اننگ کا آغاز محمد حفیظ اور شان معسود نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز میں شروع ہونے والے پاکستان اور برطانیہ کا پہلے ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ہے،پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستانی کی جانب سے بیٹنگ کی ابتدا کرتے ہوئے شان مسعود 7 ، محمد حفیظ نے 40 رنز بنائے جبکہ اظہر علی 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اس وقت یونس خان اور مصباح الحق میدان میں موجود ہیں ۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لے سازگار نظر آرہی ہے اس لیے امید ہے ایک اچھا ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

    میچ سے قبل کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ ٹیم خوشگوار ماحول میں برطانیہ پہنچی ہے،ہم پر کوئی دباؤ نہیں اور کھلاڑویں نے سائیڈ میچوں میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے ہماری اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،اظہر علی ، اسد شفیق اور شان معسود نے سائیڈ میچوں میں کافی رنز کیے ہیں جس سے بیٹنگ سائید مضبوط ہوتی نظر آرہی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

    مصباح الحق نے محمد عامر کو وننگ پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر فارم ہیں وہ مضبوط اعصاب والے کھلاڑی ہیں جو بناء کسی خوف اور دباؤ کے بولنگ کریں گے اور اپنی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کردیں گے اور اس کے لیے محمد عامر کو پوری ٹیم کی سپورٹ حاصل ہے جب کہ یاسر شاہ نے بھی سائیڈ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس طرح ہامرا بولنگ کمبینیشن شاندار ہو گیا ہے۔

    PCB

    پاکستانی ٹیم میں کپتان مصباح الحق،یونس خان کے علاوہ اوپنرز محمدحفیظ،شان معسود ،اظہرعلی،اسد شفیق،وکٹ کیپر سرفرازاحمد جب کہ بالنگ اسپینر یاسرشاہ سمیت فاسٹ بولرز وہاب ریاض،محمدعامراورراحت علی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    انگلش ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ جیمزاینڈرسن کندھےمیں انجری کی وجہ سےنہیں کھیل رہے ہیں اُن کی جگہ ٹیم میں جیک بال کو شامل کیا گیا ہے جیک پال انگلینڈ کی جانب سے پہلی مرتبہ نمائندگی کر رہے ہیں۔

  • انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ہیڈنگلے میں ہوگا

    انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ہیڈنگلے میں ہوگا

    انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں دو ہزار چودہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مدمقابل آرہی ہیں، دوہزار چودہ میں انگلینڈ میں ہونے والی سیریز میں سری لنکا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک اٹھائیس ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے دس میں انگلینڈ کامیاب رہا ، آٹھ سری لنکا کے نام رہے جبکہ دس میچز بے نتیجہ رہے،طویل دورانیہ کی کرکٹ میں انگلینڈ کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے۔

    انگلینڈ کے لئے جیمز وینس اور جیک بال ڈیبیو کرسکتے ہیں، انگلش کپتان الیسٹر کک کو دس ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف چھتیس رنز درکار ہیں جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر ہوجائیں گے، ٹیسٹ سیریزکے لئے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔

  • گال : پاکستان اورسری لنکا پہلے ٹیسٹ میں آج مد مقابل ہونگے

    گال : پاکستان اورسری لنکا پہلے ٹیسٹ میں آج مد مقابل ہونگے

    گال : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں شروع ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کی دو بہترین ٹیموں کیلئے گال کا میدان سج گیا، ۔کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہے گا۔ ٹیسٹ میں کون بازی لے جائے گا اور گال میں کون کمال دکھائے گا۔اس بات کا فیصلہ ہونے والا ہے۔

    دونوں ٹیمیں مقابلے کیلئے پوری طرح تیارہیں،آئی سی سی میں تیسری پوزیشن پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ سیریز میں کامیابی پاکستان کو پھر سے ٹاپ تین میں پہنچادے گی۔

    سری لنکا سیریز جیتا تو وہ نیوزی لینڈ سے تیسری پوزیشن چھین لے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان دوہزار چھ کے بعد سے سری لنکا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا۔

    سری لنکا نے ہوم گراؤنڈ پر آخری تینوں ٹیسٹ سیریز اپنے نام کیں۔ گال میں بدھ کے روز بارش کا بھی امکان ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

  • دبئی: پاکستان اورآسٹریلیا کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    دبئی: پاکستان اورآسٹریلیا کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس بیس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

    پاکستان انیس سو چورانوے کے بعد سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔ یو اے ای میں پاکستان کے پاس تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے۔

    کپتان مصباح الحق کے لئے سیریز بقاء کی جنگ ہوگی، گرین شرٹس کی بولنگ لائن کمزور ہے۔ تجربہ کار آف اسپنر سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    بیٹنگ میں پاکستان یونس خان، محمد حفیظ سمیت سینئیر کھلاڑیوں پر انحصار کرے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

    امید ہے کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائیں گے۔ وقاریونس ادھرٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میں فتح حاصل کرنے کے بعد کینگروز کے حوصلے بلند ہوں گے۔

    ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش آسٹریلیا کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک پرپہنچادے گا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی مرتبہ دبئی کے میدان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں کھیلا جائیگا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں کھیلا جائیگا

    گال:  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے کپتان کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

    گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میدان سجنے کو ہے، تیاریاں جاری ہیں، ایشیا کی دو بہترین ٹیموں میں گھسمان کی جنگ ہوگی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں سے بخوبی واقف ہیں، میزبان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا، تو پاکستان کو بھی سری لنکن وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے۔

    پاکستان سری لنکا کو سبق سکھانے کے لئے بے تاب ہے، ادھر سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی کمر کس لی ہے، سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں، گال میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کی خوب نیٹ پریکٹس کی، دونوں ٹیموں کے درمیان سولہ ٹیسٹ سیریز ہوچکی ہیں۔ سات میں پاکستان اور چار میں سری لنکا کامیاب رہا۔

    مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان چھیالیس ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے سترہ اور سری لنکا نے گیارہ میں کامیابی حاصل کی، اٹھارہ میچز ڈرا رہے، قومی ٹیم دوہزار بارہ کے بعد سری لنکا کے دورے پر ہے، رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ڈرا رہی تھی۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا:سیریزکا پہلا ٹیسٹ کل ابوظہبی میں ہوگا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا:سیریزکا پہلا ٹیسٹ کل ابوظہبی میں ہوگا

    ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں دلچسپ مقابلوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں طویل دورانیئے کی کرکٹ میں ٹکرائیں گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز ڈرا رہی جبکہ ون ڈے میں پاکستان نے میدان مارا۔ یو اے ای کی وکٹوں پر اسپنرز کا کرداراہم ہوگا۔ پاکستانی ٹیم آف اسپنر سعید اجمل پر انحصار کرے گا۔.

    ادھرسری لنکن ٹیم بیٹنگ میں پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔ سری لنکا کے پاس مہیلا جے وردھنے اور سنگاکارا جیسے دنیا کے بہترین بیٹسمین موجود ہیں جو اسپنرز کو بھرپور مہارت سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    قومی ٹیم جولائی دوہزار بارہ کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آرہی ہے۔ پاکستان کو گزشتہ سال دورہ سری لنکا میں تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر تینتالیس ٹیسٹ کھیلے گئے ہیں، پاکستان سولہ اور سری لنکا دس میں سرخرو رہا