Tag: پہلا ٹی ٹوینٹی

  • پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے دی

    پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے دی

    پریٹوریا: پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم کو 5 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پریٹوریا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، جواب میں قومی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

    جنوبی افریقا ویمن ٹیم کی کھلاڑی لیزل لی اور برٹز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئی، کلونے ٹراؤن 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سیونی لوس 10 رنز بناسکیں۔

    قومی ویمن ٹیم کی اسپنر ثنا میر نے 3، ندا ڈار نے 2، عالیہ ریاض اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    عمیمہ سہیل 10 اور جویریہ رؤف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں، 29 رنز پر قومی ٹیم نے دو وکٹیں گرنے کے بعد بسمہ معروف اور ندا ڈار کے درمیان شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

    قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار نے 53، 53 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    ندا ڈار کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، قومی ویمن ٹیم کو 5 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • پہلا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    کیپ ٹاؤن: پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی، ڈیوڈ ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم 193 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186  رنز بناسکی اور جنوبی افریقا نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کرلی، شعیب ملک کے 49 رنز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے، جنوبی افریقا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 4 رنزبنا کر فخر زمان پویلین لوٹ گئے، حسین طلعت اور بابر اعظم کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی لیکن 85 رنز کے مجموعی اسکور پر حسین طلعت 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بابر اعظم کو 38 رنز پر ڈیوڈ ملر نے رن آؤٹ کیا، آصف علی 13 رنز بنا کر مورس کا نشانہ بنے، عماد وسیم 4، فہیم اشرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وکٹ کیپر محمد رضوان 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    فاسٹ بولر حسن علی 11 رنز بنا کر ہینڈرکس کی گیند پر ملر کو کیچ دے بیٹھے، شعیب ملک کی 49 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ہینڈرکس، تبریز شمسی، کرس مورس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فلک کوائیو نے ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔

    قبل ازیں کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 192 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دے دیا۔

    شعیب ملک نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 26 رنز کے اسکور پر گری جب کلویٹی 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

    ایک وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا، پروٹیز کپتان ڈوپلیسی نے 45 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، ڈوپلیسی کو عثمان شنواری نے آؤٹ کیا۔

    ڈوسن بغیر کوئی رن بنائے عثمان شواری کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے، ہینڈرکس کو بھی 74 رنز پر عثمان شنواری نے پویلین روانہ کیا۔

    کرس مورس ایک رن بنا کر حسن علی کا نشانہ بنانے، ڈیوڈ ملر 10 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کلاسن 5 اور فلک کوائیو 5 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عماد وسیم ، فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی ٹیم ڈھائی سال بعد سرفراز کی کپتانی کے بغیر میدان میں اتری ہے، محمد حفیظ انجری کے سبب پہلے ٹی ٹوینٹی سے باہر ہوگئے ہیں۔

    قومی ٹیم میں شعیب ملک کپتان، فخرزمان، بابراعظم، حسین طلعت، محمد رضوان، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، عثمان شنواری، فہیم اشرف اور حسن علی شامل ہیں۔

    شعیب ملک پر قومی ٹیم کی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلسل گیارہ سیریز میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ قومی ٹیم مسلسل 9 ٹی ٹوینٹی میچز میں بھی ناقابل شکست ہے۔

  • پہلا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے دی

    ابوظبی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 2 رنز سے شکست دے دی، کولن منرو کی نصف سنچری بھی کام نہ آسکی، حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 2رنز سے شکست دے دی، حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، کولن منرو کی نصف سنچری بھی کام نہ آسکی۔

    نیوزی لینڈ نے 149 رنز ہدف کے تعاقب کیا تو پوری ٹیم صرف 146 رنز بناسکی، اوپنر نے اچھا آغاز فراہم کیا، 50 رنز پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکت گری، فلپس کو 12 رنز پر حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    کیویز کپتان کین ولیم سن بھی 11 رنز بناسکے، 79 رنز پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گری جب کولن منرو 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گرینڈ ہوم کو 6 رنز پر شاداب خان نے رن آؤٹ کیا۔

    کیوی آل راؤنڈر کوری اینڈریسن بھی خاطرہ خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سیفرٹ کو حسن علی نے صفر پر کلی بولڈ کردیا۔

    نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر کرس پر موجود رہے اور 42 رنز بناسکے، ٹم ساؤتھی نے 5 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    گرین شرٹس کی جانب سے حسن علی نے تین جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    قبل ازیں ابوظبی میں جاری پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے  149 رنز کا ہدف دے دیا، محمد حفیظ نے 45 اور سرفراز احمد نے 34 رنز بنائے، ایڈم ملنے نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا، 8 رنز کے اسکور پر بابر اعظم 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دس رنز کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی دوسری وکٹ گری جب صاحبزادہ فرحان 1 رن بنا کر کیچ دے بیٹھے، تیسری وکٹ 77 رنز پر گری پروفیسر محمد حفیظ 36 بالز پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    آصف علی 24 اور کپتان سرفراز احمد 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک کو 8 رنز پر اینڈرسن نے رن آؤٹ کیا، عماد وسیم نے 14 اور فہیم اشرف 10 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ایڈم ملنے نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پٹیل، گرینڈ ہوم اور ٹم ساؤتھی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم میں عثمان خان شنواری کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا۔

    پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی پلیئنگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان سرفراز احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابراعظم، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی۔

  • پاکستان کیخلاف سیریز، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

    پاکستان کیخلاف سیریز، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نو نومبر سے پاکستان کیخلاف شیڈول تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، برینڈن مک کلم کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف مایوس کن پرفارمنس دکھانے والے کیوی اوپنر پیٹر فلٹن کو ٹیم میں شامل نہیں گیا۔ فاسٹ بولر ڈگ بریسول کو ایک سال بعد کم بیک کرنے میں کامیاب رہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ نو نومبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔