Tag: پہلا پاکستانی

  • صرف 9 سال میں ’’150‘‘ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والا پہلا پاکستانی

    صرف 9 سال میں ’’150‘‘ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والا پہلا پاکستانی

    پاکستان کے مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود صرف 3 سال میں 150 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

    عرفان محسود نے نے 100 پاؤنڈ وزن اٹھا کر 78 اسکواٹس کر کے چائینیز ایتھلیٹ کے 70 اسکواٹس کا ورلڈ ریکارڈ توڑا اور نیا ریکارڈ اپنے نام درج کرایا۔

    مذکورہ ریکارڈ عرفان محسود کا 150 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

    عرفان محسود نے گزشتہ سال ورلڈ گنیز ریکارڈ کی سنچری مکمل کی تھی اور صرف ایک سال میں یہ تعداد ریکارڈ 150 تک جا پہنچی ہے۔

    وہ پش اپس کٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب زیادہ 70 ریکارڈز بنا چکے ہیں، اور 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 40 ورلڈ ریکارڈز بھی ان کے نام ہیں۔

    عرفان محسود اب تک 20 ملکوں کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔ اپنی اس قابل قدر کارکردگی پر وہ 2023 میں پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی بھی حاصل کر چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-young-man-who-scored-a-world-record-century/

  • فخرعالم  کا ’مشن پرواز‘ کامیابی سے مکمل‘ دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

    فخرعالم کا ’مشن پرواز‘ کامیابی سے مکمل‘ دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

    فلوریڈا: پاکستانی گلوکار واداکار فخرعالم کا ’مشن پرواز‘ کامیابی سے مکمل ہوگیا جس کے بعد وہ تنہا جہاز پردنیا کا چکرلگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارو اداکار فخرعالم کا ’مشن پرواز‘ مکمل ہوگیا، وہ دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی پائلٹ بن گئے۔

    فخرعالم نے ’مشن پرواز‘ مکمل ہونے کی خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستانی پرچم لہرا کر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔

    یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار و اداکار نے ’مشن پرواز‘ کا سفر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے شروع کیا تھا، 28 دن پر مشتمل اس مشن میں وہ دنیا کے مختلف ممالک کے 32 ائیرپورٹس پر گئے۔

    فخرعالم کوتین سال قبل 2015 میں پائلٹ کا لائسنس ملا تھا، اُن کا خواب تھا کہ وہ خود جہاز اڑا کر دنیا بھر کا چکر لگائیں۔

    واضح رہے کہ 1940 کے بعد سے اب تک 200 افراد ایسے ہیں جو دنیا کا چکر لگانے میں کامیاب ہوئے، گزشتہ برس پاکستانی نژاد امریکی باپ بیٹے نے کوشش کی مگر بدقسمتی سے اُن کا جہاز ادھورے مشن میں ہی گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

  • تالیاں بجا کر یونس خان کو شاباش دی جائے‘عمران خان

    تالیاں بجا کر یونس خان کو شاباش دی جائے‘عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ یونس خان 10ہزاررنزبنانے والا پہلا پاکستانی ہےتالیاں بجاکراس کو شاباش دی جائے۔

    تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ کھیل آپ کو جیتنا اور ہارنا دونوں سیکھاتا ہے۔

    عمران خان نےکہاکہ زندگی مقابلے کا نام ہے اور بہتر مقابلے والا آگے بڑھتاہے۔انہوں نےکہاکہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتامحنت کرناہوتی ہے۔

    تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناتھاکہ یونس خان کو تالیاں بجاکر شاباش دی جائے وہ پہلا پاکستانی ہے جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کیے۔


    عمران خان کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں10ہزاررنزکرنےپرمبارکباد


    عمران خان کا کہناتھاکہ مجھے پہلے ٹیسٹ کے بعدتین سال کے لئے ٹیم سے نکال دیا گیا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری محنت کی اور پھرٹیم میں شامل ہوا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نےکہاکہ محنت کی اور نمبر ون کھلاڑی اور پھر محنت کرکے ٹیم کو نمبر ون بنایا۔

    عمران خان نےکہاکہ اچھا کھلاڑی نہ بنتا تو شوکت خانم اسپتال نہیں بناسکتاتھا۔انہوں ںےکہاکہ اچھی کرکٹ نہ کھیلتا تو کبھی تحریک انصاف نہیں بناسکتا تھا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کاکہناتھاکہ چیمپین وہ ہوتا ہےجوہار نہیں مانتا،مشکل وقت میں بھی کھڑا رہتاہے۔

    واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ خیبرپختونخواہ میں کھیل کے100 میدان بنارہے ہیں۔

  • عمران خان کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں10ہزاررنزکرنےپرمبارکباد

    عمران خان کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں10ہزاررنزکرنےپرمبارکباد

    اسلام آباد: تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزاررنزبنانےپرمبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنزکرنے پرمبارک باد دی ہےاور کہا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہاکہ یونس خان کاعزم تھاکہ کوالٹی باؤلنگ اورمشکل کنڈیشنز میں رنزکیے۔


    وزیراعظم نوازشریف کی یونس خان کومبارکباد


    وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو 10ہزار رنزبنانے پر مبارکباد دیتے ہوئےکہاکہ پوری قوم کو آپ  کی کامیابی پرفخر ہے۔انہوں نےمزید کہاکہ یونس خان کی کامیابی پاکستانی کرکٹرزکےٹیلنٹ اورسخت محنت کامظہر ہے۔


    وزیراعلیٰ پنجاب کی یونس خان کو مبارکباد


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنزمکمل کرنے پرمبارکباد دی۔

    شہبازشریف نےکہاکہٹیسٹ میچوں میں 10 ہزاررنزکاہدف عبور کرنا شاندار کارنامہ ہے۔ان کاکہناتھاکہ یونس خان نے محنت اور مہارت سے دنیا میں مقام بنایا۔

    عظیم پاکستانی بلے باز یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیاجس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔


    یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


    ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یونس خان نے چوکا لگا کر دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز ہندوستان کے سنیل گاوسکر نے 1987 میں پاکستان کے خلاف احمدآباد ٹیسٹ میں بنا کر حاصل کیا تھا۔

    سنیل گاوسکر کے بعد سے اب تک ایلن بارڈر، اسٹیو وا، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈراوڈ، رکی پونٹنگ، جاک کیلس، مہیلا جے وردنے، کمار سنگاکارا، شیونارائن چندرپال اور ایلسٹر کک دس ہزار رنز بنا چکے ہیں۔

    واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنزبنانے پرمبارکباد دی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں