Tag: پہلگام

  • ‏پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے والے 18 سکھ فوجی گرفتار

    ‏پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے والے 18 سکھ فوجی گرفتار

    نئی دہلی: ‏پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے والے 18 سکھ فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے مبینہ طور پر 18 سکھ فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جنھیں اب خلاف ورزی کے الزام میں ممکنہ کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔

    مودی حکومت نے گرفتار سکھ فوجیوں کے کورٹ مارشل کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹی وی چینل ری پبلک نے مزید بتایا کہ سکھ فوجیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

    سکھ فوجیوں نے پہلگام واقعے پر مودی سرکار کے بیانیے پر سوالیہ نشان لگانے والی پوسٹیں بھی کیں، سکھ فوجیوں نے اپنی پوسٹوں میں لکھا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، جس کا مقصد پاکستان کو ہدف بنانا تھا۔


    بھارت: پہلگام واقعے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کا الزام، ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج


    اس سے قبل بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں پہلگام واقعے کی خوشی میں مٹھائی تقیسم کرنے کا الزام لگا کر ایک ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا، 27 سالہ جونیئر ڈاکٹر پر الزام تھا کہ اس نے 22 اپریل کو پہلگام واقعہ ہونے کے اگلے دن 23 اپریل کو اسپتال میں مٹھائی تقسیم کی۔


    Pahalgam Attack and Aftermath


    بھارتی ریاست آسام میں بھی پولیس نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر تبصرہ کرنے کے جرم میں مسلمان رکن اسمبلی امین الاسلام کو دو بار گرفتار کر لیا تھا، امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے اور وہ ڈھنگ حلقے سے تین بار رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ 25 اپریل 2025 کو امین الاسلام کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آئینہ دکھانے پر گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

    یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پہلگام کے قریب بیسارن گھاس کے میدان میں ایک دہشت گرد حملے میں کم از کم 28 سیاح ہلاک اور 20 سے لوگ زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حملہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد خطے میں ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے، جس میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا دی جانی چاہیے، پاکستانی ہائی کمشنر کی برطانوی میڈیا کو انٹرویو

    پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا دی جانی چاہیے، پاکستانی ہائی کمشنر کی برطانوی میڈیا کو انٹرویو

    لندن: پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا دی جانی چاہیے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر آزادانہ شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کے کردار کو سراہا۔

    انھوں نے کہا پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا نے بہترین کردار ادا کیا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کیا، خطے میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔


    آج پورے ملک میں یوم تشکر منایا جائے گا، وزیراعظم


    محمد فیصل نے کہا پاکستان پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر آزادانہ شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا دی جانی چاہیے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ خود جج بنیں اور فیصلہ کر کے بمباری شروع کر دیں، پہلگام واقعے کی تحقیقات میں پاکستان تعاون کرے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی زبردست کامیابی اور بھارت کی شکست کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، یوم تشکر پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔

  • برطانوی شہری ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں، پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ہدایت

    برطانوی شہری ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں، پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ہدایت

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، انھوں نے پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایک بیان میں پاکستان اور بھارت کو تحمل کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں، براہ راست مذاکرات سے سفارتی حل نکالیں۔

    جین میریٹ نے کہا پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کی پریشانی فطری ہے، صورت حال غیر متوقع ہے، برطانوی شہری ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ برطانوی شہری ٹریول ایڈوائس اور سوشل میڈیا سے اپ ڈیٹس لیتے رہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے، پاک فوج کے آپریشن بُنیان مرصوص نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، پاکستان کے حملے میں آدم پور ایئر فیلڈ، سرسہ ایئر فیلڈ، بھٹنڈہ ایئر فیلڈ، سورت گڑھ ایئر فیلڈ، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ، مامون، ہلوارا، جموں، برنالہ اور ادھم پور ایئر بیسز تباہ ہو گئے ہیں۔

    ادھر امریکی وزیر خارجہ کو بتا دیا گیا ہے کہ گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر بھارت نے جوابی حملہ کیا تو پاکستان نہیں رکے گا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت اب حملہ کرے گا تو زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، جب کہ مارکو روبیو نے بھارت سے تعمیری مذاکرات میں امریکی مدد کی بھی پیش کش کر دی ہے۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

    وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا، این سی اے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

    نیشنل کمانڈ اتھارٹی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے آپریشنل کنٹرول کی ذمہ دار و نگران ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں، خارجہ، داخلہ، دفاع اور خزانے کے وفاقی وزرا اس کمیٹی کے اراکین ہیں۔

    کمیٹی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی شامل ہیں، ڈی جی ایس پی ڈی اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔

    آپریشن بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص


    واضح رہے کہ پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان کی جانب سے نماز فجر کے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے علاقے بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاک فوج نے ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو ملیامیٹ کر دیا، اس کے علاوہ اڑی سیکٹر میں بھارت کے سپلائی ڈپو کو نیست و نابود کر دیا، جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا، آدم پور کی ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے بھارت نے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے۔


    آپریشن بنیان مرصوص : بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات اور بجلی کا نظام تباہ


    وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فوجی ایکشن کے علاوہ بھاررت کی بجلی تنصیبات پر بڑا سائبر اٹیک بھی کیا گیا، پاکستان نے سائبر اٹیک سے بھارت کے 70 فی صد بجلی گرڈ کو ناکارہ کر دیا، پاکستان نے دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن اور نگروٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹ کو بھی تباہ کر دیا۔

    نگروٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ ہونے سے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں، پاک فوج نے بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی ملیا میٹ کر دی، راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز اور بھارت کی سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • بھارتی حملوں کا جواب دینے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع، پاکستانی ہائی کمشنر کا اسکائی نیوز کو انٹرویو

    بھارتی حملوں کا جواب دینے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع، پاکستانی ہائی کمشنر کا اسکائی نیوز کو انٹرویو

    اسلام آباد: پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں کہا پاکستان نے بارہا پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، پاکستان کی پہلی ترجیح امن تھی، لیکن اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا بھارتی حملوں کا جواب دینے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے، سیکیورٹی کونسل اور بہت سے ممالک نے بھارت سے کشیدگی میں کمی لانے کا کہا تھا لیکن بھارت نے سیکیورٹی کونسل سمیت کسی کی بات نہ سنی اور حملے کر دیے۔


    عہد کرتے ہیں شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب ضرور لیا جائیگا، وزیراعظم


    ہائی کمشنر نے کہا ہمارے ملک پر میزائل پھینکے جا رہے ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میزائل حملوں کی صورت میں بھارت سے کیسے تعاون کیا جا سکتا ہے؟ بھارت پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات سے کیوں خوف زدہ ہے؟


    لاہور والٹن روڈ کے علاقے میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے


    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، عہد کرتے ہیں شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، گزشتہ رات بھارت نے فاش غلطی کی، شاہینوں نے ایسی کاری ضرب لگائی کہ دشمن بھول نہیں سکے گا، ایک گھنٹے کی جنگ میں دشمن کے طیاروں کے پرخچے اڑا دیے۔

  • مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم مودی کو اداکار قرار دے دیا

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم مودی کو اداکار قرار دے دیا

    بہار: بھارت میں اپوزیشن جماعتیں اور عوام مودی سرکار کے خلاف ہم آواز ہو گئے ہیں، ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم مودی کو اداکار قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ مودی فرقہ وارانہ تشدد پھیلا رہے ہیں، اور بھارتی عوام کو بھی اب مودی کی چال بازی سمجھ میں آنے لگی ہے۔

    وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرشد آباد کے تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر ’’جان بوجھ کر فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے‘‘ کا الزام لگایا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ حملہ آور آئے کیسے اور فرار کیسے ہو گئے؟ مودی سرکار نے دراصل بہار الیکشن جیتنے کے لیے حملے کا ناٹک کیا ہے۔


    بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بےنقاب، ناقابل تردید ثبوت


    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی پہلگام حملے پر مرکزی حکومت کے ردعمل پر سخت تنقید کی، اور اس بات پر زور دیا ہے کہ مودی سرکار فرقہ وارانہ سیاست کی بجائے قومی سلامتی پر توجہ مرکوز کرے۔

  • پہلگام واقعہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    پہلگام واقعہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    پاکستان کی درخواست پر پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی سے پیدا صورت حال پر غور ہوگا۔

    سلامتی کونسل کے صدر نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی باعث تشویش ہے۔

    ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، پاکستان خطے کی تازہ ترین صورت حال پر سیکیورٹی کونسل کو بریفنگ دے گا۔


    بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ


    دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں جارحانہ بھارتی اقدامات، اشتعال انگیزی اور بیانات سے آگاہ کیا جائے گا، ترجمان نے کہا خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اقدام کے مسئلے کو اجاگر کیا جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے حوالے سے یہ سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

  • پہلگام واقعہ: یورپ کے اہم ملکوں کا آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم

    پہلگام واقعہ: یورپ کے اہم ملکوں کا آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم

    اسلام آباد: پہلگام واقعے پر یورپ کے اہم ملکوں نے آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ اور یونان نے پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات سے متعلق پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سوئس حکومت نے شفاف تحقیقات میں معاونت کی پیش کش بھی کی ہے، دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر سوئس وزیر خارجہ ایگنازیوکاسس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور تحقیقات سے متعلق اس کی تجویز کی حمایت کی۔


    بھارت میں پتہ بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے، سابق سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی


    بیان کے مطابق کاسس نے کہا سوئٹزرلینڈ پہلگام واقعے کی غیر جانب دار تحقیقات میں معاونت کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے اور مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔

    دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے بھی پاکستان کی غیر جانب دار تحقیقات کی تجویز کا خیر مقدم کیا، اور کشیدگی سے بچنے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تحمل کی اہمیت پر زور دیا۔

  • پہلگام واقعہ، کشمیری عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میر واعظ عمر فاروق

    پہلگام واقعہ، کشمیری عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میر واعظ عمر فاروق

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کے باوجود کشمیری عوام کو ہی اس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کو ان کے اہلخانہ نے ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

    حریت رہنما نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے گرفتا کرلیا ہے، سیکڑوں مکانات گرائے گئے۔ کئی کشمیری خاندانوں کو بے گھر کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کشمیری سیاح نے پہلگام واقعے پر بھارتی اینکر کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا، سیاح سے سوال کے جوابات پر اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کا ہندوؤں کو نشانہ بنانے کا تاثر دینے کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا۔

    متعصب بھارتی میڈیا اینکر امیش دیوگن نے پروگرام میں پہلگام واقعہ کو ہندوؤں پر حملہ قرار دینے کی کوشش کی لیکن سیاح سے سوال کے جوابات پر اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔

    امیش دیوگن نے سیاح سے پوچھا کیا آپ نے دیکھا کیسے حملہ آور ہندوؤں کونشانہ بنا رہے تھے؟ تو سیاح نے جواب دیا مقامی کشمیریوں نے زخمیوں،متاثرین کی محفوظ مقام پر منتقلی میں بہت مدد کی۔

    یورپین یونین کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل

    سیاح کا جواب سن کر بھارتی اینکربوکھلا گیا اور گفتگو کودوبارہ ہندوؤں کو نشانہ بنانے سے جوڑنے لگا تاہم سیاح نے بھارتی اینکر کوجواب دیا کہ مقامی کشمیریوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ہمارا تحفظ کیا۔ زخمیوں کی مدد کی۔

  • بھارتی گودی میڈیا نے چرنجیت سنگھ کو پاگل قرار دینا شروع کر دیا

    بھارتی گودی میڈیا نے چرنجیت سنگھ کو پاگل قرار دینا شروع کر دیا

    نئی دہلی: بھارتی گودی میڈیا نے سیاست دان چرنجیت سنگھ چنی کو پاگل قرار دینا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک کے بعد ایک بھارتی سیاست دان پہلگام واقعے پر مودی حکومت سے سوال پوچھنے لگے ہیں، کانگریس کے ایم ایل اے نے بھی ثبوت مانگ لیے۔

    چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ’’دعویٰ کیا گیا ہے کہ پہلگام واقعہ سرحد پار سے کیا گیا، تو اس بات کے ثبوت کہاں ہیں؟‘‘

    کانگریس رکن پارلیمنٹ اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعہ بڑے پیمانے پر سیکیورٹی کوتاہی ہے، اس کے لیے مودی کو جواب دینا ہوگا۔ تاہم چرنجیت سنگھ چنی کی جانب سے سوال پوچھنے پر بھارتی گودی میڈیا کو آگ لگ گئی ہے، اور انھیں پاگل قرار دینا شروع کر دیا ہے۔


    مودی حکومت کا جنگی جنون بھارتی ایئرلائنز کو مہنگا پڑنے لگا، بھارتی حکومت سے مالی امداد کی درخواست


    چرنجیت سنگھ چنی نے مودی سرکار کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر بھی اعتراض اٹھایا، اور کہا پاکستان تو کیا دنیا میں کسی نے سرجیکل اسٹرائیک نہیں دیکھی، انھوں نے کہا ’’آج تک میں یہ نہیں جان سکا کہ سرجیکل اسٹرائیک کہاں ہوئی، اُس وقت لوگ کہاں مارے گئے، اور یہ پاکستان میں کہاں ہوا؟ کیا ہمارے ملک میں کوئی بم گرایا جائے گا تو پتہ نہیں چلے گا؟‘‘

    انھوں نے کہا ’’وہ سرجیکل اسٹرائیک کسی نے نہیں دیکھی، کسی کو اس کا پتا نہیں چلا اور میں نے ہمیشہ اس کے ثبوت کا بھی مطالبہ کیا ہے، لیکن آج لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کچھ کرے، لوگوں کو بتائیں کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے مرتکب کون ہیں، اور انھیں سزا دیں۔‘‘