Tag: پہلگام حملے

  • پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، سابق بھارتی وزیر داخلہ کا تہلکہ خیز انکشاف

    پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، سابق بھارتی وزیر داخلہ کا تہلکہ خیز انکشاف

    نئی دہلی : بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چد مبرم نے پہلگام حملے کے حوالے سے تہلکہ خیزانکشاف کردیا اور کہا حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے حوالے سے بھارت کے اندر سے گواہی آگئی۔

    بھارت کے سابق وزیرداخلہ چدم برم نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ مودی حکومت میں اتنی ہمت نہیں وہ بتاسکے اتنے ہفتوں میں پہلگام واقعے کی کیا تحقیقات کیں؟

    بھارتی سابق وزیر نے سوال کیا کیا دہشت گردوں کی شناخت ہو پائی ہے؟ کیایہ جان پائے کہ دہشت گرد کہاں سے آئے تھے؟

    ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں مقامی دہشت گرد بھی ملوث ہوسکتے ہیں، ہم یہ کیوں فرض کرتےہیں کہ دہشتگردپاکستان سے آئے ہیں ، اگرایسا ہے تو ثبوت کیوں نہیں پیش کیے گئے، اس بات کاکوئی ثبوت نہیں کہ پہلگام واقعےمیں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔

    چد مبرم نے مزید کہا کہ پہلگام حملے میں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، حملہ آور دراصل پاکستانی نہیں بھارتی تھے ، حملہ آوروں نےبھارت کےاندرہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

    بھارت کے سابق وزیر داخلہ کے انکشاف کے بعد بھارت کی مودی سرکار جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

  • امریکا نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کو دہشتگرد قرار دے دیا

    امریکا نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کو دہشتگرد قرار دے دیا

    واشنگٹن(18 جولائی 2025): امریکا نے ٹی آر ایف گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا جس نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دی ریزسٹنس فرنٹ کو لشکر طیبہ کا "محاذ اور پراکسی” قرار دیا ہے۔

    امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا یہ اسٹیٹس ٹرمپ انتظامیہ کے ہمارے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور پہلگام حملے کے لئے صدر ٹرمپ کے انصاف کے مطالبے کو نافذ کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹی آرایف نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کی، پہلگام حملہ 2008 کے بعد بھارت میں سب سے مہلک حملہ تھا، ٹی آرایف نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں کی ذمہ داری لی ہے۔

    Pahalgam Attack and Aftermath

    واضح رہے کہ اس گروپ کواقوام متحدہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دیا جاچکا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیےکیے گئے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 22 اپریل کو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ گذشتہ ایک برس کے دوران کا بدترین حملہ ہے۔

    بھارتنے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ مسلح حملہ آوروں کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاکستان نے بھارت الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حملے کی آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا اور اس میں تعاون کی پیشکش بھی کی تھی۔

  • مودی سرکار کی ووٹ کے لیے جھوٹ کی سیاست بے نقاب ہوگئی

    مودی سرکار کی ووٹ کے لیے جھوٹ کی سیاست بے نقاب ہوگئی

    پہلگام حملے کو جواز بنا کرمودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا، تاخیرمودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکارکی ووٹ کے لیے جھوٹ کی سیاست بےنقاب ہوگئی، دی ایشین ایج میں شائع مضمون میں بتایا کہ پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کومؤخر کردیا۔

    دی ایشین ایج نے لکھا بی جے پی کو امید تھی پہلگام حملہ اورآپریشن سندور آرایس ایس کو رام کرلیں گے۔

    مودی سرکار دہشت گردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پرتلی ہوئی تھی اور بدترین ناکامی کےبعد مودی عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

    ووٹ بینک کے نام پر بی جے پی کی”ترنگا یاترا” ریلیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہورہی ہے۔

    اپوزیشن کےمطابق مودی سرکار آپریشن سندورکی تفصیلات چھپا کرمحض ووٹ بٹورنے کے لئےسرگرم ہے۔

    کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو خصوصی اجلاس بلاکر آپریشن سندوراور پہلگام حملے کی تفصیلات سامنے لانا چاہئیں لیکن بی جے پی محض آپریشن سندور کو بہارانتخابات میں سیاسی فائدے کے لیے استعمال کررہی ہے۔

  • بھارتی فوج نے پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر  میں جعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا

    بھارتی فوج نے پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا

    سری نگر : بھارتی فوج نے پہلگام حملے کے بعد جعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا اور 48 گھنٹےمیں 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مار کر 25 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جعلی انکاؤنٹرز جاری ہے، اب بھارتی فوج نےجعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا

    کشمیرمیڈیاسروس نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے 48 گھنٹےمیں 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور 25 نوجوانوں کو حراست میں لیا۔

    دی اکنامک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 3 دنوں میں 60 سے زائد مقامی کشمیریوں کو حراست میں لیا جبکہ 15مئی 2025 کو پلوامہ میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

    الجزیرہ نے بتایا کہ 22 اپریل سے بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا، سرچ آپریشنز کے دوران خواتین اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ہفتے جعلی انکاؤنٹرز میں 5 سے زائد نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ پہلگام حملے کے بعدبھارتی فورسز نے 48 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش جاری ہے اور بھارتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہے، شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ شہری تھے۔

  • پاکستان اور بھارت  میں باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ

    پاکستان اور بھارت میں باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے پہلگام حملے کا ذمہ داربھارتی سیکیورٹی اداروں کوقرار دیتے ہوئے کہا دونوں ملکوں میں باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا پہلگام حملہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ہوا، کیونکہ وہاں سیکیورٹی تو تھی ہی نہیں۔

    امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ جنگ اورایٹمی جنگ کی باتیں بس ڈرانےکیلئے ہیں، دونوں ملکوں میں باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں۔

    ’را‘ کے سابق سربراہ نے کہا معاملات بات چیت سے حل ہونے کی توقع ہے اور بات چیت کبھی بھی ختم نہیں ہوتی، کوئی نہ کوئی، کہیں نہ کہیں اورکبھی نہ کبھی بات چیت کرتا ہی رہتا ہے۔ اگر آپ بات نہ بھی کرنا چاہیں تو آپ کی طرف سے سعودی عرب، ایران یا متحدہ عرب امارات میں سے کوئی نہ کوئی یہ ضرور کہے گا کہ کُھل کر سامنے نہیں آنا چاہتے تو ہم آپ کی جانب سے بات کر لیتے ہیں۔

    اس سے قبل انسداد دہشت گردی کے ماہر اجے ساہنی نے پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا پہلگام حملہ بھارت کی ناکام سیکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے، مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈاکررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ اور پلوامہ سے متعلق بھی مودی سرکار کے تمام دعوے جھوٹےثابت ہوئے، مودی ہر حادثے کو اپنے سیاسی فائدے کیلئےاستعمال کرتےہوئےلاشوں کی سیاست کرتا ہے۔

  • پہلگام حملے کو مودی حکومت کی سازش قرار دینے والے رکن اسمبلی کو جیل بھیج دیا گیا

    پہلگام حملے کو مودی حکومت کی سازش قرار دینے والے رکن اسمبلی کو جیل بھیج دیا گیا

    پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنے اور اس کو مودی حکومت کی سازش بتانے والے رکن اسمبلی امین الاسلام کو جیل بھیج دیا گیا۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت کا بیانیہ صرف دنیا نہیں بلکہ خود ان کے ملک بھارت کے باشعور عوام مسترد کر رہے ہیں اور اس حملے پر سوالات کھڑے کر رہے ہیں جس پر انہیں ہندو انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے ریاستی جبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ڈھنگ اسمبلی حلقہ سے منتخب رکن اسمبلی امین الاسلام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے دو روز بعد ہی اس ڈرامے کا پردہ چاک کرتے ہوئے ببانگ دہل اس کو مودی حکومت کی سازش قرار دے دیا تھا۔

    تاہم ہندو انتہا پسندی اور جنگی جنون کا شکار مودی سرکار کو یہ سچ برداشت نہ ہوا اور امین الاسلام کو اسبیان کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا، جنہیں چار دن پولیس حراست کے بعد آج جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایل اے کے خلاف انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 152، 196، 197 (1)، 113 (3)، 352 اور 353 نمبر 347/25 کے تحت ناگون صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایم ایل اے کو ناگوں ڈسٹرکٹ اینڈ سترا جج کی عدالت میں پیش کیا گیا اور جیل بھیج دیا گیا۔

    عدالت نے ناگون عدالت میں امین الاسلام کی پہلی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی اور کہا کہ وہ مستقبل میں ناگون عدالت یا گوہاٹی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم ایل اے کو 24 اپریل کو پیرامیوٹی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ ان کا پنچایت انتخابی مہم کی ریلی میں شرکت کے دوران پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو مودی حکومت کی سازش قرار دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/international-media-indian-muslims/

  • فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں موجود افسر وہ نہیں جو پہلگام میں ہلاک ہوا

    فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں موجود افسر وہ نہیں جو پہلگام میں ہلاک ہوا

    مقبوضہ کشمیر میں وائرل ویڈیو میں موجود جوڑا نیوی افسر اور ان کی اہلیہ نہیں، خاتون کی ویڈیو میں وضاحت آگئی۔

    مقبوضہ کشمیر کے قدرتی پس منظر میں ایک جوڑے کو رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی جبکہ صارفین نے دعویٰ کیا کہ اس میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد بحریہ کے افسر لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ ہمانشی کو ہنی مون کے دوران دکھایا گیا ہے۔

    لیکن ویڈیو میں موجود اصل جوڑے نے اس کی تردید کردی ہے۔

    اس دعوے کے ساتھ ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا کہ 22 اپریل کے حملے سے پہلے لیفٹیننٹ ناروال اور ان کی اہلیہ ہیں۔

    جیسے ہی ویڈیو نے توجہ حاصل کی تو آشیش سہراوت اور یاشیکا شرما نے کلپ میں خود کو اصل جوڑے کے طور پر شناخت کیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو 14 اپریل کو ان کی چھٹیوں کے دوران فلمائی گئی تھی۔

    انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جوڑے نے واضح کیا کہ وہ محفوظ ہیں اور غلط معلومات کی مذمت کرتے ہیں۔

    یاشیکا نے کہا، ہم زندہ ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری ویڈیو کو اس طرح کیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔ہم لیفٹیننٹ ناروال کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت پیش کرتے ہیں۔ براہ کرم ہماری ویڈیو کا غلط استعمال کرنے والی کسی بھی پوسٹ کی اطلاع دیں۔

  • پہلگام حملے پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا

    پہلگام حملے پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا

    پہلگام حملے پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کوآڑے ہاتھوں لیا اور بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی واضح ناکامی قرار دیا۔

    اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے انہوں نے کہا جموں کشمیر میں امن کی بحالی کے بلند و بانگ دعوے بند کرے۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول ہونے کے سرکارکے دعوے کھوکلے ہیں، ان دعوؤں کے بجائے سرکار اس واقعے کی ذمہ داری لے۔

    بھارت کا پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم، سندھ طاس معاہدہ معطل

    دوسری جانب ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پہلگام حملے کو انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیا ہے انہوں نے کہا مودی سرکار کو لوگوں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کرنے چاہیے۔

    عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی پہلگام حملے پر خفیہ ایجنسیوں کی کارگردگی پر سوال اٹھادئیے۔

    انہوں نے کہا تاریخ میں پہلی بار سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا، سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب اتنا بڑا دہشت گردانہ واقعہ ہوا تو ہماری انٹیلیجنس ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں؟ یہ حملہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔

  • پہلگام حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، الجزیرہ

    پہلگام حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، الجزیرہ

    مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے حوالے سے غیرجانبدار غیر ملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے بھارت سرکار کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔

    الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس حملے کی ذمہ داری کسی حریت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی۔

    خود بھارتی پولیس نے سیاحوں پر حملے کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے، بھارت کی نیوز ایجنسیوں نے بھی کسی گروپ کے ذمے داری قبول نہ کرنے کی خبر دی۔

    اصل حقائق سے روگردانی کرتے ہوئے مودی سرکار اس حملے کو کشمیری حریت پسندوں کے کھاتے میں ڈال کر اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    علاوہ ازیں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کچھ بھی ہوجائے پہلا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچانا بھارت کی پرانی روایت رہی ہے، تازہ ڈرامہ بھی اس وقت رچایا گیا جب امریکی نائب صدر بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔

    جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارتی ایجنسیاں اس طرح کے ڈرامے خود کرواتی ہیں اجس کے ثبوت بھی موجود ہیں، کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اس کی واضح مثال ہے، اور اس الزام پر بھارت کے سفارت کاروں کا کینیڈا سے نکالا جانا بھی بڑا ثبوت ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد حسبِ روایت بھارتی میڈیا کی جانب سے من گھڑت پروپیگنڈا جاری ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی حکومت اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے ناکام ہو چکی ہے۔